اسلام آباد: ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد چوبیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادوفاقی دارالحکومت سے سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آبآد میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد14 ہوگئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے کا کہناہے کہ اس وقت پولی کلینک میں ڈینگی گے 137 مریض زیر علاج ہیں۔ پولی کلینک میں 6 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمزمیں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 70 مریض داخل ہیں۔ گزشتہ چویبس گھنٹے میں 5 سو سے زائد مشتبہ مریض پمز اسپتال کی او پی ڈی میں آئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے 120 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔
اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مرنے والے افراد کی تعداد 41ہوگئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب