راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی راجن پور کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا
اور مختلف سبزیوں اور پھلوں کے نرخ پوچھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی عملہ کو منڈی میں شکایات کاونٹر فعال کرنے اور کسانوں و خریداروں کی شکایات موقع پر فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کے معیار کے ساتھ ساتھ مختلف آڑھتیوں کاروزنامچہ بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں
صاف ستھری اور معیاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوری
اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو تازہ اورمعیاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سبزیوں ، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد میں توازن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔
منڈیوں میں کسان، آڑھتی اورخرید اری کے لیے آنے والے افراد کورونا وائرس سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے امدادی رقوم کے مراکز پر آنے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں
اور کم سے کم و قت میں انہیں مالی امداد دینے کا عمل مکمل کرلیا جائے۔ مزید یہ کہ تحصیل راجن پور کے تمام مراکز پر کورونا وائرس سے بچاو کی حکومتی احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل درآمد کیا جائے۔
یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی ہدایات پر اکبربزدار اسٹیڈیم راجن پور، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2راجن پور اور گورنمنٹ کامرس کالج راجن پور میں قائم کیے گئے
احساس کفالت مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مراکز انچارج کو ہدایت کی کہ مراکز پر ہاتھ دھونے کے لیے زیادہ سے زیادہ انتظامات کیے جائیں
اور عملہ و آنےوالے تمام افراد کے درمیان مناسب سماجی فاصلہ لازمی رکھا جائے۔
راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر راجن پورذوالفقارعلی کی قیادت میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں اورمصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے
خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھونے عاقل پورروڈ پر سبزی، پھلوں اور کریانہ و دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوںپر
چھاپے مارے اور حکومتی جاری کردہ نرخوں پر اشیا کی خریدو فروخت کو چیک کیا۔ خلاف ورزی کرنے پرمختلف دکانداروں پرجرمانے عائد کیے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا تھا کہ گراں فروشوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے۔اس حوالے سے کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی سے )
گندم خریداری مہم میں انتظامات و دیگر عوامل کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سندھو نے گندم خریداری مرکز مٹھن کوٹ کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے سنٹر انچارج اور محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کہ گندم کو گاڑیوں سے اتارنے کا عمل اور تیز کردیا جائے اورکاشتکاروں کو بے جا انتظار نہ کرایا جائے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں باردانہ کی تقسیم مکمل کرلی گئی ہے۔
اگلے 2سے 3روزمیں تحصیل راجن پور میںگندم خریداری کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
راجن پور
( آفتا ب نواز مستوئی )
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو کا انسداد ِ ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020کے
تحت کریک ڈاون، تحصیل راجن پور میں گندم کے پرائیویٹ گوداموں پر چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 100کلو گرام وزن کی گندم کی 44ہزار آٹھ سو سینتیس بوریاں قبضہ میں کرکے
محکمہ خوراک کے حوالے کردیں اور گوداموں کو سیل کردیا۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سندھو کا کہنا تھا کہ
ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کسی کو بھی گندم سمیت دیگر اشیاء خوردنی ذخیرہ کرنے اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔ نشاندہی کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
بستی چھینہ ، طلائی والا ۔ ممتاز تارک سے
ویل ڈن رانا محمد طاھر Sho صدر راجنپور
تھانہ صدر راجنپور پولیس کی بہت بڑی کاروائی
بین الضلاعی اور بدنام زمانہ موٹر وہیکل چوری گینگ کا انتہائی مطلوب اور سرکردہ کارندہ محمد اکرم عرف اکری ماچھی اب قانون کے شکنجے میں
بدنام زمانہ اشتہاری ملزم پولیس کو کئی عرصہ سے متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ملزم سے ٹرکٹر مالیتی 5,50,000 روپے ریکور
جو کہ اس کے اصل مالک کے سپرد کر دیا گیا۔
ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی ہدایات پر خطرناک گینگز کے خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرہ تنگ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم تھانہ صدر راجن پور کی ایس ایچ او رانا طاہر کی سربراہی میں بڑی کامیابی۔
کئی دنوں کی تگ و دو کے بعد مشہور بدنام زمانہ موٹر وہیکل چوری گینگ کا سرکردہ کارندہ دھر لیا گیا
ملزم
غلام اکبر عرف اکری ولد منطور حسین قوم ماچھی*پولیس کو 13 سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
جن میں زنا/ڈکیتی/چوری/ رابری / موٹروہیکل چوری اور اسلحہ ناجائز جیسے سنگین مقدمات شامل ہیں۔
مقدمات کی تفصیل ذیل ہے
1) مقدمہ نمبر 512/19 بجرم 376, 496A
2) مقدمہ نمبر 512/19 بجرم 376, 496A
3) مقدمہ نمبر 134/20 بجرم 411,381A
4) مقدمہ نمبر 175/20 بجرم 13/2A/65
5) مقدمہ 18/20 نمبر بجرم 411,457,381A
6) مقدمہ نمبر 2/20 بجرم 411,381A
7) مقدمہ نمبر 117/20 بجرم 411,381A
8) مقدمہ نمبر 54/20 بجرم 411,379
9) مقدمہ نمبر 63/20 بجرم 411,381A
10) مقدمہ نمبر 180/20 بجرم 13/2A/65
11) مقدمہ نمبر 4/20 بجرم 411,380,457
12) مقدمہ نمبر 31/20 بجرم 392,411
13) مقدمہ نمبر 362/19 بجرم 392,411
14) مقدمہ 16/19 بجرم 392
اس بڑی کامیابی پر ڈی پی او راجن پور نے ایس ایچ او ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اہل علاقہ نے بھی تھانہ صدر راجن پور پولیس کی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ راجن پور پولیس ایک جامع حکمت عملی کے تحت علاقہ سے جرائم کا قلع قمع کرنے کے لیئے دن رات کوشاں ہے اور ایسے
خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ راجن پور پولیس اپنے تمام تر وسائل اور پروفیشنل قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں امن کے قیام کے لیئے کوشاں ھے۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی )
راجن پور شہر اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گلیوں اور سڑکوں پر پانی ۔ متعدد مقامات پر سیورج کا گندہ پانی اور بارش کا پانی ملنے سے راستے ندی نالوں میں تبدیل ۔
آمد و رفت میں مشکلات ۔ گندم کی فصل کو نقصان کسانوں کو تیار گندم کاٹنے اور سمیٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
بارش اور ژالہ باری سے گندم خراب ہونے لگی ہے۔ راجنپور شہر اور نواحی علاقوں کوٹلہ نصیر دھینگن مرغایء کوٹلہ حسن شاہ کوٹلہ عیسن شکارپور حاجی پور میراں پور لنڈی سیدان میں
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور زالہ باری سے گندم کی کھڑی تیار فصل متعدد مقامات پر زمین بوس ہو گیء۔ گندم کی فصل کو ذیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
گندم کے کاشتکاروں کو سخت پریشانی کا سامنا ۔ گندم کے کاشتکار فکر مند ہو کر دعایں مانگتے رہے۔ جبکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے علاقے میں آم کھیرے ککڑی اور خربوزه کی فصل کو بھی
کافی نقصان پہنچا ہے۔تیز اندھی کی وجہ سے کیء درخت بھی اکھڑ گےء۔علاقے کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگےء لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ۔
خاص طورپر راجن پور شہر میں گندگی میں اضافہ ہو گیا جگہ جگہ بارش اور سیوریج کا گندہ پانی راستوں میں کھڑا تعفن پھیلا رہا ہے
اور شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن گیا ہے۔مگر متعلقہ اداروں کو شہریوں کی تکلیف کا کویء احساس نہیں ۔
راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
راجن پور اندرون صدر بازار میں بے پناہ رش۔رش کی وجہ سے گزرنا محال۔راہ گیر ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوےء گزرتے ہیں۔
اسی طرح دیگر بازاروں بنکوں اور احساس کفالت سنٹروں پر بھی ایس او پیز کا خیال رکھے بغیر بے ہنگم ہجوم ۔
مگر متعلقہ محکمے اس صورتحال سے بے نیاز۔سنجیدہ اور با شعور ذمہ دار شہری حیران ۔
زمہ دار شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومتی ہدایات پر عمل در آمد کرایا جاے
ء۔خاص طورپر اندرون صدر بار میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے آمدورفت کو آسان کیا جاءے ۔
راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی سے)
گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کی جائیں۔ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔تمام دکاندار سرکاری نرخنامے
نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ ذخیراندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مندرجہ ذیل اشیائے خوردونوش کے ریٹ مقرر کئے۔ جس کے مطابق دال چنا موٹی 112، دال چنا باریک 108،دال مسور موٹی 134،دال ماش چمن 216 ،
چنا سفید موٹا 108، چنا سفید باریک 87،بیسن 116روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ظہورحسین بھٹہ ،
ڈی او انڈسٹری پرویز احمد کے علاوہ صدر انجمن تاجران رشید ساجد اور دیگر ممبران کمیٹی نے شرکت کی۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ احساس کفالت سنٹر پر لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہئے ۔
ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔یہ باتیں انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2راجن پور میں بنائے گئے احساس کفالت سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود سائلین سے گفتگو کی اور ان سے سہولیات اور مسائل بارے دریافت کیا۔
انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔سنٹر انچارج نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
کل 1لاکھ 41ہزار 791رجسٹرڈ مستحق افراد میں سے 1لاکھ 6ہزار سے زائد مستحقین کو 12ہزار فی کس کے حساب سے امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی زیادہ تر معیشت کا انحصار زراعت کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہے۔
جعلی زرعی ادویات بیچنے والے سے ہرگز رعایت نہ برتی جائے۔جعل سازی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
انکے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل جام پور کی زرعی ادویات
مارکیٹ کا عوامی شکایات پر دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان بلوانی اور محکمہ زراعت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
محکمہ زراعت کے افسران نے پینڈی نامی دوائی کی مختلف دکانوں سے سیمپلنگ کی۔
دوائی کے سیمپل لیبارٹری بھجوا دئے گئے ہیں اورٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون