اسٹیٹ بینک نے کنزیومر صارفین کے لئے ریلیف کا اعلان کردیا
اسٹیٹ بینک نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کرنے کی منظوری دےدی
صارف قرض کا اصل زر ایک سال موخر کرنے کی مشروط اجازت ہوگی۔
گاڑی،گھر،ذاتی خرچ اورکریڈٹ کارڈکےصارفین کا قرض موخر ہوسکے گا،یہ سہولت ان صارفین کے لئے دستیاب ہوگی جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک ریگولر ہو
اعلامیے میں کہا گیاہے کہ قرض ادائیگی موخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے،بینکس اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے،
اسٹیٹ بینک کے مطابق جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کرسکیں وہ ری اسٹرکچر کی درخواست کرسکتے ہیں،قرضوں کو موخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہوگی،
قرضوں کی ری شیڈول اور موخر کرنے کی درخواست بینک ہیلپ لائین پر کی جائے گی،
اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار