وفاقی کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی، کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی اور ای سی سی کے گزشتہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں 6 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا،
اجلاس میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اور ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،
ذرائع کے مطابق اجلاس کو احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی،
وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پینشن میں اضافے کی سمری بھی موخر کر دی ہے
اجلاس میں اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے سپرد کرنے اور احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز پر ایڈوانس انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے،
وفاقی کابینہ نے کورونا سے بچاو اور احتیاط سے متعلق درآمدات پر برانڈ کی شرط ختم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،