دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہواِ

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر ،مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جامپور:

سابقہ نالہ سون دربار حضورن سئیں کے نزدیک مین فورس پائپ لائن کی مرمتی کا کام جاری

سید سبطین بخاری چیف آفیسر اور ظفر اقبال گدارا سینیٹری انسپکٹر بھی موقع پر موجود ھیں ۔

واضح رھے کہ یہ پائپ لائن چالیس سال پرانی ھے اور اپنی مدت پوری کر چکی ھے

سیوریج کے پانی کا پریشر برداشت نہ کر سکنے کے باعث متعدد مقامات پر پھٹ جاتی ھے جب تک محکمہ پبلک ھیلٹھ کی مین فورس لائن مکمل نہیں ھوتی اس وقت تک پورا شہر اس عزاب میں مبتلا رھے گا ۔

ستم ظریفی کی حد تو یہ ھے کہ اس اسکیم کیلیے سات کروڑ روپے اس سال منظور ھوئے تھے

جن میں سے تین کروڑ جاری کئیے گئے ابھی کام کا دوبارہ آغاز ھوا ھی تھا کہ

” تخت لاھور ” کے اصل حکمران طبقہ نے وہ فنڈز بھی واپس منگوا لیئے ٹھیکیدار کا دیوالیہ نکل گیا اور وہ کام ادھورا چھوڑ کر فرار ھو گیا ھم شہریوں کی طرف سے تمام تر گالیاں اور تنقید کے ڈونگرے میونسپل کمیٹی جام پور کے نام

جس کے پاس نہ آج تک ضروری مشینری ھے نہ ھی شہر کی آبادی کے مطابق عملہ صفائی ۔۔۔۔

ھر دور میں ھر صاحب اقتدار گروہ نے اپنے ذاتی رھائشی محلوں کی گلیاں نالیاں من مرضی سے بنوائیں پورا شہر زگ زیگ بنا ڈالا کسی نے اجتماعی بھلائی اور فلاح کا نہ سوچا ۔

قدرت جا انصاف دیکھیں آج ان کے محلے بھی گندے پانی سے بھرے ھوئے ھیں تین چار سال پہلے کے صاحبان اقتدار اگر سب سے پہلے مین فورس لائن بنوا لیتے تو آج اس شہر کا یہ حشر نہ ھوتا ۔

بس اللہ رحم کرے سیلاب 2010.کی تباہ کاریوں کی اذیت سے گزرنے والا یہ شہر سیوریج کے سیلاب سے بچ جائے ۔

نہ شہریوں نے متحد ھو کر اپنے جائز حقوق کیلئیے متعلقہ فورم پر آواز بلند نہیں کریں گے

اس وقت تک یہ شہر نہ صرف جوں کا توں رھے گا بلکہ مزید تباھی کی طرف جائے گا ۔۔

About The Author