دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مطفرگڑھ سے ناممہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفر گڑھ

( خادم حسین سے )

کورونا وباء کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے معاشی و سماجی اثرات سب سے زیادہ افراد باہم معذوری اور ان کے خاندانوں پر ہوئے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے افراد باہم معذوری اور ان کے خاندانوں کی مشکلات کئی گناء بڑھ گئی۔

ان مشکل حالات میں پھنسے ہوئے افرا باہم معذوری اور ان کے خاندانوں کی معاشی مشکلات میں کمی لانے کے لیے دوآبہ فاؤنڈیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر مظفرگڑھ نے مقامی سطح پر جامع ترقی کے جاری پروگرام کے تحت

ضلع مظفر گڑھ کی آ ٹھ یونین کونسلوں یوسی بدھ،محمود کوٹ، قصبہ گجرات، کرم داد قریشی، شریف چھجڑہ،غازی گھاٹ،علورڈ، ٹھٹھہ گورمانی میں سی بی ایم کے مالی معاونت سے کوویڈ-19ریسپانس کیا۔

دوآبہ فاؤنڈیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر نے کو ویڈ –19 ریسپا نس کے تحت آٹھ یونین کونسلوں میں 193 افراد باہم معذری اور ان کے خاندانوں میں 15لاکھ 44ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔

فی خاندان 8000 روپے کاچیک دیا گیا۔ مقامی آٹھ ڈی پی اوز کے ذریعے چیک کی تقسیم کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات کے مہمان خصوصی محمد شعیب رضا مگسی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر۔

محمد شعیب رضا مگسی محمد بلال ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر دوآبہ فاؤنڈیشن،بنجمن برکت پراجیکٹ آفیسر، دوآبہ فاؤنڈیشن نے مقامی تنظیمورں کے ساتھ مل کر حقدار افراد باہم معذوری کے خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔


مظفرگڑھ

(خادم حسین سے )

محمّد حسان خان فرنٹ ڈیسک آفیسر مظفرگڑھ آپ پڑھ ے لکھے انتہائی خوش اخلاق اور ملنسار طبعیت کے مالک ہیں

آپ کا شمار مظفرگڑھ کے ان فرنٹ ڈیسک افیسران میں ہوتا ہے

جو جرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانونی جنگ لڑنےمیں مصروف رہتے ہیں

اور فرنٹ ڈیسک پے انے والے سائلین سے نہایت خوش اصلوبی سے پیش آتے ہیں

اور انکے مسائل توجوہ سے سنتے ہیں آپ کی بطورفرنٹ ڈیسک افسر تھانہ محمود کوٹ مظفرگڑھ تھانہ میں تعیناتی کے

بعد سائلین کی داد رسی ہوئی ہے میں واضح کمی ہوئی ہے آپ نے ہمیشہ سائلین کی شکایات کومیرٹ پر حل کرتے ہیں

اور انصاف کی فراہمی کو اولین فرض سمجھتے ہیں آپ مظلوموں کے دوست ہیں اہل علاقہ اور صحافی برادری آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

About The Author