ڈیرہ غازی خان : رہنما پیپلز پارٹی ملک رمضان قادر نے کہاہے کہ عوام دشمن وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ بجٹ عوام اور ملک دشمن بجٹ ہے , یہ بجٹ غیر شفاف طریقے سے ترتیب دہا گیا ہے, پی ٹی آئی حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے یہ بجٹ آئی ایم ایف کہ جانب سے ترتیب دیا گیا ہے اور تین مہینے بعد ایک اور منی بجٹ حکومت پیش کرے گی
ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ بائیس کروڑ آبادی والے ملک کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے
ان کا مذید کہنا تھا یہ بجٹ اعداد و شمار کے ہیر پھیر کے علاوہ کچھ نہیں جہاں غریبوں کی بجائے امیروں کا خیال رکھا گیا ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،