نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو ، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

لائن لاسز پورے کرنے کیلئے شہری ودیہی علاقوں میں سارا سارادن بجلی غائب، ہفتہ میں صرف 4روز ہونے والاکاروبار شدید متاثر،تاجر برادری سمیت صارفین کا احتجاج،بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق جہاں کورونا وائرس نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈالا ہو اہے وہاں واپڈا نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے،

گرمی میں شدت اضافہ ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،

کوٹ ادو کے اکثر دیہی علاقوں میں بجلی تمام دن غائب ہونا جبکہ شہر کے ملحقہ علاقوں میں فنی خرابی کے نام پر 4 ، 4گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بن چکا ہے

جبکہ گزشتہ کئی روز سے فالٹ کے نام پر بجلی بندش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے،اس وقت سٹی فیڈر،ٹےوب ویل فیڈر سمیت دائرہ فیڈر،نور شاہ روڈ،بخاری روڈ،

محلہ گانمن شاہ،مویشی منڈی روڈ،نقد آباد،محلہ نورے والا،تونسہ موڑ سمیت کئی علاقوں میں 10 سے12گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے

اور ہر گھنٹے بعد بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے صارفین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں ،اس حوالے سے کاروباری طبقہ نے کہا ہے کہ

پہلے ہی کورونا اور لاک ڈاءون کی وجہ سے ان کے کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں , رہی سہی کسر واپڈا نے پور ی کردی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں صرف 4 دن کاروبار کیلئے دیے ہیں ،

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان 4 دنوں میں بھی دوکانداری ختم ہو کر رہ گئی ہے ،

صارفین وتاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ انہیں کاروبار کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے کہا کہ حکومت عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کی

اپ گریڈ یشن حکومت کی جانب سے عوام سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل ہے یہ بات انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کی اپ گریڈیشن کی تکمیل کے موقع پر کہی انہوں نے بتایا کہ

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 99 کروڑ 79 لاکھ روپے کی لاگت سےن چلڈرن وارڈ میں 20 ،کارڈیالوجی میں 20 ،گائنی وارڈ میں 20 اور ڈیلیسس سینٹر میں 14 بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے

بستروں میں حالیہ اضافے کے بعد ہسپتال میں بستروں کی تعداد 60 سے بڑھ کر 134 ہو گئی جس سے مقامی آبادی کو بہترین طبی سہولیات کی مفت فراہمی میں مدد ملے گی

سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے حکومت کو تحریری طور پر تجاویز اور سفارشات ارسال کر دی گئی ہیں جس کے تحت ٹراما سینٹر،

گائنی، یورولوجی وارڈ کی تعمیر و توسیع کی جائیگی انہوں نے کہا انشاء اللہ بہت جلد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی توسیعی منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا

اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد الیاس ڈپٹی ڈی ایچ او کوٹ ادو ڈاکٹر نجیبن میڈیکل آفیسرز عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر اور پیرامیڈکس بھی موجود تھے


،

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والاڈکیت گینگ گروہ کاسرغنہ

مزمل عرف مزملی گینگ 9ساتھیوں سمیت گرفتار،چھینے گئے موٹر سائیکل فروخت کر دیے ،پولیس نے فروخت کیے گئے موٹرسائیکلوں کی نقد رقم 5 لاکھ 2ہزار اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی،

ایس ڈی پی او کوٹ ادو نے مقدمہ کے15 مدعیوں میں 4لاکھ 20ہزار روپے تقسیم کر دیئے، چوری کیے گئے موٹرسائیکلوں کی ریکوری ملنے پر مدعی مقدمہ خوش، شہریوں کی طرف سے

بھی پولیس کو خراج تحسین،مدعی مقدمہ نے ایس ڈی پی او کوٹ ادو کو ہار بھی پہنائے،گرفتار ملزمان سے مزید برآمدگی کر کے مدعیان کے حوالے کی جائے گی،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کی حدود میں موٹر سائیکل کی چوری وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا تھا، گزشتہ 3ماہ کے دوران 20سے

زائد موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی تھیں جن کے پولیس نے مقدمات درج کئے ہوئے تھے، جبکہ کئی چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی تا حال کاروائی نہ کی گئی تھی،

موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کوٹ ادو کو فوری آپریشن کرنے کا حکم جاری کیا تھا ،

جس پر پولیس کوٹ ادو موٹر سائیکل ڈکیتوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا تھا، گزشتہ روز پولیس کوٹ ادو پولیس نے ڈی پی او مظفر گڑھ سید ندیم عباس کی ہدایت پر موٹر سائیکل چور ڈکیتوں کے

خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کا سرغنہ وارڈ نمبر 4 کا رہائشی مزمل علی عرف مزملی راجپوت عرصہ دراز سے اپنے گروہ رضوان راجپوت، زکریا انصاری ،

سکندر لیاقت، وقاص راجپوت، عبدالرحمن شیخ ،محمد سرفراز مغل، محمد حسنین رحمانی ، محمد ریحان رانا کو گرفتار کرلیا،گزشتہ ہفتے پولیس نے وقاص اور رضوان کو موٹر سائیکل چوری کرتے رنگے

ہاتھوں پکڑا جنہوں نے گروہ کے سرغنہ سمیت تمام ساتھیوں کا نام بتا دیا تھا، ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ کی قیادت میں گروہ کی گرفتاری کے لیے

ایک ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے گروہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل چھین کر فروخت کی گئی موٹرسائیکلوں کی نقدرقم 5لاکھ 2 ہزار روپے اور

ایک موٹر سائیکل برآمد کی تھی،ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجازحسین بخاری نے گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ کے ہمراہ برآمد ہونے والی نقد رقم5لاکھ2ہزار روپے

میں سے 4لاکھ 20ہزار روپے مقدمہ کے 15مدعیوں میں تقسیم کر دیے،جبکہ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل بھی مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی گئیں ،

اس بارے ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے تھانہ کوٹ ادو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرو کافی عرصہ سے کوٹ ادو شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل کی چوری کر رہا تھا

جن کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں متعدد مقدمات درج تھے،انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید برآمد گی کرکے مدعی مقدمان کے حوالے کی جائے،انہوں نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر ایس ایچ او عبدالکریم کھوسہ سمیت تمام پولیس افسران و ملازمان مبارکباد کے

مستحق ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پولیس اسی جذبے سے سرشار ہو کر عوام کے جان، مال، عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بناتی رہیگی، پولیس عوام کے جان ومال اور عزت وابرو کی محافظ ہے،

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت بلا شبہ پولیس کی ذمہ داری ہے مگر عوام بھی ان کا بھر پور ساتھ دیں توان جیسے ناسور بھتہ خورقانون کے شکنجے میں آتے رہیں گے

معاشرے کے غریب اور مظلوم عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی مہیا کرنا ہے،عوام الناس اپنے اجتماعی،ذاتی یا عوامی مفاد عامہ کی کسی بھی قسم کے اطلاع کے بارئے میں ہ میں آگاہ کر سکتے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے جو مال مسروقہ فروخت کیا تھا اور اس میں جو ریکوری ہوئی ہے جو کہ مدعیان کے حوالے کی گئی ہے اور مزید ریکوری کرکے مدعیوں کے ھوالے کی جائے گی،

وہ اس عمدہ کارکردگی پرایس ایچ عبدالکریم کھوسہ او ان کے تمام عملہ کو شاباش دیتے ہیں ،اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن محمد ارشد صدیقی سیکرٹری بار سمیت ایس ایچ او کوٹ ادو

عبدالکریم کھوسہ متعلقہ گروہ کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران وہ دیگر شہری بھی موجود تھے،اس موقع پرمقدمات میں برآمدگی ہونے پر مدعی مقدمات کی خوشی دیدنی تھی

جبکہ شہریوں نے موٹر سائیکل گینگ گرفتار کرنے پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

موضع شادی خاں منڈا چاہ گل والا کے رہائشی ذوالقرنین گل نے اپنے بھائی حسنین گل کے

ہمراہ بتایا کہ اس کے دادا غلام قادر گل موضع شادی منڈا میں 28 کنال اراضی کا مالک تھا اور 4سال قبل دادا نے اسے 28 کنال اراضی کا اسٹامپ کرکے اس کے نام کر دی تھی

اور اپنی حیاتی میں قبضہ بھی دے دیا تھا،ذوالقرنین گل نے الزام عائد کیا کہ دادا کی وفات کے بعداس کا چچا غضنفر علی گل ان کی جان کا دشمن بن گیا

اور اوران سے اراضی چھیننے کے درپے ہیں ، ذوالقرنین نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے عدالت سے حکم امتناعی بھی جاری کرایا ہوا ہے جس کی تاریخ11 اگست کو سول جج محمد طارق کی

کورٹ میں ہے،ذوالقرنین نے الزام عائد کیا کہ ان کا چچا غضنفر علی گل خوامخواہ پریشان کر رہا ہے اور پولیس تھانہ کوٹ ادو کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے،

گزشتہ شب وہ اپنے گھر میں اپنے اہل وعیال کے ہمراہ موجود تھے کہ تھانہ پولیس کوٹ ادو کے سب انسپکٹر سجاد لنگاہ نے اپنے ساتھ ملازمین کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے

ان کے گھروں میں داخل ہوگئے،عدالتی حکم امتناعی کے باوجود حملہ آور ہوکر عورتوں اور بچوں پر بلاوجہ تشدد کیا، گندی غلیظ گالیاں دیں ،مکان کی چھتیں دروازے توڑ دیے،

چھت گرنے سے ان کا کچھ سامان ملبے تلے دب گیا،جبکہ پولیس ملازمین نے ان کا ائیرکولر، پیڈسٹل فین،سولر پلیٹیں بھی توڑ دی،جب پولیس ملازمین کی موبائل کے ذریعے ویڈیو بنانے لگے

تو پولیس نے ان کا موبائل فون مالیتی 23 ہزار روپے بھی چھین لیا اورجیب سے نقدی 20 ہزار روپے بھی نکال لئے اور پولیس نے دھمکی دی کہ اگر انہوں نے قبضہ نہ چھوڑا تو ان کے

خلاف مقدمات درج کیے جائیں گےا،انہوں نے کہا کہ چچا غضنفر علی گل پیسے کے بل بوتے پر ان پر ظلم کرا رہا ہے جبکہ مذکورہ اراضی کا کیس عدالت میں چل رہا ہے

جسے وہ فیس کر رہے ہیں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی انہیں قبول ہوگا،انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان،

ڈی پی اومظفرگڑھ سید ندیم عباس، ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری سے مطالبہ کیا کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر اور گھر کی چھت پے توڑنے اور گھریلو سامان کو

نقصان پہنچانے پر سب انسپکٹر سجاد لنگاہ سمیت اس کے ساتھ آنے والے پولیس ملازمین اور اس کے چچا غضنفر گل کے خلاف کاروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے،

بصورت دیگر وہ اپنے اہل وعیال کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی جانب سے وفات پانے والے پولیس ملازمین کی بیواؤں میں راشن تقسیم،کوٹ ادو 4اور چوک سرور شہید میں 4 بیوہ، محمود کوٹ میں ایک بیوہ،تھانہ کوٹ اد تھانہ صدر

میں ایک بیوہ کو متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے راشن ان کے حوالے کیا، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ میں ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم کھوسہ نے اے ایس آئی اقبال حسین مرحوم کی بیوہ فرحت اقبال،

اے ایس آئی اللہ ڈتہ مرحوم کی بیوہ عابدہ مقبول، ہیڈ کانسٹیبل امدادحسین کی بیوہ شاہدہ پروین،کانسٹیبل غلام سرور مرحوم کی بیوہ نسیم مائی،

تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ میں کانسٹیبل راج میر کی بیوہ زکیہ بی بی کو ایس ایچ او سیف اللہ ارشد تھانہ صدر کوٹ ادو نے راشن حوالے کیا،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں

ایس ایچ او اسلم خان ملغانی نے ہیڈ کانسٹیبل رشید احمد مرحوم کی بیوہ،کانسٹیبل محمد ارشد مرحوم کی بیوہ،کانسٹیبل محمد یونس مرحوم کی بیوہ امیراں بی بی

اور کانسٹیبل عباد علی مرحوم کی بیوہ خالدہ بی بی میں راشن تقسیم کیا،ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ نے کانسٹیبل ساجد پرویز مرحوم کی کی بیوہ راشدہ کوثر کو ڈی پی او

مظفرگڑھ کی جانب سے دیا گیا راشن حوالے کیا۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق ناظم ملک غلام قاسم ،سبزی منڈی کوٹ ادو کے آڑھتی حاجی غلام فرید کے بڑے بھائی

،انجمن تاجران شمالی جی ٹی روڈ کے صدر وخادم اعلیٰ ملک واجد سعید کے ماموں سابق ممبر ضلع کونسل وغلہ منڈی کوٹ ادو کے آڑھتی وہنجراء گروپ کے دیرینہ ساتھی حاجی ملک غلام عباس انتقال کر گئے،

مرحوم کی نماز جنازہ 3بجے دن جنوبی عید گاہ میں ادا کی گئی، جس میں کوٹ ادو کے سیاسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ،وکلاء ڈاکٹرز،

صحافی،تاجر، غلہ منڈی اور سبزی منڈی کے آڑھتیوں سمیت ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


: خان گڑھ

( علی جان سے )

ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کےضلعی صدر رانا فرزند علی, جنرل سیکرٹری

طارق احمد گشکوری, سیکرٹری اطلاعات شایان جاوید, سرپرست اعلی ملک محمد رفیق مونڈا سمیت دیگر عہدے داران نے حکومت پنجاب کی طرف سے گورنمنٹ سکولوں کو منظور شدہ نان سیلری

بجٹ جاری نہ کرنے کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے پراٸمری، مڈل ،ہاٸی، ہاٸرسیکنڈری مردانہ/زنانہ ہزاروں سکولوں کے بجلی، پانی ،گیس،

ٹیلی فون اور کمپیوٹرز لیبارٹریوں کےبلز،پارٹ ٹاٸم خاکروبوں،سکیورٹی گارڈز، ٹیچروں کی تنخواہیں، صفاٸی کاسامان ،بلڈنگ، فرنیچر کی مرمت سمیت دیگر بےشمار اخراجات سکولوں کے

ہیڈ ماسٹرز لوگوں سےادھار لےکراس امید پرخرچ کر رہےتھے کہ حکومت کی طرف سے نان سیلری بجٹ ملنے پرادھار وآپس کر دیا جاٸےگا ,

مگرحکومت پنجاب نےاس مد میں سوا تین بیلین روپے پنجاب کےتمام اضلاع کوجاری کرنے کے بعد واپس لے لیٸے۔اب حکومت نان سیلری بجٹ کرونا واٸرس کی نظرکر رہی ہے

جس وجہ سے لوگوں نے سکول ہیڈز کو ادھار دینا بھی بند کردیا ہے۔راہنماوں نےکہا کہ بجلی،پانی، فون، کمپیوٹر لیبارٹریوں کے انٹرنیٹ کنکشن بلز کی عدم اداٸیگی کی وجہ سے کٹ جاٸیں گے

اور سکولوں کی صفاٸی، سکیورٹی اورٹیچنگ کے لیٸےنان سیلری بجٹ سےرکھے گٸے, پارٹ ٹاٸم خاکروب، سکیورٹی گارڈز اورٹیچرز تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سکولوں کو خیرباد کہہ جاٸیں گے

اورسکولوں میں کرونا، صفاٸی، سکیورٹی SOPs بھی متاثر ہوں گے۔سکولوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر چھوٹے چھوٹے کام نہ ہونےکے نتیجے میں سکولوں کے کھنڈربن جانےکا خدشہ ہے۔

انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، وزیر خزانہ پنجاب، وزیرتعلیم سکولز پنجاب،

سیکریٹری فنانس پنجاب اور سیکریٹری تعلیم سکولز پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بھرکے زنانہ/مردانہ سکولوں کے لیٸے منظور کیا گیا

نان سیلری بجٹ جلد از جلد جاری کرنے کےاحکامات جاری کئے جائیں تاکہ گورنمنٹ سکول اجڑنے سے بچ سکیں۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

تیس ہزارآبادی پرمشتمل موضع شاہ وساواسیوریج سسٹم سےمحروم۔نالیاں ابل پڑیں۔گھریلوگٹربند۔گلی محلےتالاب میں تبدیل ہوگئے۔مچھروں کی یلغارسےشہری بیمار۔

عوام کاگزرنامحال ہوگیا۔یونین کونسلیں ختم۔عوام کااللہ حافظ شہری سراپااحتجاج۔تفصیل کےمطابق تحصیل علی پور کاقریبی علاقہ خانگڑھ دوئمہ

کاسب سےبڑاموضع شاہ وساوا جوکہ تقریباًتیس ہزارآبادی پرمشتمل ہے۔اس وقت سیوریج سسٹم نہ ہونےکی وجہ سے شدید مسائل کاشکارہے۔

اس موضع کابیشترحصہ شہری آبادی پرمشتمل ہے۔اورسیاستدانوں کاسب سےزیادہ ووٹ بینک والا علاقہ بھی ہے۔مگرچالیس سال ہوگئےہیں

یہ موضع تمام بنیادی سہولیات سےمحروم چلاآرہاہےجس میں سب سےاہم مسئلہ سیوریج کاہےکیوں کہ گھریلوگٹروں کاپانی نالیوں میں جمع ہوجاتاہےاورنکاسی نہ ہونےکی وجہ سےیہی

گندہ پانی گلی محلوں میں تالاب کی شکل اختیارکرلیتاہےجس پرزہریلےمچھرجنم لیکرشہریوں میں وبائی امراض پھیلاتےہیں۔

شہریوں ملک محمدبخش بھوہڑ۔رانامختار۔راناراحیل۔محمدتسلیم۔عمران علی۔سیداکبرشاہ اوردیگرنےبتایاکہ چالیس پچاس سالوں میں گلی محلوں اوربازاروں کی سولنگیں

اورسڑکیں کئی بار بنائی گئیں۔مگرآج تک کسی بھی سیاستدان نے سب سےاہم مسئلہ سیوریج جوکہ انتہائی اہم ہےکےبارے میں کبھی نہیں سوچاان کاکہناتھاکہ جوبھی ٹھیکیدار سولنگ وغیرہ لگانےآتاتھا

وہ متعلقہ افسران سے میل ملاپ کرکے نالیوں کےبنانےکی گرانٹ ہضم کرجاتاتھااورعوام کویہ کہہ کرٹرخادیاجاتاتھا کہ ہم نےسولنگ بنانےکاٹھیکہ لیاہے نالیوں کی گرانٹ منظورنہیں ہوئی

۔حالانکہ ہرگرانٹ کیساتھ نالیاں بنانےکی بھی گرانٹ منظورہوتی تھی۔مگرمتعلقہ عملہ کی ملی بھگت سے نالیوں کی گرانٹ خودڈکارجاتے تھا

جس کی وجہ سے نہ صرف عوامی نقصان ہوابلکہ حکومت کوبھی لاکھوں روپےکاچونالگایاگیا۔شہریوں کاکہناتھاکہ چندسال پہلےجوشہربھرکی نالیاں بنائی گئی تھیں

وہ بغیرکسی سلوپ نکالےاوربغیرلیول کےجلدبازی میں بناکرگرانٹ کاایک بڑاحصہ خوردبردکر دیا گیا جس کاخمیازہ آج شہریوں کو گندےپانی کی شکل میں بھگتنا پڑ رہا ہیں

۔ان کامزید کہناتھا کہ ہمیں اپنےبچوں کی جانب سےہروقت یہ خدشہ رہتاہےکہ وہ اس جوہڑنما گٹروں کےپانی میں ناگرجائیں لہذاہماری گورنمنٹ آف پاکستان وزیراعلی پنجاب ڈی س

مظفرگڑھ سےاپیل ہےکہ وہ اس جانب فوری توجہ دیں اور سابقہ کیےگئےتمام ترقیاتی کاموں کافوری آڈٹ کروائیں اوررپورٹ پبلک کریں اورکرپشن میں ملوث تمام عناصر کوواقعی قرارسزادیں۔


: مظفرگڑھ

(علی جان سے )

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، آصف نواز جتوئی کمرشل و رہائشی عمارتوں کے خلاف آپریشن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی کی میڈیا سے

گفتگو،
تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی خانگڑھ آصف نواز جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگز کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

اور ناجائز تعمیرات کرنے والا مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب خان گڑھ میں تعمیر ہونے والی

ہر غیر قانونی عمارت کا خاتمہ کیا جائے گااور اس آپریشن میں کوئی بھی رعائیت کی امید نہ رکھے اور نہ کسی قسم کی سفارش قبول کی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ ٹاون کمیٹی خانگڑھ کی حدود سے تمام غیر قانونی عمارتوں مسمار کردیا جائے گا، آخر میں انہوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ

تمام کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے مالکان کو صرف 7 دن کا کا وقت دیتا ہوں وہ اپنی قانونی زمہ داری کو سمجھتے ہوئے ٹاون کمیٹی خان گڑھ میں آکر

اپنی عمارتوں کا نقشہ پاس کروائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


.
مظفر گڑھ

(علی جان سے)

حکومت کیجانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی نظام کی بندش کے باوجود خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اکبر بخاری نے 6 اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے

جواب طلبی کے مراسلے ارسال کردئے ۔تفصیل کے مطابق ملک بھر کیطرح کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حکومتی احکامات پر مظفرگڑھ میں بھی تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں

حفاظتی اقدمات اور سماجی فاصلے کو یقینی بنا کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود مظفرگڑھ میں ایس ایس ٹی ٹیچرز مرآباد ہائی سکول محمد ندیم،

محسن فرید، ندیم احمد، اظہر حسین، جبکہ گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول مظفرگڑھ کے ایس ایس ٹی ٹیچر آصف رضا قریشی اور گورنمنٹ ہائی سکول بصیرہ کے ایس ایس ٹی ٹیچر محمد افتخار نے گھروں میں

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طالبعلموں کو اکیڈمیز کی صورت میں ٹیوشن پڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر انجینر امجد شعیب ترین نے فوری طور پر

سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کئے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اکبر بخاری نے تمام مذکورہ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

حلقہ پی پی 276 کی سیاسی و سماجی شخصیت محمد اکرم شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک

آج اس مشکل گھڑی میں ہمیں غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہیے ایک

تو لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہیں دوسرا روزی کی وجہ سے، مخیر حضرات کو چاہیے کہ غریب لوگوں کی خدمت کریں گھروں میں رہیں احتیاط کریں

بغیر ضروری کام کے باہر نہ جائیں کرونا وائرس کا ڈٹ کے مقابلہ کریں انشاء اللہ کرونا وائرس ختم جائے گا اور مزید اس کا کہنا تھا کہ

ہم پنجاب پولیس ، پیرا میڈیکل سٹاف، ڈاکٹر حضرات اور پاک آرمی کو سلام پیش کرتے ہوں جنہوں نے اس مشکل کی گھڑی میں اپنی جان کی پرواہ کیے

بغیر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر محمد اسلم شاہین , جام محمد اکبر ماہڑہ , کاشف علی چٹھہ , اللہ نواز , خادم حسین , غلام یاسین و دیگر موجود تھے۔

About The Author