اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

31مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کا10واں روز،شہر بدستور بند، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ،

نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،عوام کی طرف سے لاک ڈاؤن کی مکمل خلاف ورزی جاری،

عوام ٹولیوں کی صورت میں گھومنے لگے،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر

صوبہ بھر میں 14 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا تھا جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،

حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کے10ویں روز بھی کوٹ ادو شہر کے اکثر بازار بند رہے جبکہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ،

سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،دوسری طرف کوٹ ادو شہر گردونواح سنانواں اور دائرہ دین پناہ میں لاک ڈاؤں کی مکمل خلاف ورزی جاری ہے

اور لوگ بے خوف وخطرٹولیوں کی صورت میں سڑکوں اور گلیوں میں گھومتے پھرتے رہے جسکی وجہ سے عوام ان کی اس حرکات سے شدید پریشان ہیں کہ

کہیں کورونا وائرس نہ پھیل جائے،کوٹ ادو کے شہریوں سمیت عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

انجینئر امجد شعیب خان ترین سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔


کوٹ ادو

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ کوروناکی وبا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف ہراول دستے کے طور پر کام کررہے ہیں

یہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کے ساتھ ساتھ ایک مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اور قوم و ملک کی بے لوث خدمت کررہے ہیں

ہم ان کی خدمات پر ان کوخراج تحسین اورسلام پیش کرتے ہیں یہ بات انہوں نے رجب طیب اردوان ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے گلدستے پیش کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کورونا کے خلاف متحد ہے،

حکومت پنجاب وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر اس وبا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات کررہی ہے، عوام کی حفاظت اور بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ، فوج، رینجر، پولیس،

ریسکیو 1122، محکمہ اطلاعات، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ ادارے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں، جو قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ

ہم نے اس وبا سے مل کر مقابلہ کرنا ہے او ر اس کو ہر حالت میں شکت دینا ہے او ر اس کیلئے ضروری ہے کہ

ہم اپنے سماجی رابطوں کو وقتی طور پر منقطہ کردیں اور اپنے گھروں میں محفوظ رہیں، اپنے ارد گرد غریبوں بالخصوص مزدور طبقے کا خیال کریں،

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی، اس وقت ہسپتال میں 34مریض زیر علاج ہیں، شفا پانے والے مریضوں کو ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے،

اس موقع پر ڈاکٹر عرفان جاوید نے بتایا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، کھانا فراہم کیا جارہا ہے،

سی سی ٹی وی کے ذریعے گھر والوں سے بات کروائی جاتی ہے، نماز اور تلاوت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانامحمدشعیب، خالد نعیم، ماجد خانزادہ، ڈاکٹر اکرام جاوید،ڈاکٹر احمد نواز،مس وردااور ایڈمن آفیسر محمد مجاہد بھی موجود تھے۔


کوٹ ادو

چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل مہناز سعید نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ

ہم اپنے سماجی رابطے محدود کردیں اور خود کو اپنے خاندان کے دیگر افراد کو اپنے گھروں تک محدود رکھیں تاکہ اس موذی وباسے محفوظ رہا جاسکے

یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،

انہوں نے ہر شعبے کے افراد کا خیال ہے بالخصوص مزدور طبقہ کیلئے ان کے دل میں بڑی ہمدردی ہے، اس تمام صورتحال سے مزدور طبقہ ہی زیادہ متاثر ہو رہا ہے،

جس کیلئے انہوں نے اور حکومت پنجاب نے مالی امداد اور راشن کی فراہمی کیلئے اعلان کیا ہے جو ایک فول پروف لائحہ عمل کے تحت حقدار تک پہنچایا جائے گا،

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں 25لاکھ مستحق خاندانوں کو 4ہزار روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب نے انصاف امدادی پیکج کیلئے 10ارب روپے مختص کردیئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی سے مل کر حقدار تک اس کا حق ضرور پہنچائیں گے،

انہوں نے کہا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی غلط رہنمائی کی جارہی ہے موقعہ پرست عناصر اپنی دو نمبریوں میں مصروف ہیں

اور عوام کو فارم کے نام پر ٹھگا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام ایسے عناصر سے دور رہے،حکومت کی طرف سے رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی،

موبائل اپپ کے ذریعے یا ایس ایم ایس کیلئے مستحق افراد اپنے رجسٹریشن کراسکتے ہیں، اگر کوئی موبائل استعمال نہیں کرتا تو کسی بھی ذمہ دار شہری سے مدد لے سکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ یہ ہم سیاست دانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی عوام میں شعور و آگاہی دیں، عوام کو گھروں تک محدود رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مستحق افراد تک حکومت کی امداد پہنچائیں۔


کوٹ ادو

ڈاکٹر فیاض کریم لغاری سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ اور پی ایم اے مظفر گڑھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری نے کہا کہ

کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہمیں شب وروز محنت کرتے ہوئے ہراول دستے کی طرح ملک کو در پیش کرونا وائرس جیسی سنگین صورتحال سے

نکالنا ہوگا ڈاکٹرز و دیگر طبعی عملہ کی شبانہ روز محنت و خدمات سے معاشرہ میں سفید کوٹ کی تکریم میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہر طبقہ ڈاکٹرز کی خدمات کا اعتراف زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نیڈاکٹرز و دیگر طبعی عملہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ

کرونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہمارا بنیادی کام ہی جراثیم سے نبردآزما ہونا ہے۔ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈکس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ہیلتھ سٹاف کی حفاظت کیلئے پی ایم اے مظفر گڑھ کے جائز مطالبات کا احترام کرتے ہوئے ہر ممکن پورا کیا جائیگا۔

پہلے بھی ہیلتھ سٹاف کی حفاظت کیلئے ضروری حفاظتی کٹس، ماسک،سینیٹائزرز اور دیگر آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

پی ایم اے مظفر گڑھ کی سفارشات پر اس میں مزید بہتری لائی جائیگی۔ سی او ہیلتھ مظفرگڑھ نے یہ بات ضلع میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے سلسلہ میں ہیلتھ افسران

اور پی ایم اے مظفرگڑھ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں ڈاکٹر اجلاس سے ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اطہر کلیم پریس سیکرٹری پی ایم اے مظفر گڑھ،

ڈاکٹر عمران شریف چیسٹ سپیشلسٹ نے ملک میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق شرکاء کو بریفیننگ دی۔ جبکہ پی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹر محمد یوسف لغاری،

ڈاکٹر مقبول عالم ڈاکٹر اطہر کلیم نے بھی خطاب کیا اجلاس میں ڈاکٹر اقبال مکول ڈی ایچ او،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالز کے ایم ایس صاحبان،

ڈپٹی ڈی ایچ اوز اور سینئر میڈیکل آفیسرز  دیہی مراکز صحت ضلع مظفر گڑھ کے علاؤہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی،


کوٹ ادو

کورونا وائرس کا پھیلاوء روکنے کے لیے لاک ڈاؤن، دیہاڑی دار مزدور طبقہ بری طرح متاثر،گھر وں میں فاقوں کی نوبت،حکومت کو مزدروں کی مالی امداد جلدفراہم کرنے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوٹ ادو میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث جہاں شہر کی تجارتی و کاروباری مارکیٹ بند ہو گئیں ہیں،

لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر دیہاڑی کمانے والا مزدور طبقہ اور محنت مزدوری کرنے والا محنت کش طبقہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہے،

اس بارے انسانی حقوق کی تنظیم میں کام کرنے والے محنت کش خادم حسین کھر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام کرنے والے کوٹ ادوکے سیکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں

اور انکے گھروں میں کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں ہمارے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایسا لگتا ہے کہ حکومت کورونا کے نام پر شہر بند کراکے مزدوروں کو بھوک کی موت میں دھکیل رہی ہے

جو اس سے بھی زیادہ اذیت ناک ہے، دیہاڑی والے مزدوروں کے لئے کچھ نہیں سوچا گیا ہے محنت کش طبقے نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ

روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے غریب محنت کشوں کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا جائے اور ان کیلئے اعلان کی گئی امداد فوری فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں ۔


کوٹ ادو

شہر میں ذخیرہ اندوزوں کی بھرمار،دکاندار مرضی کے نرخوں پر آٹا فروخت کرنے لگے،تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹ ادو میں

بڑی تعداد میں ذخیرہ اندوز موجود ہیں، موجوہ لاک ڈاؤن کی صورت حال میں ان لوگوں کے پاس دوسری اشیاء کے علاوہ خاص طور پر آٹا اور چینی کے سٹاک موجود ہیں

جنہیں یہ اپنی مرضی کے ریٹ پر بیچتے ہیں، فلور مل مالکان سے ملی بھگت کر کے آٹا کم نرخوں پر خرید کر اپنی مرضی کے ریٹ پر عوام کو فروخت کرتے ہیں،

شہر کی عوام کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے دکانداروں کو چیک کیا جائے

اور شہریوں کو ان ذخیرہ اندوزوں سے نجات دلائی جائے،


کوٹ ادو

چیئرمین پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن کی وفات پر پریس کلب کوٹ ادو کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت حاجی محمد سلیم ریاض منعقد ہوا،اجلاس میں

پریس کلب کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے صاحبزادے اور جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کے بڑے بھائی چیئرمین پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا،

صدر پریس کلب حاجی محمد سلیم ریاض نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن کی صحافت میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،

انکی وفات سے صحافت کے شعبے میں ایک بڑا خلاء پیدا ہو گیا،

%d bloggers like this: