کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
سائنسی ایجادات اور تخلیقات کا عالمی دن21 اپریل کو منایا جا ئے گا، اس دن کے منانے کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی میں مزید نئی ایسی چیزوں کی ایجاد کرنا ہے کہ
جس سے بنی نوع انسان کو فاہدہ پہنچے۔یہ دن پہلی بار21اپریل 2002میں میں منایا گیا۔ جبکہ 2005سے ایجادات و تخلیقات کا ہفتہ بھی منایا جاتا ہے،
اللہ تعالی نے علم کی بنا پر ہی انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیا ہے اور اسی علم کی بنا پر انسان نے دنیا میں بہت زیادہ ترقی اور عروج حاصل کیا ہے،
انسان کی طب، زراعت، مواصلات میں نئی ایجادات نے نہ صرف بیشتر بیماریوں کا علاج دریافت کیا بلکہ خوراک و زراعت میں ایک نئی جہت متعارف کروائی
اور مواصلات کی ترقی نے ایک بہت بڑی دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا،
کوٹ ادو
ڈی پی او مظفرگڑھ کے حکم پرسرکل پولیس کوٹ ادو کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، سرکل کے ایس ایچ اوز کی سربراہی میں کائٹ فلائنگ کیچر ٹیمیں تشکیل،
پولیس کوٹ ادو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پتنگ اڑانے والے3نوجوان اٹھا لئے،ایس ڈی پی او نے وارننگ کے بعد والدین کے حوالے کردیے،
اس بارے تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کے حکم پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے سرکل بھر کے ایس ایچ اوزکو پتنگ بازوں
اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت ہدایت جاری کر دی ہیں،ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی ہدایت پر سرکل بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے
اور پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا ہے،پولیس کوٹ ادو نے فوری ایکشن کرتے ہوئے متعدد پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا،
بعد ازاں ایس ڈی پی اوسید اعجاز حسین بخاری کے حکم پر پہلی بار وارننگ دے کر لڑکوں کو والدین کے حوالے کر دیا،
اس بارے ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے کہا کہ سرکل بھر میں ایس ایچ او ز کی سربراہی میں کائٹ فلائنگ کیچر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،
ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کے حکم پر سرکل بھرکے ایس ایچ اوز کو تائید کی کئی ہے کہ فسٹ وارننگ ہو چکی اب سخت کارروائیمیں تیزی لائی جائے۔
کوٹ ادو
رقبہ کے تنازعہ پر مخالفین نے ریٹائرڈ سکول ٹیچرپر فائر کھول دیا، شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل،پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام تقل کا مقدمہ درج کرلیا،
تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع چوہدری کا رہائشی سید غضنفر عباس شاہ جو کہ ریٹائر سکول ٹیچر ہے کا اپنے رشتے دار اصغرشاہ کے ساتھ رقبہ کا تنازعہ تھا،
گزشتہ روز غضنفر شاہ کوٹ ادو شہر سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ دربار مہر شاہ کے قریب اصغر شاہ نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے روک لیا
اور پسٹل کے فائر سے اسے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے،زخمی غضنفر شاہ کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو داخل کرادیا گیا،
پولیس کوٹ ادو نے ریٹائرڈ سکول ٹیچر سید غضنفر عباس شاہ کی مدعیت میں اصغر شاہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف اقدام قتل کا
مقدمہ نمبر215/20زیر دفعہ324درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
کوٹ ادو
تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا شدید زخمی، دونوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا،
پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق محمود کوٹ کے علاقہ موضع ایسا نوالہ کے رہائشی غلام مرتضیٰ ماہانہ گزشتہ روز اپنے بیٹے طاہر کے
ہمراہ موٹرسائیکل پر سنانواں سے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ پل کھوسہ کے قریب عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر مار دی،
جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے،
پولیس تھانہ محمودکوٹ نے ٹریکٹر ڈرائیور شہزاد عرف بنی ماچھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،
کوٹ ادو
گندم کاٹنے کا گلہ دینے پر مسلح افراد کا کسان پر تشدد زخمی کرکے فرار،مخالفوں نے رکشہ ڈرائیور اٹھا لیا،
گھر میں محبوس کرکے تشدد،15کی کال پر پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو بازیاب کرالیا،اراضی کے تنازعہ پر قبضہ گروپ کا باپ بیٹی پر تشدد، زخمی کرکے فرار،
پولیس نے 2 بین الصوبائی منشیات فروش بھی دھر لیے،بھاری مقدار میں چرس برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے،
اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ویرڑسپرا میں مشتاق چانڈیہ علاقہ کے محنت کش ساجد سپرا کی ایک کنال اراضی سے گندم کاشتہ مالیتی 15ہزارکاٹ لی
جس کا گلہ ساجدسپرا نیمشتاق چانڈیہ کو دیا تو اس نے اپنے دیگر ساتھیوں ریاض حسین چانڈیہ، مختیارچانڈیہ،
مرتضیٰ عرف کالاچانڈیہ اور امجد چانڈیہ کے ہمراہ اسے ڈنڈوں سے شدید زخمی کردیا،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر584ٹی ڈی اے قاری حنفی شہباز مسیحی گزشتہ روز اپنے رکشہ پر
سواریاں لیکر چوک سرور شہید جا رہا تھا کہ راستہ میں احتشام مسیح نے اپنے دیگر ساتھیوں ندیم مسیح وقاص مسیح نقاش مسیح سجاول مسیح اور ایک نامعلوم کے ہمراہ اسے قابو کر لیا
اور سجاول مسیح کے گھر میں لے گئے جہاں سے کمرہ میں بند کر کے اس پر وحشیانہ تشدد کیا15 کی کال پر پولیس نے شہباز مسیح کو بازیاب کرایا،
انا محمود کوٹ کے علاقہ ٹبی نظام کے رہائشی الطاف حسین دیوال کا وینیوال برادری کے اعجاز وہنیوال سے رقبہ کا تنازعہ تھا
گزشتہ روز الطاف حسین اپنے بیٹے غلام یاسین کے ہمراہ گھر کے باہر موجود تھے کہ اسی اثنا میں سجاد وینیوال اپنے بھائیوں سجاد وینیوال مرتضی نیول اورساتھیوں ریاض شعیب رمضان کے ہمراہ
مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے اور دونوں باپ بیٹوں کو لہولہان کردیا،پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت بین الصوبائی منشیات فروشوں بستی اضافی سنانواں کے عارف ڈوگر اور
موضع ڈوگر کلاسرہ کے آصف لاڑ کو گرفتار کرکے دونوں سے مجموعی طور پر اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے،
پولیس سرکل کوٹ ادو ان تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں،
کوٹ ادو
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے ڈبل موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی میں تیزی،پولیس دائرہ دین پناہ نے 7 ڈبل سوار گرفتار کرکے موٹر سائیکل قبضہ میں لیکرتھانے بند کردیے،
اس بارے تفصیل کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دفعہ نافذ کرکے عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی تھی
جبکہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی بھی لگائی تھی،عوام کی جانب سے دفعہ 144 کی پاسداری نہ کرنے پر پولیس سرکل کوٹ ادونے کارروائی میں تیزی کردی ہے،
گزشتہ روز پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ڈبل سوار موٹرسائیکل سواروں خالد موہانہ، عاشق موہانہ، گلزار پاولی،
اجمل کھوسہ، نصیب پٹھان،عثمان راجپوت اور احسان اللہ پٹھان کو گرفتار کرکے انہیں حوالات میں بند کر دیا ہے
جبکہ ان کے موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیے ہیں پولیس دائرہ دین پناہ نے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات بھی درج کرلیے ہیں،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون