دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کی تیاریاں

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافی 142 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے

اسلام آباد:

آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کی تیاریاں، تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے ایڈہاک ریلیف بھی ضم ہوسکتا ہے،

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافی 142 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،

تنخواہوں کے لیے 299 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنشن کے لیے 503 ارب روپے مختص کیے جانے پر غور ہوگا،

گریڈ ایک تا 22 ملازمین کے لیے تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے،

وزارت خزانہ ملازمین کے لیے 2016 سے 2019 تک ایڈہاک ریلیف تنخواہ کا حصہ بنانے پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے سول اور ملٹری افسران کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا،

گزشتہ بجٹ میں گریڈ 21 اور 22 کے ملٹری افسران کی تنخواہ منجمند کی گئی تھی۔

About The Author