گورنمنٹ آف پاکستان نے کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین سے متعلق پالیسی جاری کر دی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی باقاعدہ ہدایات نامہ جاری کردیا
کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی میتوں کو خصوصی گاڑیوں میں ہاسپٹل سے منتقل کیا جائیگا
میت کی منتقلی ، غسل دینے اور ڈھانپنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی
میت کو ہاسپٹل میں ہی غسل دیا جائیگا۔
میت کو لیک پروف پلاسٹک شیٹس میں لپیٹ کر تابوت میں ڈال کر تدفین کی جائے گی۔
میت کو غسل دینے کے بعد استعمال ہونیوالا پانی ندی نالہ میں بہانے کے بجائے ضائع کیا جائیگا ،
جاں بحق افراد کے لواحقین پلاسٹک شیٹس چڑھانے کے بعد ہسپتال میں ہی آخری دیدار کرسکیں گے۔
میت کا آخری دیدار کرنے والوں کو فل پروف حفاظتی کٹس اور سامان پہننا لازمی ہوگا۔
میت کو غسل دینے بعد جگہ کو ہائیو کلورائیٹ کیمکل سے دھویا جائیگا۔
میت کے کفن پر بھی ہائپو کلورائیٹ کیمیکل ڈالا جائیگا ، استعمال کی تمام چیزیں تلف کی جائینگی۔
میت کو گھر منتقل کرنیوالی گاڑی کو واپسی پر ہائپوکلورائیٹ کیمیکل سے دھویا جائیگا۔
میت لے جانے والی گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ کوئی نہیں بیٹھے گا۔
میت کو گھر منتقل کرنے کے بعد کسی کو آخری دیدار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
میت کو جلدازجلد دفنایا جائیگا ، جنازہ محدود رکھنے کی کوشش کی جائیگی۔
کرونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالی کسی بھی میت کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جائیگا۔
میت کو ہاسپٹل سے گھر تک منتقل کرنیوالا تدفین تک وہاں موجود رہے گا
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور