کورونا وائرس نے دنیا کے سب سے طاقتور ملک امریکہ کو بھی ہلا کے رکھ دیا۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔
مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 457 ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا ظاہر ہوتے وقت چین کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکومت کورونا سے متاثر ہوئی تو فور اسٹار جنرل کمانڈ سنبھالے گا۔
امریکی فوجی قیادت کورونا وبا کے پھیلنے پر متبادل انتظام کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ اگر سیاسی قیادت کورونا کا شکار ہوئی تو ملک میں مارشل لا لگایا جاسکتا ہے۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس کہتے ہیں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے کیلی فورنیا، واشنگٹن اور نیویارک میں نیشنل گارڈز تعنیات کئے جائیں گے۔
جبکہ امریکی صدر نے کورونا کے مریضوں کو ملیریا کی دوائی استعمال کرنے کی انوکھی تجویز بھی دے دی کہا کہ مستقبل میں کورونا کے علاج کے لیے ویکسین بھی تیار کریں گے۔
دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کے کئی ممبران میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے تاہم رینڈ پال پہلے امریکی سینیٹر ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا