جان لیواوبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 81 سے بڑھ گئی جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور چھ لاکھ 46 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارہ سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی تعداد اکتالیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
امریکہ میں کورونا کیسز سات لاکھ چونسٹھ ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔ نیویارک میں کورونا سے اٹھارہ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جب کہ دولاکھ سینتالیس ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بیس ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے مزید چار سو تینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور مجموعی تعداد تئیس ہزار چھ سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ کورونا کیسز ایک لاکھ اٹہتر ہزار سے زائد ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب اموات سولہ ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد انیس ہزار سات سو سے بڑھ گئی ہے جب کہ ایک لاکھ باون ہزار سے زائد مریض ہیں۔
جرمنی میں کورونا کے ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد کیسز ہیں تاہم شرح اموات سب سے کم ہونے کی وجہ سے ساڑھے چار ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بیلجیم میں کورونا کیسز اڑتیس ہزار سے بڑھ گئے ہیں اور پانچ ہزار چھ سو سے زائد مریض چل بسے ہیں۔ ایران میں کورونا سے اموات کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد نو ہزار تین سو سے زائد ہوگئی ہے اور ستانوے افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ