اندرون شہر بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات ارسال
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اندرون شہر بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں ،ممکنہ طور پر عید الفطر سے قبل ٹرانسپورٹ کھولنے کے لئے امکانات ہیں ،
تاہم بعض نے عید الفطر کے بعد ٹرانسپورٹ کھولنے کی سفارشات کی ہیں ،ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ مسافروں اور عملے کو ماسک ،گلوز اور سینی ٹائزر فراہم کریں گے ،اڈوں میں صفائی اور رش سے بچنے کے لئے اقدامات کی ذمہ داری ٹرانسپورٹروں پر عائد ہوگی ،
گاڑیوں میں ایئر کنڈیشنر نہیں لگایا جائے گا جبکہ گاڑیوں میں نشستیں بھی کم رکھی جائیں گی اور ٹرانسپورٹر اضافی کرایہ وصول نہیں کریں گے ۔
٭٭٭
موٹرسائیکل سوار راہگیر نوجوان پر چڑھ دوڑا ،نوجوان شدید زخمی ہوکر جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ نوا ب پنیالہ سٹیڈیم پل کے قریب موٹرسائیکل سوار راہگیر نوجوان پر چڑھ دوڑا ،نوجوان شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا ،موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،
پنیالہ کے علاقہ سٹیڈیم پل کے قریب تیز رفتارموٹرسائیکل سوار راہگیر بائیس سالہ نوجوان محمد کاشف ولد حاجی نادر خان سکنہ پنیالہ اڈہ کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ،
متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے متوفی کے بھائی دانیا کی رپورٹ پر موٹرسائیکل سوار ملزم محمد انور ولد محمد اعظم قوم مستی خیل سکنہ پنیالہ کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
زیر حراست ملزم کی خودکشی کرنے کی ناکام کوشش ،حوالات کی سلاخوں سے سرٹکرا کر خودکو شدید زخمی کرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ میں زیر حراست ملزم کی خودکشی کرنے کی ناکام کوشش ،حوالات کی سلاخوں سے سرٹکرا کر خودکو شدید زخمی کرلیا ،ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ میں زیر حراست ملزم رحمت اللہ ولد مشتاق قوم مغل سکنہ بستی کانچکیانوالی ڈیرہ کو حوالات میں بند کیاگیا جس نے خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا سر حوالات کی سلاخوں سے ٹکرا خود کو شدید زخمی کرلیا ،
ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ،پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ،اسلحہ اور ایمونیشن برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ،بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ،ڈیرہ پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران
ایک بندوق بارہ بور ، دو رائفل ، پانچ پسٹل ، دو رپیٹر اور ستر سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلیے ،پولیس نے دس ملزمان کو موقع سے گرفتارکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ،
٭٭٭
ٹانک اڈہ کے قریب موٹرسائیکل ٹکرانے کے تنازع پر ڈنڈے چل گئے ،
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹانک اڈہ کے قریب موٹرسائیکل ٹکرانے کے تنازع پر ڈنڈے چل گئے ،دو افراد شدید زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ،تھانہ کینٹ کی حدود ٹانک اڈہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے پر دونوں موٹرسائیکل سوار آپس میں گتھم گھتا ہوگئے
اور ایک دوسرے کو لاتوں مکوں ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے شدید زخمی کرکے لہولہان کردیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمی موٹرسائیکل سواروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ موٹرسائیکل کے معمولی ٹکرانے پر جھگڑا رونما ہوا ۔
٭٭٭
کورونا وائرس کی صورتحال کو سنبھالنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اداروں کی فعالیت کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ،کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ محمد جاوید مروت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کو سنبھالنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اداروں کی فعالیت بالخصوص ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مفتی محمود ہسپتال میں صحت سے متعلق سہولیات جیسے آئی سی یو ، ڈائلیسز اور نیورالوجی یونٹ کا قیام جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اپنے دفتر میں کورونا وائرس کی صورتحال خصوصاً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال اور مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال (ایم ٹی آئی) کی کارکردگی سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر شمریز خان، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر، ڈین گومل میڈیکل کالج ڈاکٹر ارشد علی، ہسپتال ڈائریکٹر ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرخ جمیل، ہسپتال ڈائریکٹر مفتی محمود ہسپتال ڈاکٹر عمر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو شیخ جمیل اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو شاہد بھی موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 115ملین روپے کی گرانٹ موصول ہو چکی ہے اور اس میں سے کورونا کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات اور دونوں ہسپتالوں کی بنیادوں ضروریات مہیا کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں
تاہم انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اداروں کو مضبوط بنانے اور مستقل سہولیات بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔فرنٹ لائن پر لڑنے والے محکمہ صحت کے عملے بالخصوص ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبے کے سب سے بڑے قرنطینہ سنٹر کے قیام اسکی دیکھ بھال اور اسکے بعد دونوں ہسپتالوں میں مقامی مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کیلئے جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں جسے ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔
انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ آئی سی یو ، نیورالوجی اور یورالوجی کے یونٹس بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور ایک ماہ کے اندر اندر تینوں سہولیات بہترین انداز میں مہیا ہونے چاہیں تاکہ ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو فخریہ طور پر دکھا سکیںکہ ہمیں جو کچھ ملا ہے اسکا بہترین اور شفاف مصرف کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس تاثر کو زائل کرنا ہے کہ یہاں سے ہر مریض کو بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا ہے انشاءاﷲ ڈیرہ کے دونوں ہسپتالوں میں موجودہ کام مکمل ہونے کے بعد اس وقت تک کسی کو دوسرے شہر کے ہسپتال ریفر نہیں کیا جائیگا
جب تک صحیح معنوں میں اشد ضروری نہ ہو۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر شمریز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت کا عملہ استعداد کار بڑھانے پر توجہ دے۔
اس موقع پر ڈین گومل میڈیکل کالج ڈاکٹر ارشد علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دو آئسولیشن وارڈز جس میں سے ایک 34بیڈز اور دوسرا20بیڈز پر مشتمل ہے مکمل فعال ہیں جسمیں 24گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں۔
اسی طرح ڈی ایچ کیو میں خصوصی او پی ڈی کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے بنائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بشمول ڈاکٹرز تمام عملے کو پی پی ایز فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ڈیرہ میں پشاور کے بعد دوسری بڑی پی سی آر ٹسٹنگ لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ اس موقع پر کمشنر ڈیرہ نے صوبائی حکومت ، پی ڈی ایم اے اور دوسرے اداروں کی طرف سے فراہم کی گئی
امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت ہمیں حالات کا مقابلہ کرنے میں بڑی آسانی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ڈیرہ کی عوام کی بہتری اور فلاح کیلئے ان سے دوبارہ بھی رجوع کرنے سے گریز نہیں کریں گے
لیکن اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ فراہم کی گئی امداد کا صاف شفاف اور بہترین مصرف یقینی بنایا گیا ہو، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام موصول ہونےوالی امداد اور اسکے استعمال کا تفصیلی ریکارڈ مرتب کر کے فورم کو فوری آگاہ کیا جائے۔
٭٭٭٭٭٭
اسسٹنٹ کمشنر پروآ احد یوسف کا مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) اسسٹنٹ کمشنر پروآ احد یوسف کا مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر دو میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پروآ احد یوسف نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ روڈ پر قائم میڈیکل سٹورزکا کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے وضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں معائنہ کیا
جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب دو میڈیکل سٹورز جن میں اقبال اور بنگش میڈیکل سٹورز شامل ہیں کو موقع پر سیل کر دیا۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے میڈیکل سٹورز مالکان کو پہلے بھی تنبیہ کی جا چکی ہے
کہ میڈیکل سٹورز پر تمام احتیاطی تدابیر بالخصوص ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے تمام سٹورز مالکان کو متنبہ کیا
کہ میڈیکل سٹورز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک کے استعمال سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر انکے خلاف مستقبل میں بھی ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
٭٭٭
کورونا وائرس ،حکومت کا عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کورونا وائرس ،حکومت کا عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ ،خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کورونا وائرس کے باعث سادگی سے منانے کا فیصلہ کیاہے ،رمضان المبارک میں سرکاری اور غیر سرکاری افطار پارٹیوں پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے
جبکہ عید الفطر پر عید ملن پارٹیوں کے انعقاد سے اجتناب کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے ،عید الفطر کے موقع پر بڑے اجتماعات نہیں ہوں گے ،وزیر اعلی ہاﺅس ،گورنر ہاﺅس سمیت دیگر مقامات پر عید ملنے کی روایات تاریخ میں پہلی مرتبہ ختم ہورہی ہے ،
کورونا وائرس کے باعث صوبے کی اہم شخصیات عید الفطر کی نماز کھلے مقامات پر ایس او پیز کے تحت ادا کریں گے ۔
٭٭٭
ملک میں ای کورٹس شروع کرنے کی سفارش
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چیف جسٹسزکو ملک میں ای کورٹس شروع کرنے کی سفارش ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سمیت تمام صوبوں کے چیف جسٹسز کو ملک میں ای کورٹس شروع کرنے کی سفارش پیش کردی گئی تاکہ کورونا کے پیش نظر کیسز کی اان لائن سماعت وپیروی ہوسکے اور زیر التواءمقدمات کو نمٹایا جاسکے ،
وکلاءکی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں کی طرح عدالتیں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے رسک پر ہیں ،ججز ،وکلاءاور طبی عملہ مرض کے خلاف فرنت لائن کا کردار ادا کررہے ہیں جنہیں مناسب کٹس بھی دستیاب ہیں
لہذا ملک میں ای کورٹس کے ذریعے مقدمات کی سماعت ہونی چاہیئے تاکہ موکلوں کو قاننی وآئنی حقوق کا تحفظ ممکن بنایاجاسکے ،جبکہ ججز وکلاءاور عملے کو کورونا سے بچایا جاسکے ۔وکلاءکا کہنا ہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ ،ہائی کورٹس اور ٹرائل کورٹس میں بھی ای کورٹس شروع کردی گئیں ہیں
جس سے کورونا پھیلنے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا اور روزانہ کی بنیاد پر کیسز کی پیروی ہوسکے گی اور کیسز التواءکا شکار نہیں ہوں گے ۔
٭٭٭
وکلا کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے سے متعلق رٹ پٹیشن منظور
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وکلاءکے مفت کورونا ٹیسٹ کرنے سے متعلق رٹ پٹیشن منظور ،پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی خصوصی بینچ نے وکلا کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے سے متعلق رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے رجسٹرڈ وکلاءکے تشخیص ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئے ،
تاکہ مرض مزید نہ پھیلے اور ٹیست مثبت آنے کی صورت میں ان کا بروقت علاج شروع کیا جاسکے ،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے ظہر یوسف خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی ،رٹ پر سماعت کے لئے دورکنی خصوصی بینچ تشکیل دیاگیا تھا ،
اس موقع پر دوران سماعت عدالت عدالت بتایا گیا کہ کورونا سے عدالتوں میں کام کرنے والے کئی اہلکار متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ان حالات کے باوجود وکلاءکیسز کی پیروی کررہے ہیں انہیں کٹس بھی فراہم نہیںکیے گئے ،
حکومت کو بیرونی امداد ملک چکی ہے ،ٹیسٹنگ کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں تاہم وکلاءاس سے مستفید نہیں ہوسکے ہیں ،مارکیٹ میں کورونا ٹسٹ کے لئے نو سے بارہ ہزار روپے لیے جارہے ہیں رٹ میں وکلاءاور ان کے کلرکس کو مرض سے بچانے کے لئے ہائیکورٹ مفت ٹیسٹ کرانے کا حکم دے ،
اس موقع پر بارکونسل کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ مرض سے متاثر ہونے کی صورت میں ہر وکیل کو ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گا ،دو رکنی بینچ نے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر احکامات جاری کیے کہ بارکونسل سے رجسٹرڈ وکلاءکے لئے پشاور ہائی کور ٹ میں قائم بی ایچ یو میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کرائے جائیں
جبکہ وکلاءکی لسٹیں بھی راز داری میں رکھی جائیں گی اور صرف ہائیکورٹ رجسٹرڈ اور کے پی کے بار کونسل کے پاس ہی یہ لسٹیں موجود ہوگی ،چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے قرار دیا کہ وکلاءکا ٹسٹ ہونا چاہیے تاکہ بروقت تشخص ہوسکے اور وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں وکلاءکو قرنطینہ میں ڈالا جاسکے کیونکہ تشخیص نہ ہونے کی صورت میں مرض مزید پھیل سکتاہے۔
٭٭٭
عید الفطر پر مصافحہ اور گلے ملنے پر پابندی عائد کرنے پر غور
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عید الفطر پر مصافحہ اور گلے ملنے پر پابندی عائد کرنے پر غور ،عید الفطر پر کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عید پر مصافحہ اور گلے ملنے پر خیبر پخونخوا میں پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیاہے ،
سندھ کے بعد خیبر پختونخوا میں عید الفطر پر پابندی عائد کرنے کے لئے باہمی مشاورت شروع کردی گئی ہے ،عید الفطر کے لئے کورونا وائرس وباءکے باعث حفاظتی تدابیر اپنانے کے لئے مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام سے رابطے بھی شروع کردیئے گئے ،
عید الفطر کی نماز میں بھی سماجی فاصلے کو لازمی قائم رکھنا ہوگا ،عید الفطر کی نماز کے لئے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ،ذرائع نے بتایا کہ دو عیدوں کی روایات ممکنہ طور پر برقرار ہونے کے باعث انتظامیہ کو مانیٹرنگ میں آسانی ہوگی ،
کورونا پھیلاﺅ روکنے کے لئے عید الفطر کے روز نماز کے فوراًبعد مساجد اور عبادت گاہوں کو فوری طور پر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں گے ،عید الفطر کی نماز سے قبل مساجد کو کلورین سے خصوی طور پر دھویا جائے گا ،
عید کے روز مصافحہ کرنے ،گلے ملنے کو کیسے روک پائے گی ،تجاویز پر غور کیا جارہاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اگر اس پر پابندی عائد کی گئی تو عمل درآمد کیسے ممکن ہوگا۔
٭٭٭
ٹریفک، ڈرائیوروں، مسافروں، ٹرانسپورٹروں کے لئے ایس او پیز جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ،وزارت صحت نے ٹریفک، ڈرائیوروں، مسافروں، ٹرانسپورٹروں، گندم کی کٹائی کرنے و احساس پروگرام کی امداد وصول کرنے والوں اور صنعتی ورکروں کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک کو کھولا جارہا ہے لیکن کوشش کریں کہ اس سہولت کا استعمال انتہائی ضرورت پڑنے پر کیا جائے۔دورانِ سفر اِن احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لازم ہے
جبکہ مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے میڈیکل ماسک ا ور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ کھانسنے اور چھینکتے ہوئے ٹشو پیپر کا استعمال کریں اور بعد میں ٹشو پیپر کو کوڑا دان میں پھینک دیں۔
ٹشو نہ ہونے کی صورت میں کہنی یا بازو میں کھانسیں یا چھینکیں۔سینی ٹائزر کے استعمال کے بغیر آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں۔ غیر ضروری بات چیت اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ ٹرانسپورٹرز سواری بٹھانے سے پہلے اور اتارنے کے بعد گاڑی کو ڈس انفیکٹ کیا جائے،
ایئر کنڈیشنگ کا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ ونڈوز اسکرینوں کو تازہ ہوا کی گردش کے لئے کھلا رکھنا چاہیے۔ مسافروں کو ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ نہیں رکھنا چاہئے۔حرارتی اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔ ڈرائیوروں کو سفر کے دوران ماسک اور دستانے پہننے چاہئیں۔
بس کے اندر ٹشو پیپر اور سینی ٹائزرکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے گندم کی کٹائی کرنے والوں اور احساس پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے والوں کے لئے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی جگہ جمع ہونے سے گریز کریں۔
ترجیحاً 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ہاتھ دھوئیں اور طبی ماسک کا استعمال کریں۔اگر آپ کو بخار، کھانسی ہو، یاخودکو صحت مند محسوس نہ کررہے ہوں تو گھر میں ہی رہیں۔ تعمیراتی شعبہ میں کام کرنے والے والوں کے لئے انہوں نے کہا کہ بایومیٹرک حاضری معطل رکھیں۔
تعمیراتی سائٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تھرمل گن کی دستیابی یقینی بنائیں۔ کام کی جگہ کو کثرت سے جراثیم کش محلول سے دھویا جائے۔داخلی اور خارجی راستوں پر سینیٹائزر لگائیں۔ ورچوئل مواصلات کے ذریعہ کارکنوں اور صارفین کے درمیان رابطے کو کم سے کم کریں۔
ترجیحاًً 2 میٹر کا فاصلہ یقینی بنائیں۔ متبادل دن یا اضافی شفٹیں اپنائیں تاکہ ایک وقت میں کارکنوں کی کل تعداد کم رہًے۔ ملازمین کو اچھے معیار کے ماسک، دستانے اور نقل و حمل کے ذرائع فراہم کر یں۔بیمار شخص کو کام میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔
ایسے ورکرز جن میں کورونا کی علامات ظاہر ہوجائیں ان کے لئے عارضی قیام گاہ /قرنطینہ کمرے کا انتظام کیا جائے تاکہ ان کو ٹیسٹ کے رزلٹ آنے تک قرنطینہ کیا جا سکے۔
٭٭٭
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی منسوخی کے بعد پیدا صورتحال کے تناظر اہم اعلان متوقع
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی منسوخی کے بعد پیدا صورتحال کے تناظر اہم اعلان متوقع ،کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی منسوخی کے فیصلہ کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں تین دن بعد اہم اعلان متوقع ہے،
حکومت کو متعلقہ اداروں نے ایس او پیز کے ساتھ امتحانات کے انعقاد کی تجویز دیدی۔اس ضمن میں وزارت تعلیم نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈوں کے ساتھ اس مسئلہ پر بات چیت کی ہے تاہم کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈز امتحانات کے انعقاد پر زور دے رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے بھی امتحانات کے انعقاد کی حمایت کی ہے، وزارت تعلیم نے جمعہ کو اس حوالہ سے فیصلہ کا عندیدہ دیا ہے۔
٭٭٭
لاک ڈاون میں نرمی کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں میں رش کر دیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سمارٹ لاک ڈاو¿ن، شہریوں نے احتیاطی تدابیر کو ہواو¿ں میں اڑا دیا،حکومت کی لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں میں رش کر دیا جس کے بعد کورونا مزید پھیلنے کا خطرہ ہے،
چین کے شہر وہان سے شروع ہونےو الے کورونا وائرس نے اس وقت پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے بچاو¿ کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن جاری تھا
جس میں نرمی کر کے لاک ڈاو¿ن کو گزشتہ ہفتے ختم کر دیا گیا تھا۔ لاک ڈاو¿ن ختم ہونے کے بعد گزشتہ چار دنوں میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کر لیا تھا جس کے بعد کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔
کمشنری بازار ،کلاں بازار سمیت دیگر بازاروں میں اس قدر رش ہے کہ لوگوں کو خریداری کے لئے بازار میں داخل ہونے کے لئے وقت کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ درحقیقت حکومت کی جانب سے لاک ڈاو¿ن اس لئے ختم کیا گیا تھا
تا کہ لوگوں کے روزگار بحال ہو سکیں۔پاکستانی عوام کو لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد حکومت نے پریشر کا شکار ہو کر لاک ڈاو¿ن ختم کر دیا تھا۔ساتھ ہی ساتھ حکومت نے مطالبہ کیا تھا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماجی رابطے برقرار رکھیں اور صرف ضرورت کے وقت ہی باہر آئیں۔
لیکن لوگوں کے اس قدر ہجوم نے حکومت کے لاک ڈاو¿ن ختم کرنے کے فیصلے پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔ لوگوں کے اس قدر رش کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز تاجروں نے بھی حکومت سے کاروباری اوقات کو تبدیل کر کے 24 گھنٹے کرنے کی اجازت مانگی تھی اور ساتھ ہی ساتھ ہفتے میں 3 چھٹیاں بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 753افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
٭٭٭
کاشتکار ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کر یں اور مناسب نکاس والی زمین کا انتخاب کریں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل کے حصول کے لئے زرخیز اور مناسب نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)نے صحافیوںکوبتایا کہ ہلدی کی کاشت کے لئے ہلکی میرا زمین کاس بھی انتخاب کیاجاسکتاہے تاہم سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلدی کی کاشت کے لئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلیناچاہئے
تاہم روٹا ویٹرکی سہولت میسرہونے کی صورت میں ایک دفعہ روٹا ویٹرچلاکر بیج کا اگاﺅمزیدبہتر بنایاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار فی ایکڑشروع بیج 12 سے 15من تک رکھیں تاہم اس سلسلہ میں مزیدمشاورت و راہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا ماہرین زراعت سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔
٭٭٭
تلسی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے تلسی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کے لئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار فصل کو پہلے 2سے 3پانی ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دیں اور اگاﺅ مکمل ہوجانے کے بعد 15,15دن کے وقفہ سے پانی لگایاجائے اور آبپاشی کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھاجائے
کہ کھیلیاں پانی میں نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس طرح بیج کا اگاﺅمتاثر ہوسکتاہے۔انہوں نے دوران ملاقات صحافیوںکوبتایا کہ جس طرح آبپاشی کسی بھی فصل کی بہتر پیداوار میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے بالکل اسی طرح فصل سے جڑی بوٹیوں کاخاتمہ یقینی بنانابھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاردوسے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیاں اچھی طرح تلف کردیں اور جب پودے کا سائز 7سی8انچ تک ہوتاہے تو اس کی چھدرائی کرتے ہوئے فالتوپودے بھی نکال دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تلسی ایک کثیرالفوائد ادویاتی پودا ہے
جوگردے کی پتھری اور اعصاب کی مضبوطی سمیت یادداشت کو تیز اور معدہ کوطاقتور بنانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مزیدراہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا زرعی ماہرین کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
٭٭٭
کاشتکار دھان کے بیج کی تیاری میں خصوصی احتیاط برتیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کے بیج کی تیاری میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور کہاہے کہ کاشتکار دھان کی فصل کو بکائنی اورپتوں کے بھورے دھبوں کی بیماریوں سے بچانے کے لئے 1کلوگرام بیج کو2سے اڑھائی گرام
تک پھپھوندی کش زہرلگانے کے بعد پنیری کاشت کریں تاکہ دھنا کی فصل کو نقصان پہنچنے کاخدشہ نہ رہے۔کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں کدوکے ذریعے پنیری کاشت کی جاتی ہے وہاں بیج کو پھپھوندی کش دوائی والے محلول میں 24گھنٹے تک بھگوکررکھاجائے
اور اس کے بیج کو نکال کر سایہ دار جگہ پررکھنے کے بعد انگوری مارے ہوئے بیج کا چھٹہ دیاجائے۔
انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پھپھوندی کش زہرکا انتخاب مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں تاکہ بعدمیں انہیں کسی مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔
٭٭٭
آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ‘پوٹاش‘ جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی بھی ہدایت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ‘پوٹاش‘ جپسم کی کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کی بھی ہدایت کی ہے ‘آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کے دوران پھول آنے اور نئے پتے نکلنے کا آغاز ہوچکاہے
اسلئے باغبان فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد کا تیسرا حصہ جبکہ جپسم ڈالنے سمیت عناصرصغیرہ کا سپرے مکمل کرلیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اورکیڑے مکوڑوں کے حملوں کا بھی جائزہ لیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ تیلے‘ سکیل‘ گدھیڑی اور بورکی مکھی کے حملے کا جائزہ بھی لیتے رہناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ جب آم کے پودے پر 40فیصد کے قریب پھول آجائیں تو حفاظتی سپرے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے‘
آم کے باغات میں بٹوروالے پھولوں کو سبزحالت میں خشک ہونے سے پہلے کاٹ کرتلف کردیاجائے اور مکمل پھول آنے پر یوریا کھاد ایک کلوگرام فی پوداڈال دی جائے۔
٭٭٭
کاشتکار فصل کو بیماریوں اور کیڑوں کے حملے سے بچانے کے لئے فوری حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ سست تیلا‘ چست تیلا‘امریکن سنڈی‘گڑوﺅں کی سنڈی‘لشکری سنڈی بہاریہ مکئی کی فصل پر حملہ آورہوکر شدیدنقصان پہنچا سکتی ہے لہذاکاشتکار فصل کو بیماریوں اور کیڑوں کے حملے سے بچانے کے لئے فوری حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔
کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ چست تیلا اور سست تیلا پودے کے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے پتوں پر سفید نشان بن جاتے ہیں اور پتے خشک ہوجاتے ہیں نیز سست تیلے کے جسم سے خارج ہونے والے لیسدار مادہ کی وجہ سے پتوں پر بھی پھپھوندی لگ جاتی ہے
جس سے پتوں کے خوراک بنانے کا عمل متاثرہوتاہے اس کے علاوہ یہ پولن (زردانی)کو بھی نقصان پہنچاتا ہے جس کی وجہ سے چھلیوں میں دانے کم بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکن سنڈی فصل کے نرم پتوں کو کھاتی ہے اور چھلیاں بننے پر دانوں کو کھا کر نقصان پہنچاتی ہے
اسی طرح مکئی کے گڑوویں کی سنڈیاں سوائے جڑکے تمام حصوں پر حملہ کرتی ہیں جو پتوں اور بھٹوں کے پکے دانوں کو بھی کھاجاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لشکری سنڈیاں گر وہ کی شکل میں انڈوں سے نکل کر پتوں کو نچلی سطح سے اس طرح کھاتی ہیں
کہ پتوں کی صرف جھلی باقی رہ جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنڈی کا حملہ ٹکڑیوں کی صورت میں ہوتاہے۔
٭٭٭
موجودہ صورتحال میں لوگوں کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ، کورونا کے خطرہ کو سنجیدہ لینا چاہیے ،طبی ماہرین
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں لوگوں کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ، کورونا کے خطرہ کو سنجیدہ لینا چاہیے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے سلسلہ میں حکومتی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے ،
صحت کے ماہرین نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی ہدایات پر پوری طرح عمل کریں انہوں نے خبردار کیا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کے ماحول میں کورونا کا مسئلہ ٹل گیا ہے اور اگر احتیاط نہ برتی گئی اور سماجی دوری پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ زیادہ وقت گھروں پر گزارا جائے اور باہر نکلتے وقت ماسک استعمال کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ زیادہ غربت کی شرح کے ساتھ کوئی ملک طویل عرصہ تک لاک ڈاﺅن کا متحمل نہیں ہوسکتا ،
ساری دنیا معیشت کی بحالی کے لئے لاک ڈاﺅن میں کمی کر رہی ہے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مہلک وائرس کے مقابلہ کے لئے ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، طبی ماہرین نے کہا کہ وباء کے نفساتی اثرات ختم کرنے کے لئے ہمیں ورزش کرنی چاہیے اور خود کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں نے احتیاط نہ برتی توحکومت پابندیاں سخت کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ نیو کورونا وائرس علامات کے بغیر دوسرے لوگوں میں منتقل ہوسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ وزارت صحت ہسپتال عملہ کے لئے آن لائن ٹریننگ کورسز پیش کر رہی ہے
تاکہ کووڈ یا سانس کی شدید بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج کا مﺅثرر انتظام کیا جاسکے۔
٭٭٭
لاک ڈان کے باعث پھولوں کا کاروبار بھی متاثر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس کو روکنے کیلئے کیے گئے لاک ڈان کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھرمیں پھولوں کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے ، پھولوں کی مانگ گرگئی جبکہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پابندی بھی کاروبار کو متاثر کرنے کے اسباب میں شامل ہے۔
پھول فروخت کرنے والے افراد نے کہا ہے کہ پھولوں کے خریدار نہیں ہیں جس کی وجہ سے پھول ضائع ہو کر کوڑے کا حصہ بن رہے ہیں،ٹرانسپورٹ کی بندش بھی کاروبار کو متاثر کر رہی ہے کیونکہ پھول منڈیوں تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پھولوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا تھا کہ پھول کی عمر کم ہوتی ہے اورطلب نہ ہونے سے 60 تا 70 فیصد پیداوار ضائع ہو رہی ہے جس سے پھول اگانے والوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
٭٭٭
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک میں ایک ماہ کے دوران ایک بھی گاڑی فروخت نہ ہوئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک میں ایک ماہ کے دوران ایک بھی گاڑی فروخت نہ ہوئی،اپریل کے مہینے کے دوران ملک میں نہ تو کوئی گاڑی بنائی جاسکی اور نہ ہی فروخت ہوئی، ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے:
پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک میں ایک ماہ کے دوران ایک بھی کار فروخت نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے کے دوران ملک میں نہ تو کوئی کار بنائی جاسکی اور نہ ہی فروخت ہوئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ اپریل میں کسی بھی کمپنی نے ایک بھی کار تیار نہیں کی اور پورے مہینے میں کوئی کار فروخت نہیں ہوئی۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا پہلی بار دیکھا ہے کہ نہ تو کئی کار
بنائی جارہی ہیں اور نہ ہی گاڑیوں کی فروخت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں بھی یہی حالات نظر آرہے ہیں جوکہ بہت تشویشناک ہیں۔انہوں کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں مجموعی طور پر 52فیصد کمی آئی ہے۔
اس حوالے سے ہنڈا کمپنی کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جنکی کاروں کی فروخت میں 64فیصد کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ انڈس موٹرز کی کاروں کی فروخت میں 54فیصد کمی آئی ہے، اسی طرح پاک سوزوکی کی کاروں کی فروخت میں 47فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے کاریں بک کروائی تھیں لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے پابندیوں کے باعث انہیں مالکان تک پہنچایا نہیں جاسکا اور جب تک کار مالک کو پہنچا نہ دی جائے تب تک اسے فروخت کنندہ کی گنتی میں نہیں ڈالا جاسکتا۔
اس کے علاوہ ٹریکٹروں کی فروخت جاری ہے اور ٹریکٹرز مالکان کو پہنچائے بھی گئے ہیں لیکن ان کی فروخت بھی بہت کم رہی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال کاروں کی فروخت میں معاشی حالات کی وجہ سے بھی کمی آئی۔
کار ساز کمپنیوں کی جانب سے کاروں کی قیمت میں اضافے اور حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے بھی صارفین کاروں کی خریداری سے اجتناب کر رہے ہیں۔
٭٭٭
پشاورہائیکورٹ اوراس کے ماتحت عدلیہ کے 38 عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عدالت کو بند کردیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پشاورہائیکورٹ اوراس کے ماتحت عدلیہ کے 38 عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے جس کے پیش نظرپشاور ہائیکورٹ نے تین ہفتوں کیلئے عدالت کو بند کردیا
عدالت عالیہ پشاوراورڈسٹرکٹ جوڈیشری خیبرپختونخوا کے مختلف سیکشن میںکام کرنیوالے 38اہلکار وں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے جس کے باعث پشاورہائیکورٹ کو رواں مہینے کے آخر تک بند کردیا گیا ہے
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مختلف سیکشن کے 109افراد کے ٹیسٹ لئے گئے تھے جن میں سے 38اہلکاروں کے نتائج مثبت آئے، طبی عملے کی مشاورت سے 44افراد کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے ،
دو افراد ہسپتال میں داخل ہیں اور اب تک 2افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں اسی طرح57افرادکے ٹیسٹ نیگٹیوآئے ہیں جبکہ8کاکوئی نتیجہ نہیں آیا۔
٭٭٭
کرونا وائرس کی لپیٹ میں آکر بیرون ملک جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں پاکستان لانے کی اجازت
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس کی لپیٹ میں آکر بیرون ملک جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں پاکستان لانے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس لاک ڈاﺅن کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو اس مشکل گھڑی میں بھی تنہا نہیں چھوڑا گیا، وفاقی حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کیلیے ایک اور بڑا قدم اٹھالیا۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، میت کی منتقلی کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایس او پیز پر عمل در آمد لازمی ہوگا۔سی اے اے نے تمام ائر لائنز، چارٹر فضائی کمپنیوں اور گراونڈ ہینڈلنگ اداروں کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے،
میت کی فضائی منتقلی کیلئے سیل کردہ تابوت لازمی ہوگا اور میت کی منتقلی پر مامور متعلقہ مسافر طیارے کے کارگو یا کارگو طیارے میں لائی جاسکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میت کو پاکستان لانے سے پہلے ائیرلائن سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 48 گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی۔
ای اے اے کی جانب سے متعلقہ عملے کو حفاظتی سوٹ، ماسک، گلوز، عینک، فیس شیلڈ پہننا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ ہوائی جہاز اور ائر پورٹ پر میت رکھنے کی جگہ پر ڈس انفیکٹڈ ہونا بھی لازمی ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منتقلی کے لئے میت کو مخصوص کیمیکل میں بھگوئے دو کپڑوں میں لپیٹنا ضروری ہوگا
اور میت منتقلی کے لئے جہاز میں دہری تہہ والے ڈس انفیکشن کنٹینر کا استعمال ضروری کیا جائے گا جبکہ میت منتقلی کے لئے متعلقہ مردہ خانے اور ملک سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہو گا۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دستاویزی کارروائی پر مبنی تمام ریکارڈ کا دستی یا بذریعہ ای میل فراہم کرنا بھی ضروری ہوگا،
میت متعلقہ ریکارڈ اوردستاویزات کے ساتھ مجاز حکام کے حوالے کی جائے گی اور میت وصولی سے قبل جاں بحق شخص کی شناخت سمیت دستاویزات کی تصدیق بھی لازمی کرانا ہوگی۔
٭٭٭
محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات جاری کردیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ٹڈی دل گراس ہاپر کی بڑی قسم کا کیڑا ہے،اس کے بچے ہلکے پیلے سبزاور پھرسیاہی مائل بھورے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں،
ٹڈی دل کی ٹانگیں مضبوط اور لمبی جبکہ اس کے پًر لمبے اور بھورے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل ہمیشہ گروہ کی شکل میں حملہ آور ہوتی ہے اور یہ کیڑا گندم،مکئی،چارہ جات اور سبزیوں کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے،
اس کے کنٹرول کیلئے کاشتکار رات کے وقت جھاڑیوں میں بیٹھی ہوئی مکڑیوں کو شعلہ پھنکنے والی مشینوں سے آگ لگا کر تلف کر دیں،زمین کے اند مکڑی کے انڈوںکی نشاندہی ہوتے ہی جہاں سوراخ نظر آئے اس کے گرددو تا تین فٹ گہری و چوڑی کھائی کھود کر ان کے بچے اور انڈوں کو مٹی میں دفن کر دیں
یا محکمہ زراعت کی طرف سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کا دھوڑا کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے پہلے اسے بیٹھنے دیا جائے بعد ازاں اس پر سفارش کردہ زہر کا سپرے کریں۔انکا کہنا تھا کہ مغرب کے بعد درختوں اور زمین پر بیٹھے ہوئے ٹڈی دل کے جھنڈ کی نشاندہی کریں
اور رات یا سورج نکلنے سے پہلے سفارش کردہ زہر پانی میں ملا کر سپرے کریں،کاربرل85 ڈبلیوپی کو چوکر یاگندم کے بھوسے میں1:25 کے تناسب سے ملا کر زہریلا طمعہ(Bait)تیار کرکے لشکر مین بکھیر دیں۔
ترجمان نے کہا کہ ٹڈی دل کے کیمیائی انسداد کیلئے کلورو پائریفاس40ای سی20 ملی لٹرفی لٹر پانی،ڈیلٹا میتھرین2.5 ای سی بحساب3 ملی لٹر فی لٹر پانی،لیمڈا سائی ہیلو تھرین2.5 ای سی بحساب3 ملی لٹر فی لٹر،
میلاتھیان57 ای سی بحساب 6 ملی لٹر فی لٹر پانی،کاربرل85 ڈبلیوپی بحساب1کلوگرام دوائی 25 کلوگرام مٹی میں ملا کر دھوڑا کریں، ان زہروں میں سے کسی ایک زہر کا محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے نیپ سیک پاور سپرے مشین اور درختوں پر ٹریکٹر پر نصب شدہ مشین سے سپرے کریں۔
٭٭٭
رمضان کے آخری عشرے اور عید کے دوران لاک ڈاون کے ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کیلئے صوبوں کو مراسلہ لکھ دیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی حکومت نے رمضان اور عید کے دوران لاک ڈاون کے ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کیلئے صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا۔وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور کمشنر ز کو ایس او پیز پر عمل کیلئے مراسلہ جاری کیا-
ایس اوپیز پر گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں بھی مشاورت کی گئی- پہلے سے لاک ڈاون کے حوالے سے طے کردہ تراویح کیلئے ایس او پیز کا رمضان کے آخری عشرے اور عید کی نماز پر بھی اطلاق ہوگا- تمام صوبائی حکومتیں طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ایس اوپیز کو عمل کیا جائے۔ 9 مئی کے بعد لاک ڈاون کے حوالے سے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آخری عشرہ رمضان اور یوم علی کے جلوسوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
٭٭٭
حکومت نے حجام اور بیوٹی سیلون کی ایس او پی جاری کر دیے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لاک ڈاون میں نرمی کے پیش نظر کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی کوشش، حکومت نے حجام اور بیوٹی سیلون کی ایس او پی جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے راہ نما اصول نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازم ہوں گے۔
ایک وقت میں ایک گاہک کی حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ دکان میں رش نہ ہو۔ انتظار گاہ میں گاہک زیادہ سے زیادہ پندرہ منٹ تک بیٹھ سکتا ہے۔گاہکوں کو ٹیلیفون کے ذریعے وقت دینے کی حکمت عملی اپنا کر رش سے بچا جائے۔
گاہک کو بھی ترغیب دی جائے کہ وہ ماسک پہنے یا منہ کپڑے سے ڈھانپ کر رکھے۔کھانسی یا چھینک کی صورت میں منہ کہنی سے ڈھانپ لیں اور بعد میں فورا ًہاتھ صابن سے دھوئیں۔کوڑا کرکٹ، بال وغیرہ کومناسب جگہ گڑھا گھود کر دبائیں یا کوڑا اٹھانے والی کمپنی کو دیں۔
ایک گاہک پر استعمال کردہ تولیہ دوسرے گاہک پر استعمال نہ کریں یا پھر کاغذی تولیے استعمال کرنے کو ترجیح دیں۔تولیہ اورکپڑا واشنگ پاو¿ڈر سے 60 تا 90 ڈگری سینٹی گریڈ گرم پانی میں دھوکر دوبارہ استعمال کریں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بار بار ہاتھ لگنے والی اشیاء کرسیاں، میز، دروازے وغیرہ کو بار بار واشنگ پاو¿ڈر یا 0.05 فیصدکلورین کے محلول سے صاف کریں۔نیا گاہک بٹھانے سے پہلے کرسی کو جراثیم کش محلول سے صاف کریں۔
ہر گاہک کے لئے نیاڈسپوزایبل بلیڈ استعمال کریں جبکہ استعمال شدہ بلیڈ ڈبے میں اکٹھے کر کے تلف کیے جائیں۔ گاہک کے لئے جراثیم سے پاک کردہ کنگھی استعمال کریں اور ممکن ہوسکے تو ڈسپوزایبل کنگھی استعمال کرنے کو ترجیح دیں۔
کنگھی اور دیگر پلاسٹک کے آلات کلورین کے محلول میں ڈال کر جراثیموں سے پاک کریں۔دھاتی آلات مثلاًً قینچی، نیل کٹر، موچنا، وغیرہ ایک گاہک پر استعمال کے بعد الکوحل سے بنے جراثیم کش محلول میں دھوئیں۔
مزید برآںدکان کے دروازے پر ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی سہولت فراہم کریں۔گاہکوں کو بار بار ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی ترغیب دیں۔گاہک کا کام کرنے سے پہلے ہاتھ صابن سے دھویں۔ حجام یا گاہک میں بخار، کھانسی یا گلا خراب کی علامات ہوں تو فورا ًٹیسٹ کروائیں۔
اگر کسی گاہک میں درج بالا علامات ہوں تو معذرت کریں اور ہرگز حجامت نہ کریں۔حجام کے لئے لازم ہے کہ دکان پر کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے ہدایات کے پوسٹر آویزاں کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون