نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16مئی2020:آج لودھراں میں کیا ہوا؟

لودھراں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

لودہراں

بچوں اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی سماجی تنظیم بیداری کے پروگرام کوآرڈینیٹر عرفان اعوان نے گوگڑاں میں معصوم بچے محمد بلاول پر رانا کامران اور شاہد عباس ٹیلر کی طرف سے کئے گئے

انسانیت سوز تشدد کے حوالے سے کہا کہ لودہراں میں بچوں پر بڑھتے ہوئے جسمانی ، ذہنی اور جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد چند ماہ قبل اسی قصبے گوگڑاں میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ مل کر

بچوں پر جنسی ، جسمانی اور ذہنی تشدد کے خاتمے کیلئے مہم کا آغاز کیا تھا جس میں اس وقت کے ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے بچوں اور ان کے والدین ، ٹیچرز سے خطاب میں کہا تھا کہ

پولیسں اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائے گی لیکن بدقسمتی سے بچوں کیلئے کام کرنیوالے انتظامی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے ہیں

اور چائلڈ لیبر کے ساتھ ساتھ بچوں پر جنسی و ذہنی تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ضلعی سطح پر بنائی گئی ویجی لینس کمیٹی میں ایسے لوگ بٹھا دئیے گئے ہیں

جن کی ترجیحات میں بچوں کا تحفظ نہیں ہے اور وہ اجلاس میں شرکت کرنا ہی پسند نہیں کرتے جبکہ تحصیل کی سطح پر بچوں کے تحفظ کیلئے بنائی گئی

چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کا ایک سال گزرنے کے باوجود ایک اجلاس بھی منعقد نہیں ہوسکا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور بچوں پر تشدد میں ملوث عناصر کو سزائیں دلوانے کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

About The Author