نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج میں تیزی آ گئی

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ سے اظہار یکجہتی کیلئے سوئزرلینڈ ، فرانس کینیا سمیت کئی ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

دنیا بھر میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج میں تیزی آتی جا رہی ہے، لندن کے میئر صادق خان نے غلاموں کے کاروبار سے منسلک مجسمے ہٹانے، سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے کمیشن کا اعلان کر دیا ہے

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ سے اظہار یکجہتی کیلئے سوئزرلینڈ ، فرانس کینیا سمیت کئی ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ سے اظہار یکجہتی کیلئے سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں احتجاجی مارچ کیا

گیا ، جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی مظاہرین نے احتجاجی مارچ کے دوران گھٹنے بھی ٹیکے

فرانس کے دالحکومت پیرس میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے آٹھ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس میں پولیس تشدد اور نسل پرستی

کو روکیں کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ میں سانس نہیں لے سکتا کے نعرہ لگائے گئے

کینیا میں بھی بلیک لائیوز میٹر کے نام سے امریکی سفاتخانے کے باہر مظاہرین نے پولیس تشدد کے خلاف لیٹ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا

لندن کے میئر صادق خان نے غلاموں کے کاروبار سے منسلک مجسمے ہٹانے، سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کے لیے کمیشن کا اعلان کر دیا ہے

ان کا کہنا ہے کہ لندن میں غلامی سے متعلق تاریخی روابط کے ساتھ تکلیف دہ حقیقت جڑی ہوئی ہے

اٹھارویں صدی کے غلاموں کے تاجر رابرٹ ملیگن کے مجسمے کو بھی لندن میوزیم کے سامنے سے ہٹا دیا گیا ہے

About The Author