کراچی : 13 سالہ معصوم فضیہ سولنگی کے قتل کے خلاف مورخہ 6 اکتوبر بروز اتوار شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے سرائیکی قوم پرست جماعتوں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔
احتجاجی مظاہرے کا اہتمام پاکستان سرائیکی قومی اتحاد ، سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان ، سرائیکستان عوامی اتحاد، سرائیکستان قومی کونسل، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے کیا گیاہے ۔

پاکستان سرائیکی پارٹی، ہمدرد سرائیکی پارٹی، سرائیکی لوک سانجھ۔، سرائیکی عوامی سنگت، سرائیکستان یوتھ کونسل بھی احتجاجی مظاہرے کی کال دینے والوں میں شامل ہیں۔
کراچی میں بنگلے پر کام کرنے والی 13سالہ بچی کے قتل کے خلاف مظاہرہ
سرائیکی فاؤنڈیشن پاکستان ، سرائیکی ملت پارٹی، سرائیکی قومی اتحاد،سرائیکستان گرینڈ الائنس اور سرائیکستان صوبہ محاذ کی طرف سے بھی احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی ہے۔
تمام سرائیکی قوم پرست جماعتوں نے کراچی میں رہنے والے سرائیکیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ