نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے،کسی نے قانون توڑا تو قانون حرکت میں آئے گا، عمران خان

اس موقع پر دھرنے کے شرکا سے سیاسی طور پر مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔ ا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جمیعت علمائے اسلام ف  کے آزادی مارچ کے تناظر میں کہا ہے کہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے،کسی نے قانون توڑا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ بات آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں کہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ترجمان کے اجلاس میں میں جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کا تذکرہ  بھی ہوا۔

اراکین نے اس موقع پر سوال کیا کہ کیا جے یو آئی ف سے مذاکرات کے لئے کوئی کمیٹی قائم کی گئی ہے؟اس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ کمیٹی کے قیام کی فی الحال ضرورت نہیں مگر مذاکرات کا آپشن کھلا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی خود بات کرنا چاہے تو دروازے بند نہیں ہیں،مدرسہ اصلاحات  سمیت اہم ایشوز پر کوئی بات کرنا چاہے تو اعتراض نہیں ہے۔

اس موقع پر دھرنے کے شرکا سے سیاسی طور پر مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں موجود ارکان کی رائے تھی کہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے اعلان کردہ آزادی مارچ کا مسئلہ افہام وتفہیم سے حل ہوجانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دورہ چین پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ  انکا دورہ چین کامیاب رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر مسئلے پر چین ہمارے ساتھ ہے۔

About The Author