کورونا وائرس سے موٹے افراد کو زیادہ خطرہ ہے ۔ فرانس کے طبی ماہر نے خبردار کر دیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے سے امریکہ کو1918 میں پیدا ہونے والے ہسپانوی فلو جیسے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
کورونا وائرس کے متعلق فرینچ حکومت کو مشورے دینے والی سائنسی کونسل کے سربراہ پروفیسر ژان فرانسوئس ڈیلفریسی نے کہا ہے کہ پچیس فیصد تک فرانسیسی افراد کو موٹاپے کے سبب وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں42.4 فیصد نوجوان موٹاپے کا شکار ہیں جس کے سبب وہاں کے عوام زیادہ خطرے میں ہیں۔
یونیورسٹی آف مشی گن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موٹے بالغ افراد جو فلو سے متاثر ہو جاتے ہیں، ان کو بیماریاں لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا