نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس:حفاظتی تدابیر کیلئے آواز کیوں اُٹھائی، جی ٹی وی کے 2 صحافی برطرف

مذکورہ ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے منطق دی کہ کورونا پر بات کرکے چینل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

کورونا وائرس پر حفاظتی تدابیر اپنانے کے لیے آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا

جی ٹی وی نے دو سینئر صحافیوں کو نوکری سے فارغ کردیا

گزشتہ ہفتے جی نیوز اسلام آباد بیورو کی میک اپ آرٹسٹ میں کرونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا تھا

ایچ آر اورمیک اپ آرٹس کے پیغام پر بیورو میں تشویش کی لہر اٹھی

خاتون میں کرونا علامات سامنے آنے پرمینجر ایچ آر سے خاتون کے ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی گئی تھی

صحافیوں نے انتظامیہ سے آفس میں ماسک اور گلووز رکھنے کی درخواست بھی کی تھی

ایچ آر منیجر نے خاتون آرٹسٹ سے کرونا کی بجائے پولن ہونے کا آڈیو پیغام جاری کروا دیا۔ چینل انتظامیہ نے دونوں صحافیوں کو زبردستی نوکری سے نکال دیا

وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود جی ٹی وی نے انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے صحافیوں کو بیروزگار کیا

مذکورہ ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے منطق دی کہ کورونا پر بات کرکے چینل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

موقف سنے بغیر دونوں صحافیوں کو زبردستی چینل سے نکال دیا گیا

موجودہ صورت حال میں ورکنگ جرنلسٹس کو نوکری سے نکالنے پر صحافیوں میں تشویش  پائی جاتی ہے۔

صحافی برداری نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں صحافیوں کا معاشی قتل ناقابل قبول ہے۔ وزیراعظم عمران خان، فردوس عاشق اعوان اور میڈیا کمیٹی جی ٹی وی کے اقدام کے خلاف ایکشن لیں۔

About The Author