یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے کیا جانے والہ بیلسٹک میزائل حملہ سعودی ائیر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا ہم میزائلوں کا ملبہ کرنے سے دو شہری زخمی ہوگئے
سعودی عرب کے ائیر ڈیفنس نے دارلحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی ۔ داغے جانے والے دومیزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے قبل تباہ کردیاگیا۔
العربیہ جنوبی شہر جازان پر بھی میزائل حملہ ناکام بنایا گیا ہےعرب اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی رات گیارہ بجکر تیئس منٹ پر ریاض پر حملہ ٓاور دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں روک کر تباہ کردیا گیاـ
ترجمان نے مزید کہا کہ ’ حوثی باغیوں کی طرف سے یمن کے علاقے صنعا اور صعدہ سے میزائل داغے گئے۔
ان کا ہدف شہری تنصیبات اور شہری تھے ریاض کےشمالی اضلاع کےرہائشیوں اورشہریوں نےمقامی وقت کےمطابق رات گیارہ بجکر بیس منٹ پر زورداردھماکوں کی آوازسنی ہے۔
ریاض ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا فضا میں تباہ کیے جانے والے میزائلوں کا ملبہ گرنے سے دو شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کی صبح یمن میں عرب اتحادی فورسز نے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کا ڈرون گرا تھا۔
گزشتہ 8 دنوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ چوتھا ڈرون تھا جسے گرایا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی
سعودی عرب کا ایئرلائنز کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ
سعودی عرب ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا گیا