نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

05اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگرسے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

کورونا وائرس کے خدشات حکومت کے حفاظتی اقدامات قابل تعریف ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ,تفصیلات کے مطابق۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولنگر حافظ جمیل نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے خاص طور پر حکومت پنجاب کے تمام اضلاع میں کیئے گئے

حفاظتی اقدامات نہایت ہی قابل تعریف ہیں جو پاکستانی قوم کے وسیع تر مفاد میں وزیر اعلی پنجاب کی کامیاب حکمت عملی کے تحت ضلع بہاولنگر کی پانچوں تحصیلوں

ہارون آباد فورٹ عباس چشتیاں منچن آباد میں کوروناوائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کئیے گئے

جس سے ضلع بھر کے پاک آرمی، ریجنرز،ایلیٹ فورس،محکمہ صحت،ضلع پولیس، صحافی برادری،

علماءکرام،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کا اہم رول دیکھنے کو مل رہا ہے

انشاءاللہ بہت جلد ہی اللہ کے کرم سے اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے

مخیر حضرات بھی اس مشکل کی گھڑی میں اپنے اردگرد کے گھروں میں راشن پہنچائیں…۔


بہاولنگر

بہاولنگر پولیس کادیگر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون اور دفعہ 144 کے موثر نفاذ کے لیےعملدرآمد تیز،

ضلع کےداخلی و خارجی راستوں اور شہر میں ناکہ بندی انتہائی سخت کردی،تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس نے کرونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 کے احکامات کے موثر نفاذ کے لئیے عملدرآمد میں سرگرم ۔

کرونا وائرس سے بچاو کی ہدایات کے بارے میں بھی بریفنگ اور عملدرآمد جاری ہے۔ بہاولنگر پولیس رینجرز،ٹریفک پولیس اور فوج کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام د ی رہی ہے،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے دوران آمدورفت کو دفعہ 144 کے تحت نافذہ احکامات پر سختی سے عمل کروایا جاے۔

تاکہ قانونی احکامات کو تاراج کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ عوام کو بھی بلا جواز سفر کرنے سے گریز کرنا چاہئیے

تاکہ کورونا وائرس جیسی ناگہانی وبائ آفت سے محفوظ رہیں اور اسے دوسروں میں پھیلانے کاذریعہ بھی نہ بنیں،

انہوں نے مزید کہا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی میل ملاپ سے اجتناب کریں.

ان مشکل حالات میں دیگرذمہ دار اداروں کے ساتھ پولیس ہمیشہ کی طرح فرنٹ لائن پر

موجود ہے عوام صرف گھروں میں محدود رہ کر اپنا اور دوسروں کا تحفظ کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔


: بہاولنگر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس کاکرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ ضروت مندافراد، غریب،

پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی او فورٹ عباس نے مستحق افراد میں اشیائے خوردونوش تقسیم کیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر بہاولنگر پولیس کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ ضروت مندافراد، غریب،

پسماندہ اور دیہاڑی دار طبقے میں راشن کی تقسیم کرکے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،دفاتر اور گھر گھر جاکر راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،

امروز ایس ڈی پی او فورٹ عباس غضنفر عباس نے شہر کے مخیر حضرات کے تعاون سے موجودہ لاک ڈاون کی وجہ سے متاثرہ مستحق افراد میں راشن ان کی دہلیز پر تقسیم کیا،

کرونا وائرس جیسی موذی مرض سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں دوسروں کے کام آنا ہی انسانیت کی معراج ہے،

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی میل ملاپ سے اجتناب کریں،ان مشکل حالات میں پولیس ہمیشہ کی طرح فرنٹ لائن پر موجود ہے۔

عوام گھروں میں رہیں۔پولیس کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر محاذ پر سرگرم عمل ہے۔


بہاولنگر

چوہدری شوکت محمود بسراء حکومتی ترجمان کی چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم اور MSڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بہاولنگر ڈاکٹر انعام جمالی سے ملاقات

چٹان گروپ کی طرف سے ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے کٹس،فیس ماسک اور گلوز پیش کیئے, انہوں نے کہا کہ

دوسروں کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والے’’ ہم دردوں ‘‘ کو قوم کا سلام
ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکل اسٹاف،پاک فوج ،پولیس،سیکورٹی عملہ

،میڈیا،انتظامیہ سب کی کوششوں کوپوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے

اللہ تعالی ہم سب کو اور تمام دنیا کے انسانوں اور ڈاکٹرز نرسززوپیرامیڈیکس کو صحت تندرستی دیں

اور اپنی حفاظت میں رکھیں احتیاط کرنے والے دوسروں کو سکھانے والے گھروں میں

رہنے والے عوام کو بھی سب کا سلام…..

About The Author