اسد علی پاکستان میں بدھ کی صبح جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 2042 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں اب تک 26 افراد اس وبا میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 82 ہے۔
پنجاب
پنجاب ایک مرتبہ پھر سب سے متاثرہ صوبہ بن گیا ہے جہاں 708 متاثرین موجود ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈی جی خان میں207 زائرین، ملتان میں 91 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 34 اور فیصل آباد قرنطینہ مرکز میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ لاہور میں 154، گجرات میں 72، راولپنڈی میں 45، جہلم میں 28، ننکانہ صاحب میں 13، گوجرانوالہ میں 12، فیصل آباد میں نو،
حافظ آباد اور ڈی جی خان میں پانچ، پانچ، منڈی بہاؤالدین میں چار، میانوالی، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تین،
تین متاثرین ہیں جبکہ سرگودھا، ملتان، ناروال، لودھراں اور وہاڑی میں دو دو اورہ قصور ، اٹک، خوشاب ، بہاولپور اور لیہ میں ایک ایک مریض ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد نو ہے جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے ہیں۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب