نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محمد عامر حسینی سانگے۔۔۔ رفعت عباس

رومان نہیں ٹوٹتا جیسے محبوب کے کمرے کا بلب ' چھت کا پنکھا اُس کا وعدہ سنہری قلم ' نیلی کرسی دوست کی دلداری میں یہ نظم رومان نہیں ٹوٹتا

لوگوں کو جھوٹ بولنے دو
پھول کو بیج بننے دو
آگے پُل بند ہے
اٹھارویں صدی کا اک کچھوا
ایک میل طویل پُل سے گزرتا ہے
کچھوے کو پہلے گزرنے دو
جلوس کو روکو
جلوس کو سڑک کے کنارے ‘ گھاس پر
چڑھنے سے روکو
گلہری کو دھوپ میں دوڑنے دو
موت ‘ عشق اور محبت
جیسے جنگل پانی اور پھول ‘ یا
گلی دروازہ اور سیڑھی ‘ یا
کوئی بھی تلازمہ
رومان کو جو توڑ دے
زندگی کو بارش میں بھیگنے دو
رومان نہیں ٹوٹتا
جیسے محبوب کے کمرے کا بلب ‘ چھت کا پنکھا
اُس کا وعدہ
سنہری قلم ‘ نیلی کرسی
دوست کی دلداری میں یہ نظم
رومان نہیں ٹوٹتا
ہر طرح کے رومان کو ٹوٹنے دو

About The Author