نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10اپریل2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

https://www.facebook.com/100004774721621/posts/1571520603017082/?d=n

مظفرگڑھ :

میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لئے مسیحا نے رقص کیا۔

پریشان چہرے کھل اٹھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

مظفرگڑھ میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ڈاکٹر صدام نے رقص کیا،

وارڈ میں موجود مشتبہ مریض بھی جھومنے لگے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں بیس سے زائد کورونا وائرس کے مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے حکم پر کوٹ ادو میں بھی احساس کفالت پروگرام کا آغاز کر دیا گیا،

تحصیل بھر میں احساس کفالت فنڈز کی تقسیم کے 4سنٹر قائم کردیے گئے،کوٹ ادو کے شہریوں کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج،

سنانواں کے شہریوں کیلئے گورنمنٹ کالج، چوک سرور شہید میں گورنمنٹ کالج اور قصبہ گجرات میں بھی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں احساس کفالت فنڈز کی تقسیم کے مرکز بنائے گئے ہیں،

دوران تقسیم کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صحت کے اصولوں کے تحت اقدامات کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے،

دوسری طرف بذریعہ میسجز ملنے والی اطلاع کے مطابق مستحق مرد خواتین مجوزہ سنٹروں پر احساس کفالت فنڈ کے حصول کے لیے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں

جہاں بے پناہ رش لگ گیا ہے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے ایس ایچ او کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ کے ہمراہ کوٹ ادو کے شہریوں کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج میں بنائے گئے

سنٹر کا معائنہ کیا اور احساس کفالت فنڈ کے تحت تقسیم کی جانے والی رقم کے حوالے سے لوگوں سے دریافت بھی کیا،

اس موقع پر انہوں نے عملہ کو ہدایت کی وہ کرونا وائرس سے بچاؤکے بارے میں بھی عوام کوآگاہ کرتے رہیں،

شہریوں سے خوش اخلاقی اور احسن طریقہ سے پیش آئیں، رقم لینے والوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھیں اورنظم وضبط کاخاص خیال رکھیں

اورامن وامان قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،انہوں نے ایس ایچ او کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ کوہدایات کی کہ

پولیس افسران احساس کفالت پروگرام میں آنے والے اور سنٹر پر رش کو ختم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں،

دوسری طرف پاک آرمی کے علاوہ پولیس کے بھی سکیورٹی دستے سنٹروں کے باہر مامور کیے گئے ہیں۔


کوٹ ادو

معذور بچوں کے غریب محنت کش والد کا ”عمرہ“کرنا جرم بن گیا،خدمت کارڈ کے بعد احساس پروگرام سے ملنے والی امدادی رقم سے بھی محروم کردیا گیا،گھر میں فاقے،

علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر معذور بچے علاج سے بھی محروم،امدادی رقم جاری کی جائے تاکہ وہ اپنے معذور بچوں کا علاج اور انکی کفالت کر سکے،

امدای رقم نہ ملنے کی صورت میں متاثرہ معذور بچوں کے والدخان محمد کی معذور بچوں سمیت خود سوزی کی دھمکی،

اس حوالے سے بستی کھڑکی کو ٹ ادو کے رہائشی خان محمد دسترانی نے صحافیوں کو بتایاکہ وہ ایک غریب محنت کش ہے اور مزدوری کرکے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا ہے،

خان محمد نے بتایاکہ اس کے 7بچے ہیں، 3بیٹے اور4بیٹیاں چھوٹی ہیں جو سکول میں زیر تعلیم ہیں، خان محمد نے بتایاکہ

اس کا بڑا بیٹا محمد فرحان خان جسکی عمر20سال ہے پیدائشی طور پر معذور ہے اور دونوں بازو ٹانگیں کی معذوری ہے

جس کے علاج کیلئے وہ تمام جمع پونجی لگاچکا ہے، خان محمد نے بتایاکہ ڈاکٹرز کہتے ہیں دماغ میں حرام مغز میں کوئی مسئلہ ہے جوکہ بولنے سے بھی قاصر ہے،

جبکہ اسکی دوسری بیٹی نیلم خان بھی ایک پاؤں سے معذور ہے جوکہ دہم کلاس کی طالبہ ہے جس کا علاج بھی کرایا ہے

پاؤں تو سیدھا ہوگیا ہے مگر وہ چل پھر صحیح نہیں سکتی،خان محمد نے بتایاکہ وہ ایک غریب اور محنت کش ہے مزدوری کرکے ان تمام بچوں کو پڑھائی اور علاج اس کیلئے ممکن نہیں،

اس نے کہاایک طرف تو حکومت غریبوں کے مفت علاج معالجہ اور مفت تعلیم کا ڈھونڈورا پیٹتی ہے، دوسری طرف ہم غریبوں کو دھکوں کے علاوہ کچھ نہیں ملتا،

خان محمد نے بتایا کہ وہ سابقہ حکومت کی جانب سے ملنے والے خدمت کارڈ سے محروم ہے اس کیلئے اس نے معذور بچوں کو ساتھ لیکر ان کے معذوری والے ب فارم اور بعدازاں مظفرگڑھ سے معذوری سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کئے

ان تمام دھکوں کے باوجود انہیں خدمت کارڈ نہیں ملے تھے اب جبکہ حکومت امدادی رقم دے رہی ہے اس کیلئے اسے بتایا گیا کہ

آپ اس کے اہل نہیں ہیں کیوں کہ آپ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے،خان محمد نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے گھر کی زیارت اس کے نصیب میں تھی

اور اس نے لوگوں سے امداد مانگ کر عمرہ کیا تھا،عمرہ کرنا اس کیلئے جرم بن گیا ہے،خان محمد دسترانی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار،وفاقی وزیر صحت،

محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری صحت سمیت کمشنر ڈیرہ غازیخان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا ہے کہ

ان کے دونوں بچوں کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے اور انہیں حکومت کی جانب سے ملنے والی امدادی رقم جاری کی جائے تاکہ

وہ ان معذور بچوں کی علاج اورا نکی اچھی طرح سے کفالت کر سکے۔


کوٹ ادو

پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی چیرمین مختار کھو کھر نیکارڈیالوجی سنٹرکے پروفیسرڈاکٹراعجازاحمد کی جانب سے کارڈیالوجی ملتان کے لیبارٹری ٹیکنیشن محمدامین کے خلاف یکطرفہ کارروائی کو انتقامی کاروائی قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ

لیبارٹری ٹیکنیشن محمد امین کو کرپشن بے نقاب کرنے کی سزادی جارہی ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

محمد امین نے زائد المیعاد سامان اور استعمال شدہ انجیکیٹرز سرنجز کے استعمال بارے نشاندہی کی تھی جس پر اسے انتقامی کا نشانہ بنایا گیا،

ضلعی چیئرمین نے کہا کہ لیبارٹری ٹیکنیشن محمد امین ایک فرض شناس اور محب وطن سرکاری ملازم ہے،

پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اس یکطرفہ کاروائی کوتسلیم نہیں کرتی، انہوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور وزیر صحت سے اپیل کی کہ

اس یکطرفہ انتقامی کاروائی پر فوری طور پر غیرجانبدارانہ تحقیقاتی انکوائری کمیٹی قائم کی جائے

اور پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کے ناروا رویہ کے خلاف نوٹس لیا جائے، بصورت دیگر پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہو جائے گی۔


کوٹ ادو

دفعہ 144 اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی،قرآن پاک کا شبینہ کرانے والے 3 حافظ قرآن کو پولیس نے حراست میں لے لیا،پولیس کو دیکھتے ہی4حفاظ موقع سے فرار،

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے پر تمام حفاظ کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سناواں کے موضع ٹھٹھی حمزہ میں مشوری برادری کے حافظ محمد شریف مشوری گزشتہ شب جامع مسجد ٹھٹھی حمزہ میں لوڈ سپیکر کے ذریعہ قرآن مجید کا شبینہ کرا رہا تھا کہ

وہ 15 کی کال پر پولیس سنانواں نے چھاپہ مارا اور موقع سے قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے حافظ محمد شریف مشوری سمیت حافظ براہیم آہیر،

حافظ راشد سیال کو گرفتار کرلیا جبکہ 4 نامعلوم حفاظ پولیس کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگئے،

پولیس سنانواں نے تمام حفاظ کے خلاف مقدمہ نمبر112/20زیر دفعہ 188 پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت درج کرلیا ہے،


کوٹ ادو

مسلح افراد نے محنت کش رشتہ دار کی 15 سالہ نابالغ بیٹی گھر سے اٹھا لی، گھر میں لے جاکر کمرہ میں محفوظ کر دیا،

نقدی طلائی زیورات کے ساتھ لے گئے، اہل علاقہ کی مداخلت پر بچی کو بازیاب کرا لیا گیا،پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل شرقی کے رہائشی محمد نواز چنڑ کے گھر اس کا رشتہ دار مجاہد کمال چنڑ اپنے بیٹے

عمران چنڑ اور دیگر ساتھی آصف اقبال چنڑ کے ہمراہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اس کے گھر میں داخل ہوگیا

اور گھر میں موجود اس کی 15 سالہ کنواری بیٹی را بعہ بی بی کو زبردستی گن پوائنٹ پر اٹھا کر اپنے گھر لے گئے

جہاں اسے کمرے میں محبوس کر دیا، ملزمان جاتے ہوئے گھر سے 4 تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لے گئے،

اہل علاقہ کی مداخلت اور پولیس کو اطلاع پر بچی کو بازیاب کرا لیا گیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر152/20 زیر دفعہ 365 کے تحت درج کرلیا ہے،


کوٹ ادو

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو کورونا وائرس سے بچانا ان کا مشن ہے، عوام کی صحت اور جان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،

کورونا وائرس کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے ڈاکٹروں کے حاصلہ کو سلام پیش کرتا ہوں،

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو 144بیڈز تک اپ گریڈ کیا جائے گا،وہ گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں مختصر دورہ کے دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو

ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وہ مختلف شہروں کے دورے کرکے حکومتی اقدامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے ایم ایس ڈاکٹر امجد وسیم قاضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

تحصیل ہسپتال کے ڈاکٹرز کرونا کے حوالے سے ہر اول دستے کے طور خدمات سر انجام دیتے رہیں گے، کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر فرنٹ لائن پر اپنی آخری سانس تک لڑیں گے،

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں 20بیڈز پر آئسولیشن وارڈ بنایاگیا ہے جہاں 11مشتبہ مریض داخل ہیں جنکی سمپلنگ ہو گئی ہے

اور ان کے رزلٹ آنا باقی ہیں، ایم ایس ڈاکٹر امجد وسیم قاضی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جسکی آبادی بہت زیادہ ہو گئی ہے اور آوٹ ڈور میں مریضوں کی تعداد5لاکھ کراس کر جاتی ہے،

مذکورہ ہسپتال جو کہ60 بیڈڈزتک محدود ہے، 144بیڈز تک اپ گریڈ کیلئے سمری گئی ہوئی ہے جسے فوری اپ گریڈ کیا جائے

جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کو فوری طور پر اپ گریڈ کردیا جائے گا،

اس موقع پروزیر اعلی پنجاب نے صفائی اور مریضوں کی بہتر حالت پر ایم ایس ڈاکٹر امجد وسیم قاضی کو شاباش بھی دی،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آئے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی،وزیر اعلی پنجاب کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادوکے دورہ کے موقع پر

وزیر مملکت ڈاکٹر شبیر علی قریشی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند،ممبر صوبائی اسمبلی نیاز خان گشکوری سمیت ڈاکٹر عبدالرحمن،ڈاکٹر کامران اکبر گٹ،

ڈاکٹر وسیم شہزاد،ڈاکٹر شہرام،ڈاکٹر حسن علی اعوان،ڈاکٹر حسن رضا،ڈاکٹر شاہد حسین گورمانی ودیگر ڈاکٹر زبھی موجود تھے،

قبل ازیں جب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو پہنچے تو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئرامجد شعیب خان ترین،

چیف ایگزیکٹو افیسر ہیلتھ ڈاکٹر فیاض خان لغاری،ایم ایس کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی نے ان کا استقبال کیا۔


کوٹ ادو

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا دورہ،15منٹ کے دورے کیلئے لاکھوں روپے اڑا دیے گئے،

وزیر اعلیٰ نے مریضوں کی عیادت تک کرنا گوارہ نہ کی، انٹرنس پر سجے لیپ ٹاپ سے بریفنگ لی اور واپس چلے گئے

جبکہ مریض وارڈوں میں پڑے ملنے کی راہ تکتے رہ گئے،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے 15منٹ کے دورے کیلئے لاکھوں روپے اڑا دیے گئے،

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو آئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کے اندر آنے اور مریضوں کی عیادت تک کرنا گوارہ نہ کی

اور انٹرنس پر سجے لیپ ٹاپ سے بریفنگلیکرواپس روانہ ہو گئے جبکہ مریض وارڈوں میں پڑے ملنے کی راہ تکتے رہ گئے،

دوسری جانب انتظامیہ بھی الرٹ رہی اورغریب سبزی وفروٹ بیچنے والے ریڑھی بانوں کاکام بندکرادیاجبکہ کوٹ ادو کومکمل سیل کردیا گیا تھا،

باہر سے آنیوالے مسافروں کی شہر آنے پر مکمل پابندی تھی اور ر شہر کی صفائی کیلئے عملہ صفائی گرمی میں کام کرتا رہا،دورہ کے دوران مقامی صحافیوں کو بھی نہیں آنے دیا گیا،


کوٹ ادو

تحصیل کوٹ ادو کے حساس کفالت پروگرام شدید بد نظمی کا شکار،بھوک اور بیروزگاری سے تنگ خواتین کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظت اقدامات بھول گئیں،

تحصیل بھر میں قائم سنٹرز پر امداد کے لیے آنیوالی خواتین کا بے پناہ رش، کئی بزرگ خواتین بدحال ہوگئی،

اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کے حساس کفالت پروگرام شدید بد نظمی کا شکارہو گیا ہے،

بھوک اور بیروزگاری سے تنگ خواتین کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظت اقدامات بھول گئیں،تحصیل بھر میں قائم سنٹرز پر امداد کے لیے آنیوالی خواتین کا بے پناہ رش ہے

جسکی وجہ سے کئی بزرگ خواتین بدحال ہوگئی ہیں،تحصیل بھر کے بنائے گئے تمام سنٹروں کے باہر ہزاروں خواتین اور مرد جمع ہوگئے،

کورونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے بھی نہ رکھ سکے،چوک سرور شہید سنٹر پر سیکنڑوں خواتین کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،

امداد لینے کے لیے آنیوالی خواتین کے جمع غفیر کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس بے بس ہوگئی


کوٹ ادو

دیرینہ دشمنی،دن دیہاڑے گوشت کی دوکان پر بیٹھے نوجوان کو 2موٹر سائیکلوں پر سوار4افراد فائر مار کر قتل کرکے فرار،

کارلو المعروف بولے برادری اور پاولی برادری میں عرصہ دراز سے دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی، دونوں برادریوں نے ایک دوسرے کاپہلے بھی ایک ایک قتل بھی کیا ہوا تھا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ قصبہ احسان پور بھٹی چوک پرایک بجے دن قیصر عباس عرف مجی اپنے پھٹا گوشت پر بیٹھا ہوا تھا کہ

اقرار اور امداد وغیرہ قوم کا لرو المعروف بلے2 موٹر سائیکلوں پرسوار آگئے اور گوشت کی دوکان پر بیٹھے دوکاندار قیصر عباس کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،

اطلاع پر پولیس دائرہ دین پناہ سب انسپکٹر چوہدری غلام رسول موقع پر پہنچ گیااور نعش کو قبضہ میں لیکر رورل ہیلتھ سنٹر دائرہ دین پناہ لایا گیا

جہاں اس کاپو سٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا،پولیس دائردین پناہ نے کاروائی اکا آغاز کردیا ہے،

واضح رہے کہ 2015 میں مقتول قیصر عباس پاولی کے والد امام بخش کو انہی قاتلوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا

جبکہ 2017میں مقتول قیصر عباس پاولی کے بھائی خضر عباس کو انہی قاتلوں نے قتل کر دیا تھا،

گزشتہ روز پاولی برادی کا نوجوان اللہ بخش پاولی کا بیٹا کیثرعباس پاولی بھٹی چوک پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اثناء میں بولا برادری کے اقرار وغیرہ نے اس پر کلاشنکوف سے فائرنگ کردی

جس کے نتیجہ میں کیثر عباس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،قاتل موقع سے فرار ہو گئے،


کوٹ ادو

ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے کہا ہے کہ پولیس احساس کفالت کے تحت تقسیم ہونے والے رقوم کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے،

ر قم کی بحفاظت تقسیم کو پولیس کی طرف سے دی جانے والی فول پروف سکیورٹی میں یقنیی بنایا جا رہا ہے،

عوام کورونا خدشات کے پیش نظر غیر ضروری رش اور ہجوم بنانے سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں،

صرف وہ لوگ رقم کی وصولی کیلئے تشریف لائیں جنہیں بذریعہ فون اطلاع دی جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ تحصیل کوٹ ادو کے چاروں سنٹروں پولیس اہلکاران کو احساس کفالت پروگرام کی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے،

مجوزہ پوائنٹس کے ارگرد ایلیٹ ٹیمز کا گشت اور ٹریفک ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ پولیس نہ صرف کررونا وائرس سے لڑ رہی ہے

بلکہ احساس کفالت پروگرام کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنا یا جا رہا ہے،انہوں نے عوام سے بھی اس سلسلے میں اپیل کی ہے کہ

صرف وہ لوگ رقم کی وصولی کیلئے تشریف لائیں جنہیں بذریعہ فون اطلاع دی جائے، عوام کورونا
خدشات کے پیش نظر غیر ضروری رش اور ہجوم بنانے سے گریز کریں

اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی جانوں اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس انتطامیہ کا ساتھ دیں،

انہوں نے تمام پولیس ملازمین کو بھی تاکید کی کہ وہ سوشل ڈسٹنس کے تحت احساس کفالت پروگرام میں مستحقین کو رقم کی تقسیم یقینی بنائیں

اور ڈیوٹی پر ماسک،گلوز اور سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنائیں، احساس کفالت پروگرام میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی اور احسن طریقہ سے پیش آئیں ۔


کوٹ ادو

دفعہ 144 کی خلاف ورزی،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کے شہر بھر میں چھاپے،خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کوبھاری جرمانے،10

دکانداروں کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں استغاثے بھی بھجوا دیے،پولیس کوٹ ادو نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کی مدعیت میں 10 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ144 نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا

مگر کوٹ ادو میں اس کی خلاف ورزی ہو رہی تھی،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹرفیاض علی جتالہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے

اور دوکانیں کھولنے والے دوکانداروں کوبھاری جرمانے عائد کردیئے جبکہ10دکانداروں محمدعبداللہ،عارف اسلام،

محمد عمران ناصر،اظہر بھٹہ،محمداختر بھٹہ،محمد دانیال آرائیں، عمرفاروق سیال،محمد عمران انصاری، عبدالستار مغل اور شمشاد حسین وڈ کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں استغاثے بھجوا دیئے،

پولیس کوٹ ادو نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کوٹ ادوتاجورامین کی مدعیت میں تمام دکانداروں کے خلاف مقدمہ نمبر204/20زیردفعہ188کے تحت درج کرلیا،


کوٹ ادو

موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کرتب دکھانے والا نوجوان تھانے بند،پولیس نے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع بھو بھڑ کا رہائشی رضا عباس پچار گزشتہ روز شاہ جمال روڈ پر موٹرسائیکل کا کرتب کرتے ہوئے

تیز رفتاری اورون ویلنگ کر رہا تھا کہ گشت پر مامور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف عاربی نے اسے دھر لیا،

موٹرسائیکل نمبری082اے جے کے کو قبضہ میں لیکر کرتب بازعباس رضا عباس کو حوالات میں بند کر دیا،

پولیس کوٹ ادو نے رضا عباس کے خلاف مقدمہ نمبر 203/20زیردفعہ99اے1965موٹروہیکل کے تحت درج کرلیا،

About The Author