کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے کوٹ ادو میں لاک ڈاؤن کاپانچوں روز،شہر بدستور بند، جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں ،دوکانداروں نے اشےاء خوردونوش مہنگی کردیں ،اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کا کورونا وائرس پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرصوبہ بھر میں 14 روز کے لئے جزوی لاک ڈاون کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذکیا تھا جس پر شہریوں کو گھر سے بلا وجہ نہ نکلنے اوراحتیاطی بدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سمیت بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارک اور سیاحتی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی ،حکومتی احکامات کی ر وشنی میں دفعہ 144کے پانچویں روز بھی کوٹ ادو شہر کے اکثر بازار بند رہے جبکہ جی ٹی روڈ، ریلوے روڈ، تھانہ روڈ، نور شاہ روڈ پر کریانہ، سبزی فروٹ رہڑی، میڈیکل سٹور اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں ، دوسری طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے گرانفروشوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیاہے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو وگردونواح مےں بارش کا سلسلہ جاری ،بارش سے نشیبئی علاقے زیرآب، بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیا ، دیہی علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہی،بارش کا سلسلہ رات گئے جاری رہا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں بارش کا سلسلہ تا حال وقفے وقفے سے جاری ہے ،بارش سے نشیبئی علاقے زیرآب آگئے جبکہ بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی کئی علاقوں میں معطل ہوگیا جبکہ گلیوں اور سڑکات پر پانی بھر جانے سے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہو گیا جسکی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا رہا،بارش کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے ،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں 250بیڈزپر مشتمل بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کے بعدپاک آرمی کی زیر نگرانی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کوٹ ادو میں 170بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ او ر چوک سرور شہید گورنمنٹ ڈگری کالج میں 150بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ وں کیلئے کام مکمل کرلیا گیا،کور کمانڈرملتان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو سمیت نئے بنائے گئے دونوں آئسولیشن وارڈ وں کا دورہ کیا،اس بارے تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظرضلع بھر کی طرح تحصیل کوٹ ادو میں بھی حفاظتی اقدامات جاری ہیں ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں 250بیڈزپر مشتمل بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کے بعدپاک آرمی کی زیر نگرانی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کوٹ ادو میں 170بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ او ر چوک سرور شہید میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں 150بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ وں کیلئے کام مکمل کرلیا گیا،گزشتہ روزپاک آرمی کے افسران نے گورنمنٹ ٹیکینیکل کالج لعل میر میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا ،اس موقع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری،تحصیلدار معین رءوف بٹ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہرام سمیت آرمی کے دیگر جوان بھی ہمراہ تھے، گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کوٹ ادو جہاں 45رومز میں 170بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنایا جا رہا ہے جبکہ چوک سرور شہید میں بھی گورنمنٹ ڈگری کالج جہاں 41رومز ہیں میں بھی 150بیڈز لگا کر آئسولیشن وارڈ بنائے جا رہے ہیں جنکی صفائی ستھرائی کاکام مکمل ہونے ہر وہاں بیڈز لگانے کاکام مکمل کیا جائے گا،پاک آرمی کے افسران نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں دورہ کے دوران ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی سے بھی ملاقات کی اور کرونا وائرس کے حوالے سے صورت حال کا جائزہ لیا، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو ڈاکٹر امجد وسیم قاضی نے انہیں بریفنگ بھی دی،پاک آرمی کے افسران نے اس موقع پر کہا کہ پرعزم اور ذمہ دار قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی، پاکستان آرمی عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی،عالمی وبا کرونا وائرس سے نمٹنے اور طبی سہولیات کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے پاکستان آرمی تیا رہے،انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو سمیت کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ٹیکنیکل کولج کوٹ ادو میں 170بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ او ر چوک سرور شہید میں گورنمنٹ ڈگری کالج میں 150بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ وں کیلئے کام مکمل کرلیا گیا ہے،اگر خوانخواستہ مظفرگڑھ میں بنائے گئے طیب اردگان ہسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بین الاقوامی وباء کی شکل اختیار کرگیا ہے،حکومت کو چاہیے کہ حالیہ صورتحال سے نمٹنے کی حکمت ٹھوس عملی مرتب کرے،ذخیرہ اندوزی اور ملک میں خوف کی صورتحال کو ختم کرنا ہم سب کی کی ذمہ داری ہے، ہر پاکستانی کو بھی انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ایران چین اٹلی سمیت کئی ممالک اس وائرس کا کا سامنا کررہے ہیں اور پاکستان میں بھی تیزی سے یہ وبا پھیلتی جارہی ہے جس کے تدارک کے لیے ہنگامی اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں پہلے کی طرح انتظامیہ سے تعاون کے لیے بھی تیار ہیں ، اس حوالے سے جہاں ہر پاکستانی کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہے وہیں ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خوف کی صورتحال اور زخیرہ اندوزی کا تدارک کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور عوام پر اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنایا جائے،انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں خراب معاشی حالات کے باوجود اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے،اس موقع پر انہوں نے شان یوتھ سوشل میڈیا ٹیم کے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ علاقہ میں جا کرمکینوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتائیں اورحکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تونسہ بیراج ریورائن کمیونٹی بستی اللہ والی میں مقامی تنظیموں کی طرف سے مفت ہینڈ سینیٹائزر کی تقسیم اور کرونا وائرس کے متعلق احتیاطی آگاہی بارے ایک پروگرام ہوا جس میں کرونا وائرس کے متعلق احتیاط و آگاہی کی مہم چلانے پر زور دیا گیا،اس موقع پرماہیگیر کمیونٹی میں مفت ہیڈ سینیٹائزر کی 100 ml کی 200 بوتلیں تقسیم کی گئیں جس کیلیے سندہو بچاؤ ترلا سوشل ویلفیئر تڑا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن پرہ ڈیولپمنٹ فاونڈیشن نے کوٹ ادو میں اے سی آفس پولیس ملازمین اور دریا سندھ کے ماہیگیروں کو مفت ہیڈ سینیٹائزر تقسیم اور کرونا وائرس کے متعلق احتیاط و آگاہی کی مہم چلائی گئی ہے مقامی تنظیموں کو این جی او کا تعاون حاصل ہے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وزیر مملکت کی جانب سے حلقہ کی عوام کو سوشل میڈیا پر امداد دینے کا پیغام،کرونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی،ڈیرے کی گلی اور گیٹ پر شہریوں کا ہجوم لگ گیا،رش ہونے پر مین گیٹ بند کردیا گیا،گیٹ بند ہونے پر خواتین اور مرد بارش میں بھیگتے رہے،پولیس بلا کر لوگوں کو بھگادیا گیا،خواتین اور مردوں کا ہجوم کرونا وائرس وباء کے پھیلنے کا خطرہ،اس بارے تفصیل کے مطابق وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کی جانب سے سوشل میڈیا پرحلقہ کی غریب عوام کیلئے بیت المال سے امداد دینے کا پیغام وائرل ہونے پر پابندی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین اور مرد شامل تھے دفعہ 144 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کے ڈیرہ کی گلی اور گیٹ پر شہریوں کا ہجوم لگ گیا،ہجوم بڑھ جانے پر ڈیرہ پر موجود کرتاءوں نے مین گیٹ بند کردیا جس پر گیٹ بند ہونے پر خواتین اور مرد بارش میں بھیگتے رہے،بعد ازاں پولیس کوٹ ادو کی مدد طلب کی گئی اور پولیس نے تمام ہجوم کو وہاں سے بھگا دیا،واضع رہے کہ وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی نے سوشل میڈیا پر جلد غریب عوام کی امداد کا میسج دیا تھاجس کو پڑھنے کے بعد خواتین اور مردوں کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے شناختی کارڈوں کی فوٹو کاپیاں لیکر ڈیرہ پر پہنچ گئی تھی اور گلی میں رش ہو گیا تھا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں تیزی ۔ کاروں ،بس،کیری ڈبوں سمیت رکشے تھانے بند،ہوٹل پرمجمع لگانے اورسودپرقرضہ دینے والی این جی اوکے دفتر میں عوام کا اکٹھ ہونے پر این جی اوکے خلاف بھی کاروائی، ڈبل موٹرسائیکل سواربھی تھانے بندکردیئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر پنجاب بھردفعہ 144کے نفاذکے بعد حکومتی اقدامات پرعملدرآمدکرانے کیلئے سرکل میں کاروائی میں تیزی آگئی ہے ۔ گزشتہ روزسرکل پولیس کوٹ ادونے کاروائی کے دوران کارنمبری2250ای اے کوڈرائیوراکبرخان پٹھان سمیت سوارخدائے نور ۔ بائیک خان ۔ منظورحسین چانڈیہ کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا ۔ پولیس کوٹ ادونے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والی کارنمبری12وی ایل ای کو روک کر اس میں سوارزین العابدین اعوان ۔ نورمحمداعوان ۔ جاویدسبزوانی کو گرفتارکرکے حراست میں لے لیا ۔ پولیس چوک سرورشہیدنے چاندسیارہ کمپنی کی بس نمبری15جی اے ایس وکوسواریوں سے بھری چھت پرڈرائیورامجدشہزادچھٹہ کوگرفتارکرکے بس سمیت تھانے بندکردیا ۔ جبکہ ہائی روف نمبری9955جے ایف جوکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کافی مقدار میں سواریاں لے کرآنے پرپولیس نے ڈرائیور فہداحمدراجپوت کوہائی روف سمیت تھانے بندکردیا ۔ پولیس سنانواں نے سواریوں سے بھرے کیری ڈبہ نمبری667ایم این ای کوڈراءورارشدراجپوت اورکیری ڈبہ نمبری4576ایم این ٹی کوڈرائیورافضل ڈاہا سواریوں سے لوڈڈالہ نمبری1414ڈی جی ایچ کوڈرائیور سہیل ظفرجوئیہ ۔ رکشہ نمبری4019ایل وائی کے کوڈرائیور آصف آرائیں سمیت تھانے بندکردیئے ۔ پولیس کوٹ ادونے گزشتہ روز غلہ منڈی کے قریب قائم آگاہی پاکستان این جی اوکے دفترچھاپہ مارا جہاں سودپر قرضہ دینے کے لئے عوام کا اکٹھ تھا ۔ سودپرقرض دینے والے شعیب الرحمن ملانہ اورطارق محمودڈاہا کوپولیس نے حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ نمبر174;47;20زیردفعہ 188درج کرلیا ۔ پولیس دائرہ دین پناہ نے گزشتہ روز پیرجگی موڑپرچائے کے ہوٹل پرچھاپہ مارکر عوام کا مجمع اکٹھا کرنے والے ہوٹل مالک انعام لشاری سمیت ساجدکھجڑ اور مجیدجوئیہ کوگرفتار کرلیا ۔ پولیس چوک سرورشہیدنے دفعہ144کی خلاف ورزی کرکے پھٹہ رکشہ پرسواریاں بٹھانے والے اعظم بلوچ کوگرفتار کرکے پھٹہ رکشہ سمیت تھانے بند کردیا ۔ پولیس کوٹ ادو نے موٹرسائیکل پرڈبل سواری کرنے والے ذوالقرنین اور معظم حسین رڈ ۔ محمدعمیرقریشی ۔ سمیع جھورڑ کوموٹرسائیکلوں سمیت تھانے بند کردیا ۔ پولیس چوک سرورشہید نے ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے غلام احمدملانہ ۔ سلیم انصاری ۔ غلام یسٰین کلاچی اوراللہ ڈتہ کلاچی کوگرفتارکرکے انہیں موٹرسائیکلوں سمیت تھانے بندکردیا ۔ پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام کے خلاف دفعہ188کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)عادی چورمحنت کش کے گھرسے لاکھوں کاسامان چوری اٹھا کرلے گئے ۔ پولیس نے 2شراب فروش دھرلیے ۔ بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد ۔ پسٹل لے کرگھومنے والے کوبھی پولیس دھرلیا ۔ پسٹل برآمد پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے ۔ اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ موضع پنوارشمالی میں امین پہوڑ اپنے گھروالوں کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر ملنے گئے ہوئے تھے ۔ کہ اسی اثناء میں عبدالوحیدہانس اپنے دیگرساتھیوں عرفان پنوار ۔ حمزہ شاہ ۔ عرفان عرف خانی شاہ ایک نامعلوم کے ہمراہ تالے توڑ کرداخل ہوگئے اورگھرسے قیمتی موبائل فون نقدی طلائی زیورات گھریلوسامان چوری اٹھاکرفرارہوگئے ۔ پولیس چوک سرورشہیدنے دوران گشت چک نمبر556ٹی ڈی اے کے رہائشی عثمان رضا سندھوکوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹردیسی شراب ۔ پولیس محمودکوٹ نے دوران گشت شراب فروش موضع پنوارشمالی کے رہائشی عاشق علی پاولی کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹرشراب برآمدکرلی ۔ پولیس تھانہ چوک سرورشہیدنے دوران گشت لڑائی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم رحمان اخترباجوہ کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بورگولیاں برآمدکرلیں ۔ پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون