لاہور: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے سستی روٹی اتھارٹی کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے پہلے سستی روٹی اتھارٹی کو غیر فعال کیا اور اب باقاعدہ طور پر اس کو بند کرنے کی ٹھان لی۔
وزیراطلاعات پنجاب نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سستی روٹی اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے ستمبر دو ہزار آٹھ میں سستی روٹی اسکیم کا آغاز کیا تھا۔
ن لیگی حکومت نے منصوبے کیلئے ساڑھے سات ارب روپے کی سبسڈی دی، محکمہ خوراک نے ضلعی حکومتوں کے تعاون سے چودہ ہزار پانچ سو تنور مختص کئے، جنہیں بیس کلو آٹے کا تھیلہ ڈھائی سو روپے فی کلو مہیا کیا گیا تاکہ عوام کو دو روپے فی روٹے میسر آ سکے۔
دو ہزار نو میں اسکیم کو قانونی حیثیت دینے کیلئے لیگی رہنما حنیف عباسی کی سربراہی میں سستی روٹی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔
وزیراطلاعات کے مطابق اتھارٹی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا، جس کی وجہ سے اس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
سستی روٹی اتھارٹی کے ذمے کمرشل بینکوں کے سات اعشاریہ پچاسی بلین روپے کا قرض تھاجو ادا نہیں کیا جا سکا محکمہ خوراک کو سال دو ہزار نو اور دس میں فنڈز نہ ملنے کے باعث ادائیگی نہ کی گئی ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ