دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،
لیکن ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی کے ریلوے اسٹیشنز پر کورونا کی روک تھام کے لئے کوئی انتظامات نظر نہیں آتے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام ہی صوبائی ادارے متحرک ہیں
لیکن پاکستان ریلوے کی جانب سے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آتی۔
کراچی کینٹ اسٹیشن پر ہزاروں مسافروں کی اسکریننگ کیلئے ایک مشین موجود ہے۔
مسافر کہتے ہیں ریلوے سینیٹائیزر اور ماسک تو دور،، ٹرینوں میں پانی کی ہی سہولت دے دیں تو غنیمت ہے
مسافروں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے کینٹ اسٹیشن پر اسکریننگ کے لئے ایک میڈیکل آفیسراور دو ہیلپرز کو متعین کیا ہے،، جنہوں نے انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت دعوے تو کررہی ہے لیکن ہزاروں افراد کی آمد و رفت کے مقامات پر اسکریننگ کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونا تشویش کی بات ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،