نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے پیش نظر کینیڈا اور آسٹریلیا نے اولمپکس 2020 سے دستبرداری کا اعلان کردیا

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں ہزاروں افراد ہلاک اور متاثر ہوچکے ہیں وہیں کھیلوں کے کئی مقابلے بھی اسکا شکار ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر کینیڈا اور آسٹریلیا نے اولمپکس 2020 سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا نے اولمپکس 2020 کے لیے اپنے کھلاڑی ٹوکیو نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقابلوں کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی اولمپکس 2020 سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کارکن ممالک کے لیے ماسک اور وینٹی لیٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں ہزاروں افراد ہلاک اور متاثر ہوچکے ہیں وہیں کھیلوں کے کئی مقابلے بھی اسکا شکار ہوئے ہیں۔

کچھ روز قبل ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے سات جون تک تمام مقابلے روک دیے جب کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کہا گیا کہ مہلک وبا کے پھیلاؤ کے سبب ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔ ٹورنامنٹ کو 8 جون سے کے بعد شیڈول کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔

کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) درمیان ہی میں روک دی گئی جبکہ دورہ بنگلہ دیش کے بقیہ میچز بھی ملتوی ہوگئے۔

About The Author