وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے صورتحال پریشان کن ہے۔ ٹیسٹ بڑھنے کے ساتھ کورونا کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔
ضلع شرقی کے بعد جنوبی کے کچھ علاقے بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ سخت پریشان ہیں۔ صورتحال کہاں جارہی ہے۔ ٹیسٹ میں اضافے کے بعد کورونا کے کیسز کے مثبت کیسز بھی بڑھ گئے ہیں۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں محتاط ہوگیا ہوں،، لیکن ایسا میں عوام کے لئے کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضلع شرقی میں گیارہ یونین کونسلز سیل کی ہیں۔ ضلع جنوبی میں بھی کچھ حصوں کو سیل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی احمد علی نے نوٹیفیکیشن پر وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کے حساب سے اب بھی یونین کاونسلز ، ٹاون سسٹم کے تحت کام کرتی ہیں
محکمہ صحت کے حساب سے جہاں کیس رپورٹ ہوئے ان علاقوں کو سیل کیا گیاہے
ایک یونین کاؤنسل سے دوسری یونین کاؤنسل میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی
لاک ڈاؤن کےدوران کریانہ اسٹور، دودھ کی دکانیں اور اسپتال کھلے رہیں گے
گلشن اقبال میں یو سی چوبیس، چھبیس، اٹھائیس اور اکتیس کے علاوہ تمام علاقہ شامل ہے
محکمہ صحت، قانونی نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ نے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرلی ہے
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور