نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور:لاک ڈاون کےباعث روزانہ کی اجرت پر زندگی گزارنے والا طبقہ بری طرح متاثر

خاموشی سے انسانیت کی خدمت میں مگن کاروباری شخصیت نے اپنی شناخت بھی چھپا رکھی ہے

کورونا وائرس کے باعث پشاور میں لاک ڈاون نے روزانہ کی اجرت پر زندگی گزارنے والے طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔۔۔

ایسے میں شہر کے ایک معروف ریسٹورنٹ مالک نے مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے اپنا کچن کھول دیا ہے۔۔۔

پشاور صدر کے معروف شادی ہال اور ہوٹل کا کچن لاک ڈاون صورتحال میں بھی کھلا ہے۔۔۔

لیکن گاہکوں کےلئے نہیں بلکہ شہرکے دیہاڑی دار مزدورں کے لئے۔۔

جہاں روزانہ 300 سے زائد کھانے کے ڈبے تیار ہوتے ہیں۔۔

اور شہر میں حصول رزق کی تلاش میں بیٹھے بے روزگار محنت کشوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔

خاموشی سے انسانیت کی خدمت میں مگن کاروباری شخصیت نے اپنی شناخت بھی چھپا رکھی ہے۔۔

سپر وائزر کے مطابق یہ وقت پیسے نہیں۔۔ نیکیاں کمانے کا ہے۔

کٹھن وقت میں بے آسرا طبقے کے لئے اپنا دسترخوان وسیع کرنے والا خدا ترس شہر کے صاحب ثروت افراد کے لئے باعث تقلید ہے۔

About The Author