کوٹ ادو
(تحصیل رپورٹر)
کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادومیں لاک ڈاؤن کاساتواں روز،شہر بدستور بند،
جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،
اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 14 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا
جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،
حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کے ساتویں روز بھی کوٹ ادو شہر کے اکثر بازار بند رہے
جبکہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی،
میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں،
کوٹ ادو
بارش کے باعث خستہ حال کچے مکان کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر 6سالہ بچہ جاں بحق،بہن بھائی کو زندہ نکال لیا گیا،
اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی بنگلہ شاہ جمال کے قریب 3 شب بجے بارش کے باعث محنت کش مشتاق احمد کے گھر کی خستہ حال کچے مکان کی چھت گر گئی،
جس سے کمرہ میں سوئے 2بھائی 6 سالہ دلاور،3سالہ عثمان اورایک بہن5سالہ شانزہ ملبے تلے دب گئے،
ملبے تلے دب کر6 سالہ دلاورموقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 3سالہ عثمان اور 5سالہ شانزہ کو زنہ نکال لیا گیا،
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کی چھت حالیہ بارشوں کے باعث خستہ حال ہونے کی وجہ سے گری،
چھت گرنے سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچے آپس میں بہن بھائی ہیں،
بر وقت ریسکیو آپریشن سے 2بچوں کو زندہ نکال لیا گیا ہے
اور انہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے،
کوٹ ادو
پیپلز پارٹی کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی279میر آصف خان دستی نے کہا ہے کہ
ایک انسانی جان بچانا انسانیت بچانے کے مترادف ہے، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے خود کو اور اپنے پیاروں کو گھروں تک محدود رکھیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے بتا دیا کہ
مشکل وقت میں کس طرح عوام کے کام کئے جاتے ہیں،پنجاب حکومت کو بھی اس کی تقلید کرنے چاہیے،ان خیالات کا ظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ حکومت کے عوام کو صحت مند و محفوظ رکھنے کیلئے مشکل اور سخت فیصلے کے احکامات عوام کی بہتری کیلئے ہیں،
قوم کا ریاستی فیصلوں پر عمل ہی مشکل سے نکالنے میں مدد گار ثابت ہو گا، ہمیں محفوظ پاکستان کیلئے متحد ہونا ہے،
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس کے خلاف صفِ اوّل کے مجاہد ہیں جو اپنی جانو ں کی پرواہ کیے بغیر انسانیت بچانے کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں،
ڈاکٹر اسامہ ریاض جیسے ہیرو ہی اس شعبے کی شان ہیں، انہوں نے قوم کو وباء سے بچانے کیلئے اپنی جان دے دی اور شہادت کے مقام پر فائز ہوئے،
پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے،میر آصف خان دستی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ہر فرد ملک و قوم کے لیے حاضر ہے اور اپنی عوام کے ساتھ کھڑا ہے
آج دنیا بھر میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے سی ایم کی تعریف ہو رہی ہے،مراد علی شاہ نے یہ بتا یا کہ مشکل وقت میں کس طرح عوامی کام کیئے جاتے ہیں
اور کس طرح عوام کی فلاح و بہبود کے کام سر انجام دیئے جاتے ہیں،پنجاب حکومت کو بھی اس کی تقلیدکر نی چاہیے۔
کوٹ ادو
موضع پتل شرقی تحصیل کوٹ ادوکی رہائشی ثمینہ بی بی دخترگلزارخان گرمانی بلوچ نے اپنے خاوندمحمدعمران پرالزام عائدکیاکہ
اس کا شوہرمحمدعمران اپنے دیگرساتھیوں محمدشریف،محمدطارق،مسرت شاہ،صابرحسین،محمدمحسن،محمدعرفان کو گھرلے آیا
اوراس پرتشددشروع کردیا، گھرکا سامان باہر پھینک کر اسے گھر سے بے دخل کرنے اورمکان پرقبضہ کی کوشش کی،
اہل علاقہ کے جمع ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے، ثمینہ بی بی نے بتایا کہ میرے حق مہر کا دعویٰ عدالت میں زیرسماعت ہے
اس رنجش کی وجہ سے میرے شوہر نے اپنے ساتھیوں سمیت مجھے تشددکا نشانہ بنایا اورمکان خالی کروانے کی کوشش کی،
ثمینہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ جب اس واقع کی شکایت پولیس تھانہ دائرہ دین پنا ہ کوکی
توپولیس نے بھی کوئی کاروائی نہ کی،ثمینہ بی بی نے اعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کی ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ