ڈیرہ غازیخان :
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج ڈیرہ غازی خان میں عوام کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایس ایف ایم کے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی-
وزیراعلیٰ نے اینٹ لگا کر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اورچاروں صوبوں کے عوام کیلئے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کی تعمیر کا آغازکیا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے اور قدیمی پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیر وتوسیع اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں متعدد میگاپراجیکٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی-وزیراعلیٰ عثمان بزذار نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں زرخیز زمینوں کو دریائے سندھ کے
کٹاؤسے بچانے کیلئے تین سپر سٹرکچر بندکے منصوبے کاآغاز کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں 100بستروں کے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے منصوبے کا بھی آغاز کیا-
وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیلئے بی ایس ایل تھری لیب پراجیکٹ کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ کی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو کو 26کروڑ 70لاکھ روپے کا چیک دیا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیا درکھا -وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کے منصوبے کا بھی باقاعدہ آغاز کیا –
وزیراعلیٰ نے کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیرنو کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کاسنگ بنیاد رکھنے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
200بستروں پر مشتمل کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر مجموعی طور پر 4ارب 28کروڑ روپے لاگت آئے گی-سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پہلا فیز 3 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔پہلے فیز میں 44کنال اراضی پر 8میڈیکل شعبے، کیفے ٹیریا،
مسجداور سٹور بنائے جائیں گے -پہلے مرحلے میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کو فنکشنل کیاجائے گا-سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا پہلا فیز 2سال میں مکمل کیا جائے گا-سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے چاروں صوبوں کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے۔آج عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہواہے
اور میں سمجھتا ہوں کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو ڈیرہ غازی خان میں برسوں پہلے بننا چاہیے تھا۔انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے پنجاب،سندھ،بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے مریض بھی علاج کراسکیں گے۔ ایس ایف ایم کے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے
لاہوراورملتان کے ہسپتالوں میں امراض قلب کے مریضوں کا رش کم ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ایس ایف ایم کے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جنوبی پنجاب کے محروم عوام کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا تحفہ ہے۔ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے صحت اورتعلیم کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پراجیکٹس کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائیگا۔
ایس ایف ایم کے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مستند معالجین،جدید ترین طبی آلات اورمشینیں فراہم کریں گے۔
دل کیمرض میں مبتلا کسی مریض کو علاج کیلئے لاہور یا ملتان نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا قیام میرے والد سردار فتح محمد خان کا خواب تھا،
آج تعبیر دیکھ رہا ہوں۔ڈیرہ غازی خان سمیت تمام پسماندہ اضلاع کے لوگوں کی آواز ہوں۔پسماندہ اوردوردراز علاقوں کے تعلیم و صحت کے ترقیاتی منصوبے اپنی نگرانی میں مکمل کر ا رہا ہوں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کیلئے جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے کا
سنگ بنیاد رکھنے سے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماڈرن انٹرسٹی بس ٹرمینل ڈیرہ غازی خان ہی نہیں بلکہ دیگر شہروں کے مسافر بھی مستفید ہوں گے۔ماڈرن انٹرسٹی ٹرمینل بننے سے ٹریفک میں رکاوٹ کا 15سالہ مسئلہ حل ہو گا۔ ڈیرہ غازی خان کے بس ٹرمینل میں مسافروں کے لئے
جدید ترین عمارت بنائی جائے گی۔بس ٹرمینل میں دکانیں،ورکشاپس،چھوٹی ورکشاپس،پولیس پوسٹ اوربسوں کیلئے شیڈ بھی بنائے جائیں گے۔
جدید ترین فائر الارم سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔بس ٹرمینل کی سیکورٹی اورمسافروں کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔ بس ٹرمینل میں مسافروں کی سہولت کیلئے سائن بورڈاورساؤنڈ سسٹم بھی لگائے جائیں گے۔
کمشنرڈیرہ غازی خان ڈویژن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی گئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قدیمی پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیر وتوسیع اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ
تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل پل ڈاٹ /سنگم چوک کی کشادگی سے مقامی اوردوسرے شہروں سے آنیوالے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے اوراس منصوبے کی بیوٹیفکیشن اورتعمیر و توسیع سے ڈیرہ غازی میں ٹریفک کے اژدہام کا 10سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیرو توسیع کے
منصوبے سے سندھ اوربلوچستان کی ٹریفک کی آمدو رفت میں آسانی ہوگی۔مسافروں کو ٹریفک کے بہاؤ میں روانی آنے سے دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گ
ااوراس منصوبے کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریف کیا-بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکمشنر آفس ڈیرہ غازی خان پہنچے
تو کمشنرساجد ظفر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاخیر مقدم کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر آفس میں ڈیرہ غازی خان کیلئے
میگاپراجیکٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی اور زرخیز زمینوں کو دریائے سندھ کے کٹاؤسے بچانے کیلئے تین سپر سٹرکچر بندکے منصوبے کاآغاز کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سپرسٹرکچر بند بننے سے موضع بیت عالم،کوٹ والا،چک رامن،گجانی
اوردیگرمتعدد آبادیاں سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے گی۔دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر سپرسٹرکچر بننے سے انسانی جانوں،لائیوسٹاک اورفصلوں کوسیلابی پانی سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔2010کے سیلاب کے بعد دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر
سیلابی پانی کے کٹاؤکے باعث ملحقہ بستیاں ہمہ وقت خطرے کا سامنا کررہی تھیں۔سپر سٹرکچر بند بننے سے ملحقہ نہروں کے ٹوٹنے کاخطرہ بھی کم ہوگا۔ ایریگیشن ماہرین کی سفارشات پر گجانی اسکیپ کے ساتھ”انورٹڈ ہاکی ٹائپ بند“
بنایا جائے گا۔بیت عالم روڈ اورکوٹ والا روڈ کے ساتھ جے ہیڈ ٹائپ سپر بنائے جائیں گے۔کمشنر ڈی جی خان اورچیف انجینئرنگ ایریگیشن نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کی جزئیات سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں 100بستروں کے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے منصوبے کا بھی آغازکیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیلئے بی ایس ایل تھری لیب پراجیکٹ کا افتتاح کیا-بی ایس ایل تھری لیب میں بائیو سیفٹی کیبنٹ، آئی واش سٹیشن، ٹی آر ایس مشین، ڈیڈ ائیر باکس، مائیکرو اینڈ ریفریجریٹر سینٹری فیوج اور دیگر جدید طبی آلات میسر ہوں گے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ کی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو کو 26کروڑ 70لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیراعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو ڈیرہ غازی خان کے کمشنر آفس میں حکومت پنجاب کی طرف سے چیک دیا
اور کہاکہ تمن بزدار،تمن قیصرانی،تمن کھوسہ،تمن لغاری سمیت دیگر بستیوں میں بھی بجلی فراہم کی جائے گی-کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں تاریکی کا خاتمہ ہوگا
اورترقی کے روشن سفر کا آغاز ہوگا-جدید دور میں صدیوں سے بجلی سے محروم قبائلیوں کے گھرپہلی بار روشن ہوں گے-
بجلی جیسی بنیادی سہولت سے قبائلیوں کا طرز زندگی تبدیل ہوجائے گا۔تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ میں الیکٹرک سٹی پراجیکٹس سے ہزاروں شہری مستفیدہوں گے۔
کوہ سلیمان میں بجلی کی روشنی آگئی،علم کے دیئے بھی جلائیں گے۔چراغ جلاتے رہیں گے اورمحروم عوام کی زندگی میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیا درکھا -وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کے منصوبے کا بھی باقاعدہ آغاز کیا -وزیراعلیٰ نے کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیرنو کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا –
وزیر مملکت زرتاج گل، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، مشیر حنیف پتافی،اراکین اسمبلی،سابق رکن اسمبلی مینا لغاری،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن طاہر خورشید، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سی ای اوانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن،آر پی او اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے –
ڈیرہ غازیخان :
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلوا کر شہباز شریف خود کرونا وائرس کے خوف سے نہیں آئے وہ خادم اعلیٰ نہیں بزدل اعلیٰ ہیں ان خیالات کا اظہار
انہوں نے گزشتہ روزضلع کونسل ڈی جی خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ آج یہ تمام آٹھارویں ترمیم کی غزل گاتے پھرتے ہیں
انہوں نے خود ہی آٹھارویں ترمیم کو ناکام کیا ہے این ایف سی ایوارڈز کے تحت صوبوں کو ملنے والی رقم کو آدھا تم آدھا ہم کے تحت بانٹ کر کھا گئے ہیں
اور پنجاب میں میاں شہباز شریف دس سال حکومت کے مزے لیتے رہے تمام فنڈز سوائے چند ڈسٹرکٹ کے علاوہ کہیں پر بھی خرچ نہیں کیے گئے اس لئے
جنوبی پنجاب کی محرمیوں کا ازالہ کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صرف پونے دوسال کے عرصہ میں ہی ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کررکھے ہیں اور پنجاب کے بجٹ کا 35 فیصد حصہ جنوبی پنجاب پر خرچ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے
اور کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے عثمان بزدار پہلے شخص ہیں جو فرنٹ فٹ پر لڑرہے ہیں جبکہ پنجاب بھر کرونا کے ٹیسٹ کیلئے آٹھ لیبارٹریز بناچکے ہیں
اور صوبے بھر میں کرونا وائرس سے نمنٹے کیلئے سولہ ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جبکہ بلاول شہباز شریف اور ان کی پارٹی کے تمام ممبران آٹھارویں ترمیم کا شیلٹر لیکر گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ
شہباز شریف 2 جون کو سر سے پاوں کے ناخن تک نیب کے سامنے پیش ہونگے بلاول زرداری اور شہباز شریف یہ پی ٹی ماسٹر ہیں ان کے چہروں کی لالی جلد ہی ختم ہوجائے گی
وزیر اعظم عمران خان نے واضح کہہ دیا ہوا ہے کہ انکی حکومت میں مافیا کی کوئی گنجائش نہیں جو چائے پارٹی کے اندر سے ہو یا پھر باہر سے وہ قانون کے شکنجے سے نہیں بچ پائے گا۔
ڈیرہ غازیخان :
تھانہ صدر پولیس کی کاروائی دوران سرچ آپریشن بھاری تعداد میں اسلحہ و گولیاں برآمد۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلع بھر میں سرچ آپریشن مختلف اوقات میں کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران رشید ڈی ایس پی سٹی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد معہ محمد سلیم SI و ملازمین نے جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے موضع واہی کنگرانی میں سرچ آپریشن کیا۔
دوران سرچ آپریشن غلام اکبر ولد ساون قوم واہیوال کھلول سکنہ واہی کنگرانی کے مکسن سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولیاں برآمد۔
جن میں پسٹل 30 بور 22 عدد،پسٹل 9 ایم ایم 02 عدد،میگزین پسٹل 32 عدد،ایس ایم جی میگزین 07 عدد،ایمونیشن 30 بور 2324،ایمونیشن ایس ایم جی 1318،12بور کارتوس 02 عدد برآمد ہوا۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد نے کہا کہ
ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مشکوک افراد کی نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے ضلع بھر میں مختلف اوقات میں
سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ ناکہ بندی کر کے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
تھانہ سول لائن پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص سے کلاشنکوف برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم سے مزید تفتیش شروع۔تفصیلات کے
مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے دوران گشت مشکوک شخص سے دوران تلاشی کلاشنکوف، برآمد کر لی جسکا نام و پتہ دریافت کرنے پر جمعہ خان ولد علی بخش قوم وڈانی سکنہ چورہٹہ دریافت ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الہی کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والا ملزم جمعہ خان کلاشنکوف کو چھپا کر جا رہا تھا
اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
ڈی پی او اختر فاروق کی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ پولیس لائن شہداء ہال میں امن کمیٹی ممبران، منتظمین امام بارگاہ سے یوم شہادت حضرت علی ؓ پر سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس لائن شہدا ہال میں خصوصی میٹنگ۔ ڈی پی او ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ
ضلع ڈیرہ غازیخان کو مزید امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اور دہشت گردی فرقہ وارایت اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے امن کمیٹی کے تمام عہداران 21رمضان المبارک شہادت
حضرت علی ؓ کی یاد میں نکالے گئے جلوس میں پنجاب پولیس سے ملکر اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں۔ ڈی پی او اختر فاروق نے مزید کہا کہ
کورونا کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داری نبھایں۔
اس موقع پرڈی پی او نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹیمپریری ریذیڈنس ایکٹ، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور وال چاکنگ جیسے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے
آپ تمام لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ خود بھی ان پر عمل پیرا ہوں اور باقی لوگوں کو بھی ان کے متعلق آگاہی دیں۔
انہوں نے کہا آپ تمام مکاتب فکر اور بین المذاہب کمیٹی تمام عہداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر تمام جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے
اپنا مثالی کردار ادا کرتے ہوئے یہ عہد کریں کہ ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ہر گلی ہر گھر میں امن کا قیام پہنچے گا
میٹنگ میں امن کمیٹی ممبران اور منتظمن میں سے سید ظفر عباس نقوی، ندیم حیدر نقوی و دیگر امن کمیٹی ممبران و نمائندگان نے شرکت کی میٹنگ کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
ڈیرہ غازیخان :
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں عوامی نمائندگان نے ملاقات کی،جس میں عمومی صورتحال،کورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی نمائندگان کی تجاویز اورسفارشات کو غور سے سنا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندؤں کی سفارشات اورتجاویز پر عملدر آمد کی یقین دہانی کرائی-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامی افسران کو عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی-بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں خصوصی اجلاس کی صدارت کی –
پاک ڈبلیوڈی اوراین ایچ اے حکام نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی شاہرات کی تعمیرو مرمت کے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت سے آگاہ کیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پاک ڈبلیوڈی اوراین ایچ اے حکام کوڈیرہ غازی خان میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے
کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ رمک تا کشمور این 55انڈس ہائی وے کی تعمیر ومرمت کی 6سکیمیں جلد ازجلد مکمل کی جائیں –
تونسہ تاٹبی قیصرانی انڈس ہائی وے کی تعمیر و مرمت ترجیحی بنیادوں پرمکمل کی جائے -وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سٹیل برج تک اپروچ روڈ کو بہتر بنایاجائے –
انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے پسماندہ عوام کا حق ہیں،ان کی ترقی کا حق جلد ازجلد لوٹائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے تونسہ شہر سے گزرنے والی انڈس ہائی وے اور دو طرفہ ڈرین کامنصوبہ بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں حقیقی ترقی کا آغاز ہم نے کیا،ب
ہت کچھ کر کے دکھائیں گے۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شب و روز کوشاں ہیں۔
وزیرمملکت زرتاج گل، مشیر حنیف پتافی،ارکان پنجاب اسمبلی احمد علی دریشک،غلام محی الدین کھوسہ، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ،
جاویداقبال قیصرانی،پارٹی رہنما سردار عبدالقادر کھوسہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن طاہر خورشید، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، آر پی او اوردیگر افسران بھی موجود تھے –
ڈیرہ غازیخان :
قبائلی علاقوں میں اندھیرے ختم اور آئیں گی روشنیاں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کے ہمراہ بجلی کے فراہمی کے منصوبے کا افتتاح بھی کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حلقہ ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی درخواست پر صوبائی حکومت کی طرف بجلی کی فراہمی کے لئے خطیر رقم میپکو کو دے دیا۔
حلقہ ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 26 کروڑ 70 لاکھ روپے کا چیک چیف میپکو ملتان کو پنجاب حکومت کی طرف سے منصوبے کے لیے دے دیا۔
سخی سرور تا رونگھن اور رونگھن تاحال مبارکی تک کے لیے بجلی کی فراہمی اب ممکن ہوسکیں گی. سخی سرور میں رونگھن مبارکی تمام بستیوں کو بجلی کی فراہم کی جائے گی.
احمد علی دریشک نے کہا کہ وہ اور پورا علاقہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بے حد مشکور ہیں. قبائلی عوام کے ساتھ کیے گئے ایک اور وعدے کو پورا کردیا ہے.
ڈیرہ غازیخان :
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار ایک کامیاب وزیر اعلی نمبرون ہیں اور جنوبی پنجاب کا فخر ہیں سابقہ وزیر اعلی جو خود کو خادم اعلی کہلواتے تھے دراصل خادم اعلی کی بجائے بزدل اعلی تھے
انہوں نے یہ باتیں آج ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر ڈی جی پی آر پنجاب ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگراور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈیرہ غازیخان ڈویژن
رحیم طلب بھی موجود تھے صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ شہبازشریف نے اسمبلی کا اجلاس خود بلوایا اور پھر خود ہی اس میں شرکت نہ کی
جس کی میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ نام نہاد خادم اعلی کورونا کا بہانہ کر کے نیب کی پیشیوں سے کترا رہا ہے
انہوںنے مزیدکہاکہ پنجاب کے نمبر ون وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کورونا جیسے حالات میں پنجاب کے 24سے زائد اضلاع میں خود گئے اور کورونا علاج مراکز کا خصوصی دورہ کیا
اور کورونا مریضوں کی سہولیات کا خود جائزہ لیتے رہے او رمزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا انہوںنے کہاکہ وزیر اعلی نے چند ہفتوں میں 72کروڑ روپے کے کورونا لیب تیار کرائی صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پنجاب کا سارا قومی خزانہ تخت لاہور اپر پنجاب پرلگاتاتھا انہوںنے مزید کہا کہ
سردار عثمان بزدار کے دور میں یہ قانون سازی کر دی گئی ہے کہ نئے قانون کے مطابق بجٹ کا 35فیصد ہر حال میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر لگایا جائے گا انہوںنے کہا کہ
سردار عثمان بزدار نے دو سالو ںمیں اربوں روپے کے مفاد عامہ کے منصوبوں پر جنوبی پنجاب میں آغاز کر دیا ہے انہوںنے مزیدکہاکہ سابقہ دور کے وزرائے اعلی نے این ایف سی ایوارڈ 2018تک سب کچھ اپر پنجاب پر خرچ کیا
اور جنوبی پنجاب کو کچھ نہ دیا جو کہ غیر منصفانہ مالیاتی تقسیم تھی انہوںنے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی صرف اپر پنجاب میں بندربانٹ کر کے جنوبی پنجاب کے عوام سے غداری کی گئی
وزیر اطلاعات نے اس موقع پر ضلع بھر کے میڈیا نمائندوں کو ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے میگا پراجیکٹس اور دیگر جنوبی پنجاب کے میگا پراجیکٹس کے آغاز اور کام کی رفتار بارے تفصیلات سے آگاہ کیا
انہوں نے صحافیو ںکو بتایاکہ کورونا کے حوالے سے لاکھو ں روپے کا پیکج ملک میںصرف پنجاب کی وزارت اطلاعات نے دیا ہے جو کسی اور صوبے میں نہیں دیاگیا۔
ڈیرہ غازیخان :
پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن صنعتی کارکنان کو زیادہ سےزیادہ مفت طبی سہولتیں میسرکر رہی ہے۔وزیر اعلئ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب خصوصا جنوبی پنجاب کے صنعتی کارکنان کو
مزید سہولیات دینے کیلئے ڈی۔جی۔خان میں 100 بستروں کے ہسپتال کیلئے 23 کروڑ کی رقم مختص کر کے صنعتی کارکنان کا دل جیت لیا ہے
اس ہسپتال کے قیام سے جنوبی پنجاب ڈی۔جی۔خان۔لیہ۔تونسہ شریف۔راجن پور مظفر گڑھ کے صنعتی کارکنان بہتر سے بہتر طبی سہولیات سے مستفید ہوں گے
اور سفری مشکلات سے بھی ان کو نجات ملے گی وزیر اعلئ کے اس اقدام سے صنعتی کارکنان میں بے حد خوشی پائی جاتی ہے۔
آج محترم جناب کمشنر سوشل سیکورٹی تنویر تبسم صاحب اور محترم جناب محمد عامر جان سیکرٹری لیبر پنجاب نے ڈی۔جی۔خان میں وزیراعلئ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو بریفنگ بھی دی ۔
کمشنر سوشل سیکورٹی نے ایم این سی ایچ سوشل سیکورٹی ہسپتال میں مختلف یونٹ ۔لیب۔ایکسرے روم۔فارمیسی۔بے بی روم۔ایمرجنسی روم۔مردانہ زنانہ وارڈ۔اپریشن تھیٹر۔ای۔پی۔آئی۔ اور خصوصا ڈائلیسز سنٹر کا باقاعدہ وزٹ کیا
اور بہت خوش ھوئے۔۔ایم ایس ایم۔این۔سی۔ایچ ڈاکٹر محمد طارق شیخ سوشل سیکورٹی ہسپتال ڈی۔جی۔خان نے کمشنر صاحب کا پرزور استقبال کیا
کمشنر صاحب ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اور دوسرے سٹاف کو بھی ملے۔اور کہا آپ نے صنعتی کارکنان کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنا ہے۔
کمشنر سوشل سیکورٹی صاحب نے ایم ایس ایم این سی ایچ ڈی۔جی۔خان کی محنت اور ہسپتال کو فنگسنل کرانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
ڈیرہ غازیخان
ایپسا کے وفد کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، پیف کے مسائل حل کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (ایپسا) کے مرکزی چیئرمین ضیاء السلام زاہد قریشی نے ایاز خان پتافی اور ضلعی صدر ایپسا ڈی جی خان شفقت بلال کے
ہمراہ کمشنر آفس ڈی جی خان میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس کے مطابق پنجاب میں تعلیم کا 60 فیصد بوجھ پرائیویٹ اور پیف پیما سکولز نے اٹھایا ہوا ہے،
اے پلس گریڈ مارکس حاصل کرنے والے 90 فیصد سٹوڈنٹس انہی پرائیویٹ اور پیف سکولز کے ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہی ادارے زیر عتاب ہیں پیف اور پیما سکولز کو فروری کے
بعد اب تک 3ماہ کیب پیمنٹ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے 1 لاکھ غریب ٹیچرز کے خاندان فاقوں پر مجبور ہیں ، مارچ اپریل مئی کی پیمنٹ فی الفور یکمشت ادا کی جاۓ فروری کی پیمنٹ سے غیر حاضر سٹوڈنٹس کی 4 ماہ کی پیمنٹ کاٹ لی گئی تھی
جس سے اکثر سکولز کو زیرو پیمنٹ ملی یہ غیر قانونی کٹوتیاں فوری واپس کی جائیں (غیر حاضر سٹوڈنٹس کیلئے پیف کا 80 حاضری پر پوری پیمنٹ کا قانون لاگو کیا جاۓ) پیف سکولز کی سس میں 26 لاکھ سٹوڈنٹس ہیں ،
سکولوں میں 31 لاکھ سٹوڈنٹس موجود ہیں جبکہ پیمنٹ 23 لاکھ سٹوڈنٹس کی مل رہی ہے ۔مارچ 2019 سے داخل ہونے والے 3 لاکھ سٹوڈنٹس کی فیس و بقایاجات ادا کئے جائیں
پانچ سال سے پیف سکولز کی 550 روپے فی سٹوڈنٹ فیس میں اضافہ نہیں ہوا لہذا پیف پیما سکولز کی فیس میں اتنا اضافہ کیا جاۓ
جتنا فیصد ہر سال سرکاری ٹیچرز کی تنخواہ میں اضافہ ہوتا رہا (کیونکہ پیف اور پیما سکولز بھی ایس ای ڈی کے ماتحت ہیں) پیف پیما سکولز کو دو سال سے سٹوڈنٹس کی تعداد میں اضافہ کرنے پر پابندی آرٹیکل 25 اے کی خلاف ورزی ہے یہ پابندی ختم کی جاۓ
پیف پیما اور سرکاری سکولز کے لئے یکساں تعلیمی پالیسی اور یکساں امتحانی پالیسی لاگو کی جاۓ، داخلہ کیلئے ب فارم کو آپشنل قرار دیا جاۓ پرائیویٹ سکولز کھولنے کی اجازت دی جاۓ تاکہ
پرائیویٹ سکولز فیس اکٹھی کر کے ٹیچرز کو تنخواہیں دے سکیں اور 5 ہزار سے کم فیس سکولز کو والدین فیس دینے سے قاصر ہیں ان سکولز کیلئے ریلیف کا اعلان کیا جاۓ پنجاب اسمبلی میں پیش نئے تعلیمی ترمیمی ایکٹ کو ختم کیا جاۓ
بحران کے دنوں میں سکولز کی مدد کی جاۓ پیف پارٹنرز کی غیر قانونی کٹوتیاں کرنے اور سازش میں شریک ہوکر پارٹنرز کو ذھنی کرب میں مبتلا کرنے پر ایم ڈی پیف شمیم آصف
اور ڈائریکٹر فنانس زبیدالحسن کا فوری ٹرانسفر کیا جاۓ، ڈی جی خان،لاہور اور تونسہ کے پرامن پیف پارٹنرز کے 3 ماہ کی پیمنٹ کیلئے پرامن جمھوری احتجاج پر
درج ایف آئی آر فوری ختم کی جائیں وزیر اعلی پنجاب عثمان خان بزدار نے کہا تعلیم. ہماری حکومت کی. اولین ترجیح ہے پیف اور پرائیویٹ سکولز کے تمام. مسائل. میرٹ کو سامنے رکھتے ہوئے جلد حل. کئے جائیں گے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون