مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی قوم پرست جماعتوں کی طرف سے فضیہ سولنگی کے قتل کے خلاف مظاہرے کی کال

تمام سرائیکی قوم پرست جماعتوں نے کراچی میں رہنے والے سرائیکیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

کراچی : 13 سالہ معصوم فضیہ سولنگی کے قتل کے خلاف مورخہ 6 اکتوبر بروز اتوار شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے سرائیکی قوم پرست جماعتوں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔

احتجاجی مظاہرے کا اہتمام پاکستان سرائیکی قومی اتحاد ،  سرائیکی ایکشن کمیٹی پاکستان  ،  سرائیکستان عوامی اتحاد، سرائیکستان قومی کونسل، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے کیا گیاہے ۔

پاکستان سرائیکی پارٹی،  ہمدرد سرائیکی پارٹی،  سرائیکی لوک سانجھ۔،  سرائیکی عوامی سنگت،  سرائیکستان یوتھ کونسل بھی احتجاجی مظاہرے کی کال دینے والوں میں شامل ہیں۔

کراچی میں بنگلے پر کام کرنے والی 13سالہ بچی کے قتل کے خلاف مظاہرہ

سرائیکی فاؤنڈیشن پاکستان ، سرائیکی ملت پارٹی،  سرائیکی قومی اتحاد،سرائیکستان گرینڈ الائنس اور سرائیکستان صوبہ محاذ کی طرف سے بھی احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی ہے۔

تمام سرائیکی قوم پرست جماعتوں نے کراچی میں رہنے والے سرائیکیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

%d bloggers like this: