نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کا بڑھتا خطرہ، سوشل میڈیا صارفین نے بھی میدان سنبھال لیا

کرونا تب تک آپ کے گھر نہیں آئے گا جب تک آپ خود اسے لینے باہر نہیں جائیں گے

کورونا وائرس ایک عالمی وبا اختیار کرچکا ہے۔ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔

مہلک وائرس سے جہاں مختلف ممالک احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کررہے ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تجاویز دیتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا تب تک آپ کے گھر نہیں آئے گا جب تک آپ خود اسے لینے نہیں جائیں گے۔

سوشل میڈیا صارف سید فیاض علی کے مطابق مرنا برحق ہے مگر بے احتیاطی سے مزید 10 افراد کی جان خطرے میں مت ڈالیں۔

وسیم مغل کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کے لیے بہترین دوائی یہی ہے کہ گھروں میں رہا جائے۔

محمد امیر عالم نے جلتے ماچس کے تنکوں کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بندے کی بھی احتیاط مہلک وائرس کے اثر سے سب کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔

داکٹر زرلشت نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صحت کے خیال کے ساتھ ساتھ میڈیکل اسٹاف کو بھی مدنظر رکھیں۔

About The Author