مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار ملزمان جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حوالے

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزموں زوہیب اور مظفر کو عدالت میں پیش کیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزموں کو پچیس مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

کراچی میں انسداددہشت گردی کی منتظم عدالت میں پولیس نے دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں گرفتار دو ملزموں زوہیب اور مظفر کو عدالت میں پیش کیا ۔

دعا منگی اغواء اور غیر قانونی اسلحے کے الزام میں ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزموں نے بسمہ اور دعا منگی کو درخشاں کے علاقے سے اغوا کر کے مغویوں کے اہلخانہ سے تاوان وصول کیا ۔

ملزموں کے دیگر ساتھی مفرور ہیں ۔ ملزمان دہشت گردی کی مزید سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔

عدالت نے ملزموں کو پچیس مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

%d bloggers like this: