نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: ماہرین نے امریکہ میں ایک سے دو لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا

امریکی ریاست نیویارک،کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ جہاں پندرہ سو پچاس ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے امریکہ میں ایک سے دو لاکھ اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

امریکہ میں ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد  کورونا سے متاثر ہیں ۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کوروناوائرس سے 865 ہلاکتیں ہوئیں۔

اس وقت ملک میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہزار سے بڑھ چکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں امریکہ چین سے آگے ہے۔

کورونا وائرس سے امریکا کے دو سفارت کار بھی جان کی بازی ہار گئے ،، ایک سفارت کار انڈونیشیا جبکہ دوسرا کانگو میں ڈیوٹی پر تھا۔

امریکی ریاست نیویارک،کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ جہاں پندرہ سو پچاس ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کے ساتھ بریفنگ کے دوران خبردار کیا کہ امریکیوں کے لئے آئندہ دو ہفتے مشکل اور تکلیف دہ ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں بڑے پیمانے پرکورونا ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ،امریکی ڈاکٹرز نرسنگ اسٹاف سمیت تمام طبی عملہ محنت کررہاہے، کورونا کے خلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اب تک 25ہزار امریکیوں کو بیرون ملک سے واپس لاچکے ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسٹاک میں دس ہزار وینٹی لیٹرز موجود ہیں، حکمت عملی کے تحت ریاستوں میں تقسیم کرینگے،

ڈاکٹر انتھونی فیوچی کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے سے امریکی شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی بھرپور کوششیں کریں گے ۔

نیویارک میں سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سماج کے مرکز پر حملہ کر رہی ہے اور لوگوں کی جانیں اور ان کا روزگار چھین رہی ہے۔

About The Author