مئی 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: ہالی ووڈ مووی سٹوڈیوز نے باکس آفس کو ڈیٹا کی فراہمی معطل کر دی

دوسری طرف کرونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے سبب میوزیکل کامیڈی فلم ٹرولز ورلڈ ٹور کی سینماوں میں نمائش بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر ہالی ووڈ مووی سٹوڈیوز نے باکس آفس کو ڈیٹا کی فراہمی معطل کر دی۔

معروف مووی سٹوڈیوز والٹ ڈزنی اور یونیورسل پکچرز کے مطابق وہ متعدد ممالک میں فلم تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے باکس آفس کے اعداد و شمار کی فراہمی معطل کر رہے ہیں۔

یہ فیصلہ گذشتہ ہفتے امریکی باکس آفس پر دو دہائیوں سے زیادہ کے بدترین ویک اینڈ کے بعد آیا ہے۔

مووی سٹوڈیوز عام طور پر دنیا بھر کے سنیما گھروں سے باکس آفس کی رپورٹس جاری کرتے ہیں جس سے عوام میں فلموں کی مقبولیت کی پیمائش کی جاتی ہے۔

دوسری طرف کرونا وائرس کے بڑھتے اثرات کے سبب ہالی ووڈ تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم ٹرولز ورلڈ ٹور کی10 اپریل کو سینماوں میں نمائش بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ اب فلم آن لائن ریلیز کی جائے گی۔

%d bloggers like this: