رحیم یار خان
اس سال آم کی پیداوار40فیصد کم ہو گی… جام ایم ڈی گانگا
ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاکستان کسان اتحاد
رحیم یار خان
ضلع میں 70ہزار ایکڑ رقبے پر آموں کے باغات ہیں… جام ایم ڈی گانگا
رحیم یار خان
ضلع میں آم کی پیداوار تقریبا 7لاکھ میٹرک ٹن ہوتی ہے… جام ایم ڈی گانگا
رحیم یار خان
رحیم یار خان کا آم عیدالفطر کے بعد شروع ہوگا… جام ایم ڈی گانگا
رحیم یار خان
آم کی برآمد سے ملک کو اربوں روپے زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے… راشد مجنوں گانگا… مینگو گروورز و رہنما کسان اتحاد یوتھ
رحیم یار خان
آموں کی برآمد کے لیے حکومت آسانیاں پیدا کرے… راشد مجنوں گانگا
رحیم یار خان
پاکستان میں سب سے زیادہ آم سندھ اور خطہ سرائیکستان میں پیدا ہوتا ہے…میر حاجی نذیر کٹپال… مینگو گروورز
رحیم یار خان
رحیم یار خان میں پلپ انڈسٹری کو فروغ دیا جائے… میر حاجی نذیر کٹپال
رحیم یار خان
آم کی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ موسمی تبدیلیاں ہیں… اللہ نواز مانک ضلعی صدر کسان اتحاد
رحیم یار خان
سرائیکی ترانوں سے شہرت پانے والے عوامی شاعر و گلوکار نواز فرید ڈاھر شہید کی وفات سے سرائیکی زبان و ادب ایک سچے دھرتی واس تحریکی شاعر، سرائیکی موسیقی ایک سلجھے ہوئے ثقافتی و تحریکی گلوکار سے محروم ہو گئی ہے.
گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا،پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر احمد کٹپال، نامور شعرا امان اللہ ارشد، میرزادہ رفیق ساحل، قربان ازھر گانگا نے کہا ہے کہ
نواز فرید ڈاھر صرف شاعر اور گلوکار نہیں تھے وہ سرائیکی صوبہ تحریک کے انتھک مجاہد ورکر تھے.
ان کی اچانک ٹریفک حادثے میں وفات اور شہادت کی خبر نے پورے سرائیکی وسیب کی فضا سوگوار کر دیا ہے. یہ ان کی لوگوں کے دلوں میں مقام و مرتبے کا ثبوت ہے.
میر نذیر کٹپال نے کہا کہ شہید نواز فرید ڈاھر کے صوبہ سرائیکستان کے لیے لکھے اور گائے جانے والے ترانے تاریخ کا ایک حصہ بن چکے ہیں.
جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ محنت کش انسان نواز فرید ڈاھر ماں دھرتی کے خودار قسم کے سچے عاشق تھے. امان اللہ ارشد اور رفیق ساحل نے کہا کہ نواز فرید ڈاھر اپنی جاندار اور شاندار شاعری اور گائیگی میں اپنے سلجھے منفرد انداز کی وجہ سے
ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے. ہم سب کو اس کے یتیم بچوں کی باوقار انداز میں مدد کرنی چاہئیے. حکومت بھی کوٹلہ موسی تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاول پور کے اد مستحق شاعر و گلوکار نواز فرید ڈاھر کے خاندان و پسماگان کی ماـی امداد کرنی چاہیئے.
لاک ڈاون کی وجہ سےکراچی میں رکشہ چلا کر اپنا روزگار اور گھر چلانے والا جب بے روزگار ہوا تو اپنے آبائی علاقے کوٹلہ موسی میں خاندانی پیشہ کاشتکاری اختیار کیا.
جو فصل کاشت کی اسے گذشتہ دنوں ٹڈی دل نےاجاڑ کے رکھ دیا. شہید لا ڈاون میں نرمی ہونے پر ایک بار پھر ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے موٹر سائیکل پر کراچی جا رہے تھے کہ
راستے میں حیدرآباد میں روڈ ایکسیڈنٹ کے حادثے میں شہید ہو گئے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون