نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کرونا وائرس سے بچاؤ اور دفعہ 144کے نفاذ پر عملدرآمد کراتے ہوئے پولیس اسٹیشن سول لائینز ڈیرہ غازی خان پولیس کی کاروائی

ریلوے روڈ پر موجود تمام ہماچوں /چارپائیوں اور مختلف پوائنٹس پر بیٹھے لوگوں کو وہاں سے چلے جانے کی ہدایت تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے اور کرونا وائرس جیسی متعدی بیماری کے پھیلاؤ سے بچا سکے ۔


ڈیرہ غازی خان:

ترجمان پولیس ڈیرہ غازی خان کیمطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کی طرف سے ضلع بھر کے پولیس ملازمین کو

"کرونا سے بچاؤ “ کے لۓ احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے
ضلع بھر کے تھانہ جات حوالات میں ملزمان کو پابند سلاسل کرنے سے پہلے تمام ملزمان کو قریبی ہسپتال /ڈاکٹرسے بنیادی سکریننگ کروائی جائے ۔

تمام دفاتر ،پولیس اسٹیشنزاور پولیس لائینز کے انٹری پوائنٹس پر پانی ،صابن اور ٹشو پیپر کی فراہمی کو یقننی بنایا جائے۔

سائلین کے لیے خصوصی جگہ منتخب کرتے ہوۓ اور ملاقاتیوں سے فاصلہ کم از کم چھ فٹ لازمی رکھنے کی ہدایت جاری۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری معمول کے مطابق کھلی فضاء میں منعقد کی جائیں گی اور سائلین سے درخواستیں وصولی کیلئے دستانوں کا استعمال لازمی کیا جائے۔

پولیس کی گاڑیوں میں سنیٹائزر اور ٹشو پیپر ہروقت موجود ہونے چاہیئے۔

About The Author