کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے این آئی سی ایل اسکنڈل میں سزا یافتہ ایاز خان نیازی اور دیگر کے سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیاہے۔
عدالت نے ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوٸے سب ملزمان کو بری کیا۔
ملزمان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جو زمین خریدی گئی ہے وہ ٹھیک خریدی گئی ہے،اس لئے اس کیس میں کوئی جرم سرزد ہوا ہی نہیں ۔
احتساب عدالت نے 6 ملزموں کو 7,7سال قید کی سزا سنائی تھی۔
نیب کورٹ نے عدالت نے تمام ملزمان کو دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل بھی قرار دیا تھا۔
دیگر ملزمان میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی ،حر رہائی گردیزی،عامر حسین،زاہد حسین اور محمد ظہور شامل ہیں ۔
نیب نے ملزمان پر الزام عائد کیا تھا کہ ملزمان پر کورنگی میں زمین مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں دو ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں ۔
قومی احتساب بیورو نے ملزمان پر قومی خزانے کو 490 ملین روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس فائل کیا تھا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور