مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کہتے ہیں کہ کورونا وائرس انسانوں کی جانب سے دنیا کو بگاڑنے اور قدرتی چیزوں کی قدر نہ کرنے پر قدرت کا رد عمل ہے۔
پوپ فرانسس کے مطابق انہیں نہیں معلوم کہ کورونا وائرس قدرت کا غصہ ہے یا نہیں مگر حالات سے لگتا ہے کہ فطرت کا رد عمل ہے،
کہا انسانوں نے اس دنیا کا ماحول ہی برباد کردیا ہے،
پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ فطرت کے قانون اور دنیا کو سمجھنے کی ضرورت ہے،
حکومتوں کی جانب سے دنیا بھر میں غریب افراد کا اچھے طریقے سے خیال نہیں کیا جا رہا ہے ،
انہوں نے امریکی شہر لاس اینجلس کی مثال دی کہ وہاں بے گھر افراد کو کورونا سے بچانے کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ میں قرنطینہ کیا جا رہا ہے جب کہ وہاں پرتعیش ہوٹل خالی پڑے ہیں۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار