نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ 9اکتوبر2019:نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے اور خبریں

کوٹ ادو سے 

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ حلقہ کے منتخب نمائندوں نے 2018کے انتخابات میں حلقہ کی عوام کو گمراہ کیا،منتخب نمائندوں کے کھوکھلے دعوؤں اور جھوٹے وعدوں کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے،حلقہ میں ترقیاتی کام تو دور کی بات عوام کے مسائل میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے،انشاء اللہ آنے والے قومی الیکشن میں حلقہ کے دشمنوں کو ہر صورت میں شکست دے کر امن ترقی و خوشحالی کا دور لائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حلقہ میں بد قسمتی سے ایسے حکمران مسلط ہوگئے ہیں، جن کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں،حلقہ ترقیاتی لحاظ سے سنگین صورتحال سے دوچار ہے، عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں جس سے نمائندوں کے کھوکھلے دعوؤں اور جھوٹے وعدوں کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے،لوگوں کوحقیقی ریلیف تو دور کی بات ان کے مسائل میں کئی گنااضافہ ہوگیاہے،انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں تبدیلی کے نام لیواؤں اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے عوام کو جتنا مایوس کیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،جعلی حکمرانوں کا جلد ہی بستر گول ہونے والا ہے،انہوں نے کہا کہ جھوٹے دعویداروں کو ووٹ دینے والے حلقہ کے کارکن بھی مایوس ہو چکے ہیں،

محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ حلقہ کی عوام اپنے آپ کو بے اسرا نہ سمجھیں، وہ حلقہ کی عوام کے دکھ درد میں برابر شریک ہوکر ان کے دکھوں کا مداوا کررہے ہیں وہ عوامی حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑتے رہیں گے حلقہ کی عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی پر وہ خاموش نہیں رہیں، اس موقع پر انہوں نے اپنے عزم کو دہرایا کہ حلقہ کے جعلی منتخب نمائندوں کو ہر صورت میں شکست دے کر امن ترقی و خوشحالی لا کر دم لیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوام ہیں اور وہ عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں وہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے دوبارہ الیکشن کی تیاریاں کررہے ہیں، عوام کی خدمت کے لیے انکے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے، اس موقع پر سعود گرمانی، عتیق خان گرمانی، مرید حسین جگلانی، پیر صابر شاہ، اعجاز جگلانی، مہر طارق سعید،عمران عباس بھٹی، ضیاء الرحمن فاروقی، احسن گرمانی، اسمعیٰل گرمانی،حسنین گرمانی ودیگر بھی موجود تھے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی کے پنشنرزملازمین 8ماہ کی پنشن سے محروم، گھروں میں فاقے ادویات کے لئے بھی پیسے نہ رہے، گھی چینی سبزی دالیں اوردودھ وغیرہ دینے والے دکانداروں نے بھی ادھاردینا بندکردیا،بھیک مانگنا گناہ ہے، ہاتھ پاؤں صحیح سلامت ہونے پربھیک نہیں مانگ سکتے، موت کوترجیح دیں گے،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادومیونسپل کمیٹی کے185ریٹائرڈملازمین کو8ماہ سے پنشن نہیں ملی جس کی وجہ سے پنشنرملازمین انتہائی پریشان ہیں، کھانے پینے کی اشیاء دینے والے دکانداروں نے ہزاروں روپے ادھارہونے پرمزیدسامان دینے سے انکارکردیا،جس کی وجہ سے پنشنروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت تک پہنچ چکی ہے،بیمارپنشنراپنے اوراپنی بیوی بچوں کے علاج و معالجہ کے لئے دوائی کا انتظام بھی نہیں کرسکتے، اس بارے پنشنرز نیالزام عائد کیاکہ ایڈمنسٹریٹراورچیف آفیسرمیونسپل کمیٹی ہرماہ نئے حیلے بہانے بناکرٹرخا دیتی ہے، جبکہ ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں، کوٹ ادوشہرمیں ایک روپے کا بھی کوئی ترقیاتی کام نہ ہوا،لوٹ مارکابازاردھڑلے سے جاری ہے جبکہ غریب ریٹائرڈپنشنرزپنشن نہ ملنے پر کمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں، 185ریٹائرڈملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداراورصوبائی وزیربلدیات،سیکرٹری بلدیات سے فوری نوٹس لے کرپنشنروں کوپنشن کی ادائیگی کامطالبہ کیا ہے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سوشل میڈیا میں پھیلائی جانے والی کچھ تصاویر اور ان پر جاری تنقید کے تناظر میں ترجمان ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق اوور سیز کمیٹی کے رکن صدام سکھیرا نے بظاہر وہ تصویر سوموار کو ہونے والی ایک میٹنگ کے اختتام پر شرکاء کے جانے کے بعد کھنچوائی ہیں۔ بیان میں اس توقع کا اظہار بھی کیا گیا کہ مستقبل میں سرکاری دفاتر سے متعلقہ معاملات میں تمام اشخاص ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے تاکہ ان دفاتر کا احترام ملحوظ خاطر رکھا جاسکے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پی پی خواجہ عبدالحئی عابد نے کہا کہ زرعی ادویات ڈیلرز کے نئے  لائسنس کے اجراء اور تجدید کیلئے تربیتی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، خواہشمند حضرات 26اکتوبردن 2بجے تک ان کے دفتر میں اپنی درخواست جمع  کرواسکتے ہیں، نئے لائسنس  کے اجراء کیلئے تربیت 4نومبر سے 18نومبر تک ہوگی جبکہ لائسنس کی تجدید کیلئے تربیت 19اکتوبر سے 21 اکتوبر تک ہوگی، تمام تربیتی کورس ضلعی دفتر میں ہوں گے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) محکمہ سول ڈیفنس مظفرگڑھ کا غیر قانونی آئیل ایجنسیوں کے خلاف کاررائی،محکمہ سول ڈیفنس نے 8 غیر قانونی آئیل ایجنسیوں کو سیل کر دیا،اپریشن کا سنتے ہی کئی ایجنسی مالکان آئی ایجنسیاں بند کرکیموقع سے فرار،مزید کاروائیاں جاری، سیل کی گئی دوکانوں اور ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکتر احتشام انور کی سخت ہدایات پرکوٹ ادو کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں محکمہ سول ڈیفنس مظفرگڑھ نے غیر قانونی آئیل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا،آپریشن کے دوران 8 غیر قانونی آئیل ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا،سیل کی گئی آئیل ایجنسیوں کے مالکان کے خلاف تھانہ سرور شہید میں مقدمات بھی درج کر دیئے گئے مقدمات درج کیے گئے، ائل ایجنسیوں کے مالکان میں ارشد، محمد ریحان، امانت علی، تنویر، محمد عزیز، بلال، محمد عمران، محمد صدیق شامل ہیں محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق آپریشن کے دوران کئی غیرقانونی آئیل ایجنسیاں تو پکڑ میں آگئی جبکہ کئی افراد آئیل ایجنسیاں بند کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)برائی کا اڈاچلانے پرپولیس تھانہ کوٹ ادوکا فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ، فحاشی کے2 اڈا مالکان سمیت 6مرداور5 خواتین کو گرفتارکرلیا،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ ادونے موضع کٹ نزدقبرستان دکھوں والا پرفحاشی کے اڈے پرچھاپہ مارکر فحاشی کا اڈا چلانے والے محمدمٹھو اورمحمد شکیل کواور عیاشی کیلئے آئیعبدالطیف، محمدطاہر،غلام مرتضیٰ اورمحمداخترسمیت مسماۃ (ن) (س)(ش)کوگرفتارکرلیا جبکہ برائی کے لئے آئی ایک خاتون لاہوراورایک ملتان جبکہ 3خواتین کا تعلق موضع کٹسے ہے جبکہ گرفتار ہونے والے عیاشی کیلئے آئے  مردوں کا تعلق موضع کٹ اور519ٹی ڈی اے چک کوٹ ادو سے ہے،پولیس تھانہ کوٹ ادونے تمام مردوخواتین کے خلاف  371-Aاور371-Bکے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کوحوالات میں بندکردیا۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن دس اکتوبر کو منایا جائے گا، عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ دنیا بھر میں 45 کروڑ افراد کسی نہ کسی دماغی عارضے میں مبتلا ہیں،جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی دماغی بیماریاں ڈیپریشن اور شیزو فرینیا ہیں،2002ء میں یہ اندازہ لگایا تھا کہ دنیا بھر میں 15 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ افراد ڈیپریشن کا شکار ہیں جبکہ دنیا بھر میں تقریباً ایک فیصد افراد کسی ایک وقت میں شیزوفرینیا متاثر ہوتے ہیں، شیزوفرینیا میں مریض کا دماغ غیر حقیقی چیزوں کو حقیقت سمجھنے لگتا ہے، اسے رشتہ دار قریبی عزیز سب دشمن نظر آتے ہیں۔ ان لوگوں میں باہر کی دنیا کا شعور کم ہوتے ہوتے تقریباً ختم ہونے لگتا ہے، یہ اپنی ہی دنیا میں مگن نظر آتے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں چار میں سے ایک شخص کو کچھ حد تک ذہنی صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے جبکہ ترقی پزیر ملکوں میں 85 فی صد تک افراد کو دماغی امراض کے کسی علاج تک کوئی رسائی حاصل نہیں، وہاں دماغی بیماری کو شرمندگی اور بدنامی سمجھا جاتا ہے،

About The Author