نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے تھری ڈی پرنٹرز سے مدد حاصل کر لی گئی

ا نٹینسیو کیئر یونٹ میں ان والوز کی مدد سے مریضوں کو سانس لینے والی مشینوں سے رابطے میں لایا جاتا ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے نمٹنے کے لیے تھری ڈی پرنٹرز سے مدد حاصل کر لی گئی ہے۔

اٹلی کی تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی نے چوبیس گھنٹوں میں سو سے زیادہ ریسپیریٹری والوز تیار کر لیے ہیں۔

انٹینسیو کیئر یونٹ میں ان والوز کی مدد سے مریضوں کو سانس لینے والی مشینوں سے رابطے میں لایا جاتا ہے۔

والوز کا استعمال اتالوی شہر بریشا کے ایک ہسپتال میں کیا جا رہا ہے جہاں انٹینسیو کیئر یونٹ میں ڈھائی سو مریض تھے۔

ان والوز کو ایک بار میں لگاتار آٹھ گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تھری ڈی پرنٹر سے تیار شدہ والوز کی قیمت ایک یورو سے کم بتائی جا رہی ہے۔

اس ریسپیریٹری والو کے نمونے کو تیار کرنے میں تین گھنٹے لگتے ہیں۔

About The Author