نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں

نیب راولپنڈی کو شاہد خاقان عباسی اور اہل خانہ کے اکاونٹس میں اربوں کی ٹرانزیکشنز کی دستاویزات ملی ہیں

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں ۔۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کو شاہد خاقان عباسی اور اہل خانہ کے اکاونٹس میں اربوں کی ٹرانزیکشنز کی دستاویزات ملی ہیں ۔

دستاویز کے مطابق 2013 سے لیکر 2019 تک شاہد خاقان عباسی، بیٹے عبداللہ خاقان اور بہنوئی کے اکاونٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔۔۔

شاہد خاقان عباسی کے اکاونٹ میں سوا ارب روپے منتقل ہوئے اور صاحبزادے عبداللہ خاقان کے اکاونٹ میں ایک ارب بیالیس کروڑ روپے منتقل ہوئے ۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کے حوالے سے سپلیمنٹری ریفرنس بھی تیار کر لیا گیا ہے

جو جلد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا ۔۔ 2013 سے لیکر 2019 کے دوران شاہد خاقان وزیر پیٹرولیم اور وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔۔۔

ایل این جی معاہدہ بھی انہی سالوں کے دوران ہوا ۔۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی ذاتی اکاونٹ میں ٹرانزیکشن پر تاحال نیب کو مطمئن نہیں کیا جا سکا.

About The Author