نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیکرٹریٹ کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ سیکرٹریٹ نہیں صوبہ ہے۔پی ٹی آئی صوبہ بنانا نہیں چاہتی ۔

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیکرٹریٹ کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا۔پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ سیکرٹریٹ نہیں صوبہ ہے۔پی ٹی آئی صوبہ بنانا نہیں چاہتی ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیں خود مختار صوبہ، اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی چاہیئے۔ایڈیشنل آئی جی اور سیکرٹری کو بیٹھانے سے مسائل بڑھیں گے۔

بہتر ہوتا اعلان سے قبل سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرتے۔حالیہ اعلان نے عوام میں تفریق ڈال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ

میر شکیل الرحمن کی گرفتاری میڈیا پر قدغن ہے ۔نیب نے صحافت پر حملہ کیا ہے جو قابل مذمت ہے ۔انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کا نام تجویز کیا تھا۔

صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم ہوگیا مگر صوبہ نہ بنا۔جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا حل صوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔

بطور وزیر اعظم 35 فیصد صوبائی بجٹ جنوبی پنجاب کو دلوایا۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ فارمولا ضلعی سطح تک ہونا چاہیئے۔15 مارچ کو بلاول بھٹو کا شہر اولیا کا دورہ متوقع ہے۔

About The Author