کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزموں کو پچیس مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
کراچی میں انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت میں پولیس نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزموں زوہیب اور مظفر کو عدالت میں پیش کیا ۔
دعا منگی اغواء اور غیر قانونی اسلحے کے الزام میں ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزموں نے بسمہ اور دعا منگی کو درخشاں کے علاقے سے اغوا کر کے مغویوں کے اہلخانہ سے تاوان وصول کیا ۔
ملزموں کے دیگر ساتھی مفرور ہیں ۔ ملزمان دہشت گردی کی مزید سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔
عدالت نے ملزموں کو پچیس مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
اے وی پڑھو
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا
سندھ : بیوی کو فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار
سمندری طوفان نے بھارت میں تباہی مچا دی، پاکستان میں شدت میں کمی