ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سی ایس ایس دوہزار انیس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

تین سو پینسٹھ امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب دو اعشاریہ پانچ ایک فیصد رہا

سی ایس ایس دوہزار انیس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

تین سو پینسٹھ امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب دو اعشاریہ پانچ ایک فیصد رہا ۔

سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے دوسو چودہ امیدواروں کی گریڈ سترہ میں مختلف سروسز گروپس میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔۔

جن میں ایک سو بتیس مرد اور بیاسی خواتین شامل ہیں ۔

سی ایس ایس کے انیس ٹاپ کرنے والے امیدواروں نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کا انتخاب کیا۔ سی ایس ایس میں پہلی پوزیشن رانا حیدر طاہر ،

دوسری محمد داؤد سلیمی اور تیسری پوزیشن عزیر علی خان نے حاصل کی۔

سی ایس ایس کے امتحان میں رواں سال چودہ ہزار پانچ سو اکیس امیدواروں نے حصہ لیا۔

سی ایس ایس 2019 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

سی ایس ایس کے امتحانات میں 365 امیدوار کامیاب ہوئے

کامیاب ہونے والے پہلے 19 امیدواروں نے ایڈمنسٹریٹوسروس کا انتخاب کیا۔

About The Author