نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس:سیالکوٹ میں 14ہزار افراد کو آئسولیٹ کردیا گیا

قرنطینہ کیے گے افراد میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 926گھروں میں 5146 افراد اور 1028مسافروں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

سیالکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر 14ہزار افراد کو ان کے گھروں میں آئیسولیٹ کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ناصرمحمود بشیر نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے اڑھائی ہزار افراد کے گھروں کو قریطینہ قرار دیا گیا ہے اور ان افراد کے اہلخانہ کی تعداد 14ہزار سے زائد ہے۔

قرنطینہ کیے گے افراد میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ 926گھروں میں 5146 افراد اور 1028مسافروں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ کی تحصل سمبڑیال میں 256گھروں میں 2405 افراد اور 329 مسافروں کو قرنطینہ کیا گیا۔

تحصیل ڈسکہ میں 433گھروں میں 3528 افراد اور 516 مسافروں کو قرنطینہ کیا گیا۔ تحصیل پسرور میں 505 گھروں میں 2959 افراد اور 451 مسافروں کو قرنطینہ کیا گیا۔

ناصرمحمود بشیر کے مطابق قرنطینہ کیے گے افراد اٹلی، امریکہ، فرانس، اسپین، کویت سعودی عرب، دبئی، ایران اور دیگر ممالک سے آئے ہیں اور ان کو 28 دن کے لیے قرنطینہ کیا گیا ہے۔

تمام افراد کی پی ڈی ایم اے، ایف آئی اے، پولیس، پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کیر اور لوکل ذرائع نے نشاندہی کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تمام گھروں کے باہر سیکیورٹی وسول اہلکار تعینات کیے گے ہیں تاکہ باہر نہ نکل سکیں۔

About The Author